Attock Express

Attock Express ضلع اٹک کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے لائیک کریں






(1)

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all your support! Ayaz Ali Kalwar, Shah Murad Talani, Seraj Noh...
08/01/2026

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all your support! Ayaz Ali Kalwar, Shah Murad Talani, Seraj Nohri, Gulam Bakir, Malik Sahb, Muhmmad Mukkram, Wajid Mushtaq, Muhammad Mushtaq Ch, Owies Kaka, Malik Arif, Rusool Bux Khetraan, Qazi Asad, Rashi Khattak, Muhammad Faisal, Kalsoom Tiwana, Sajid Mahmood, Javeed Ali, Ali Hassan Adlaka, Mehran Rasheed, Sadia Naz, Aamirand Shani, Nijat Sden, Raja Qamar, Talha Shabir, Miqbal Miqbal, Malik Farid Awan, Malik Sajid, Nawaz Qasim, Siraj Khan, Riaz Ahmed Nomani, Muhammad Naseer Naseer Naseer, Khuram Baig, Muhammad Asif, Omar Farooq, Nasir Abbas, Majeed Malik, Khaleel Sofi, Ali Ali, Rizwan Ali, Moian Moian, مطیع الرحمٰن کھوسہ, ملک جنید شجرا, Bashir Ahmad, Muhammad Khan, Danish Manzoor, Faisal Azeem Azeem, Ghazal Ghazala, Abdul Munnaf, Ahsan Akhtar, Raheem Shah

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 07 جنوری 2025*حضرو،موسیٰ گاؤں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق* تفصیلات کے مطابق تحصیل ح...
07/01/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
07 جنوری 2025

*حضرو،موسیٰ گاؤں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق*

تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاؤں موسیٰ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 49 سالہ وحید ولد محمد رفیق شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حضرو منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

Attock weather
07/01/2026

Attock weather

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک07 جنوری 2025 *جنڈ، ہائی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی...
07/01/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
07 جنوری 2025

*جنڈ، ہائی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا*

تحصیل جنڈ کے علاقے خوشحال گڑھ کوہاٹ روڈ پر ایک ہائی ایس گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور عملے نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بروقت ریسپانس کی بدولت آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 06 جنوری 2025*تحصیل جنڈ، چھپڑی گاؤں، ریت کی کان میں ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بح...
06/01/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
06 جنوری 2025

*تحصیل جنڈ، چھپڑی گاؤں، ریت کی کان میں ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا*

تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے گاؤں چھپڑی میں کام کے دوران ریت کی کان میں اچانک ریت کا تودہ گرنے سے محمد حسنین ولد پرویز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ مبشر نواز ولد شاہ نواز معمولی زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ مقامی افراد نے شاول کی مدد سے ریت ہٹا کر جاں بحق اور زخمی مزدور کو نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا۔

شکریہامجداقبال ملکVoice of Attock
03/01/2026

شکریہ
امجداقبال ملک
Voice of Attock

*اٹک پولیس کی سال 2025 کی شاندار کارکردگی*اٹک پولیس نے سال 2025 کے دوران جرائم کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں کرتے ہ...
02/01/2026

*اٹک پولیس کی سال 2025 کی شاندار کارکردگی*
اٹک پولیس نے سال 2025 کے دوران جرائم کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ اس دوران ضلع بھر میں منشیات، غیر قانونی اسلحہ، اشتہاری مجرمان اور منظم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی گئیں ۔
سال 2025 میں اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2636 کلوگرام منشیات برآمد کی، جبکہ 795 غیر قانونی اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔ اسی طرح 1080 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا اور 98 جرائم پیشہ گینگز کو قانون کے کٹہرے میں لا کر دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔
عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹک پولیس نے 44 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، جبکہ خدمت مرکز کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں کو مختلف اہم سروسز فراہم کی گئیں، جس سے عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے اس موقع پر کہا کہ اٹک پولیس کی یہ کامیابیاں عوام کے بھرپور تعاون اور پولیس افسران و جوانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ سال 2026 میں بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے مکمل خاتمے کے عزم کے ساتھ پولیس کی خدمات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔
*ترجمان اٹک پولیس*

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share