07/10/2022
میرے مرنے تک مجھےجھیل لو
جب سانسوں سے یہ بدن خالی ہوجائے
جب تمہیں میری آنکھوں میں کوئی حرارت نظر نہ آئے
جب میری زباں اک ہی جگہ لڑکھڑا جائے
جسم میں دور دور تک کوئی خلش نہ رہے
تب میرے سینے سے اپنے کان لگائے بغیر مجھے دفنا دینا
اور ہاں لوگ مرتے ہووں کے منہ اور ہاتھ پہ بوسہ دیتے ہیں
تم مجھے میرے دل پہ بوسہ دینا
یہ میری آخری خواہش ہے❤🤍