Attock Express

Attock Express ضلع اٹک کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے لائیک کریں





Attock weather
20/11/2025

Attock weather

20/11/2025

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
20 نومبر 2025

*فورملی،ریسکیو 1122 اہلکاروں نے دریائے سندھ میں پھنسے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا*

حضرو کے گاؤں فورملی کے قریب دریائے سندھ میں آج صبح بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں دو افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ دونوں افراد گزشتہ شب مچھلیاں پکڑنے دریائے سندھ میں گئے تھے کہ پانی کے غیر معمولی اضافے کے باعث دریا کے درمیان موجود ڈیلٹا میں پھنس گئے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 حضرو اور اٹک اسٹیشن کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ تاہم پانی کے تیز بہاؤ، شدید اندھیرے اور گہری دھند کے باعث رات کے وقت ریسکیو آپریشن ممکن نہ ہو سکا، جس پر ٹیمیں پوری رات موقع پر الرٹ حالت میں موجود رہیں۔

صبح روشنی بڑھنے پر ریسکیو ٹیموں نے دوبارہ آپریشن شروع کیا، جس میں بھرپور مہارت اور پیشہ ورانہ انداز سے دونوں افراد کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کر کے کنارے تک پہنچایا گیا۔

بحفاظت نکالے گئے افراد میں فورملی کے رہائشی 21 سالہ دانش علی ولد فرید اللّٰہ اور 30 سالہ عابد علی ولد رحمت اللہ شامل ہیں

ہمارا ادارہ، ہمارا فخر
20/11/2025

ہمارا ادارہ، ہمارا فخر

منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی*اٹک پولیس کی کاروائی ،05  منشیات فروش گرفتار ،2130  گرام چرس اور30 لیٹر شراب برآمد ، ...
17/11/2025

منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
*اٹک پولیس کی کاروائی ،05 منشیات فروش گرفتار ،2130 گرام چرس اور30 لیٹر شراب برآمد ، الگ الگ مقدمات درج*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن جاری ہے اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئےتھانہ انجراء پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرفداحسین نےدوران گشت عابد نذیر ولد محمد بشیر سکنہ میں ڈھکی چھب تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے1600 گرام چرس برآمد کر لی ،اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس کےاسسٹنٹ سب انسپکٹرعمر حیات نے دوران چیکنگ سفراج محمود ولد اختر خان سکنہ شین باغ تحصیل و ضلع اٹک سے530گرام چرس برآمد کر لی،اسی طرح تھا نہ صدر حسن ابدال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عربی نے دوران چیکنگ نعمان علی ولد مجب خان سکنہ کوہلیہ ڈاکخانہ منوں نگر تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک، اسی طرح تھانہ سٹی اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدا حسین نے دوران گشت واجد محمود ولد محمد اشرف سکنہ پیپلز کالونی اٹک سے10 لیٹر شراب جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد حیات نے دوران گشت محمد شفیق ولد محمد سلیم سکنہ محلہ کربلا اٹک سے10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
*ترجمان اٹک پولیس*

Attock weather(Thanks for your patience, due to work load , we got late today)
17/11/2025

Attock weather
(Thanks for your patience, due to work load , we got late today)

پنجاب ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122 اٹک15 نومبر 2025ریسکیو 1122 اٹک کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی واک ،سیمینار اور آگاہی مہم کا...
15/11/2025

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
15 نومبر 2025

ریسکیو 1122 اٹک کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی واک ،سیمینار اور آگاہی مہم کا انعقا

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز و تمغہ امتیاز) کی ہدایات پر ریسکیو 1122 اٹک کے زیرِ اہتمام ٹریفک پولیس اور سول سوسائٹی کے تعاون سے ضلع بھر میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔ جس میں شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور حادثات میں کمی لانے کے لیے احتیاطی تدابیر کو عام کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ اگر موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو اور حادثہ پیش آئے تو موٹرسائیکل سوار کے بچنے کے امکانات صرف 5 فیصد رہ جاتے ہیں، جو تیز رفتاری کے خطرناک نتائج کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موٹر سائیکل کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے کم رکھیں اور معیاری ہیلمیٹ کے استعمال کو ہر حال میں یقینی بنائیں

ان کا کہنا تھا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ موٹرسائیکل سوار ہوتے ہیں، جبکہ اموات اور شدید زخمی ہونے کی بڑی وجہ ہیلمیٹ کا استعمال نہ کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہننا لازم ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 آئندہ بھی عوامی آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے فروغ کے ذریعے روڈ حادثات میں کمی لاکر محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جاسکے

I am not just an admin of the page.I am Health.I am Safety.I am Environment.I am the hope for the families and children ...
14/11/2025

I am not just an admin of the page.
I am Health.
I am Safety.
I am Environment.
I am the hope for the families and children of Pakistan, India, Bangladesh, Egypt, Syria, and Lebanon whose loved ones are working with us.
I am Faisal Rehman

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share