Voice Of Attock - VOA

Voice Of Attock - VOA ضلع اٹک و گردو نواح کی تازہ ترین خبروں کے لیے "وائس آف اٹک" کو فالو کیجئے۔شکریہ

"Welcome to Voice Of Attock, your premier source for news, updates, and stories from Attock and beyond!"

10/09/2026

سنا ہے آج اٹک کی تاجر برادری نے اپنے مسائل پر احتجاج کیا ہے۔اچھی بات ہے لیکن 3 ستمبر ہڑتال جو ایک عوامی مسلے پٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف تھی اس وقت کسی نے اپنی دکان بند کرنا مناسب نہیں سمجھی۔۔!
لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا مکاں تھوڑی ہے

*انا للہ وانا الیہ راجعون*اٹک موبائل پلازہ کے معروف کاروباری شخصیت *بالاج بھائی* جو کچھ دن قبل سلنڈر بلاسٹ میں شدید زخمی...
06/09/2026

*انا للہ وانا الیہ راجعون*
اٹک موبائل پلازہ کے معروف کاروباری شخصیت *بالاج بھائی* جو کچھ دن قبل سلنڈر بلاسٹ میں شدید زخمی ہوئے تھے، آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پر شہر بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

02/09/2026

📌کیا آپ آج 3 ستمبر کے پیٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں؟
ہاں یا نہیں

01/09/2026

📍ہر لیٹر پر 130 روپے بھتہ ٹیکس ، 3 ستمبر کی عوامی ہڑتال، بجلی کے ناقابلِ برداشت بل ، حکومتی نااہلی ، ظالمانہ پالسیز اور ٹیکسز سے تنگ
عوام کا مقدمہ ۔۔ عوام کی زبانی
📎سنئیے آج کے خصوصی انٹریو میں اٹک شہر سے : انس
نعیم (وائس آف اٹک)
#اٹک

📍عوام کو چاہیے کہ وہ قومی سطح پر اپنے گناہوں کی اجتماعی معافی مانگیں۔ قصور سراسر اس بے حس شہری کا ہے جس نے بجلی کے بھاری...
29/08/2026

📍عوام کو چاہیے کہ وہ قومی سطح پر اپنے گناہوں کی اجتماعی معافی مانگیں۔ قصور سراسر اس بے حس شہری کا ہے جس نے بجلی کے بھاری بلوں، فیول ایڈجسٹمنٹ اور ظالمانہ ٹیکسوں سے تنگ آ کر اپنی جمع پونجی بیچی اور چھت پر چند سولر پلیٹیں رکھ لیں۔ حکومت کی نظر میں یہ کوئی خود انحصاری نہیں بلکہ ملکی معیشت پر خودکش حملہ ہے، کیونکہ اگر عوام خود ہی دھوپ سے بجلی بنانے لگیں گے تو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر آئی پی پیز کے شاہانہ معاہدے کرنے والے معصوم اور نیک نام اشرافیہ کے اربوں روپے کے منافع کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

حکمرانوں کی منطق اتنی دلکش ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اربوں ڈالرز کے کیپیسٹی چارجز وہ تحفہ ہیں جو عوام نے آئی پی پیز کے مالکان کو تاحیات دینا قبول کیا ہوا ہے، چاہے ایک یونٹ بجلی نہ بنے۔ اب اگر کوئی گستاخ شہری سولر لگا کر بجلی کے نظام سے باہر نکلنے کی کوشش کرے تو قصور وار حکمرانوں کے شاہانہ اللے تللے نہیں، بلکہ وہ شہری ہے جس نے 200 یونٹ سے نیچے آنے کی "سازش" کی۔ وزیر صاحب کا دکھ بالکل بجا ہے؛ عوام کا کام صرف ٹیکس دینا، لوڈ شیڈنگ برداشت کرنا اور بل بھرنا ہے، اپنی مدد آپ کے تحت زندہ رہنے کی کوشش کر کے حکومتی پلاننگ کی ناکامی کو بے نقاب کرنا تو کھلی بددیانتی ہے۔

اصل مظلوم تو وہ سیاست دان، بیوروکریٹس اور سرمایہ کار ہیں جنہوں نے اقتدار کے اثر و رسوخ سے ایسے معاہدے کیے کہ بجلی بنے یا نہ بنے، ڈالرز میں منافع ہر صورت ملے۔ ان فرشتہ صفت شخصیات پر انگلی اٹھانا سراسر ناانصافی ہے۔ جرم صرف اس غریب اور متوسط طبقے کا ہے جو اب تک زندہ رہنے کی ضد پر قائم ہے۔ عوام کو چاہیے کہ فوری طور پر اپنے سولر پینلز اتار کر پھینکیں اور خوشی خوشی ہر ماہ کیپیسٹی چارجز کا نذرانہ پیش کریں تاکہ حکمرانوں کا شاہی نظام بغیر کسی خلل کے چلتا رہے۔
مہتاب عزیز
(سیاست)

29/08/2026

نیپال میں شدید سیلاب کے باعث اٹک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی بند رہے گی۔تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
اٹک واپڈا

📍ہر لیٹر پٹرول پر 130 روپے لیوی اور  ناجائز و ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 3 ستم...
28/08/2026

📍ہر لیٹر پٹرول پر 130 روپے لیوی اور ناجائز و ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان
نے 3 ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال
کا اعلان کر دیا۔ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے عوام کے حقوق کی خاطر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی عوامی حقوق کی خاطر بھر پوف ہڑتال ہو گی۔
#اٹک

شہیید زندہ ہوتے ہیں انہیں مردہ نہ کہو ۔۔۔۔!!!میں نے اپنے کیرئیر میں 100 سے زائد پو۔سٹ۔ مار۔ٹم کیے ہیں ، ہوتا یہ ہے کہ جب...
27/08/2026

شہیید زندہ ہوتے ہیں انہیں مردہ نہ کہو ۔۔۔۔!!!میں نے اپنے کیرئیر میں 100 سے زائد پو۔سٹ۔ مار۔ٹم کیے ہیں ، ہوتا یہ ہے کہ جب کسی کا انتقال ہوتا ہے تو 4 گھنٹے میں اس مردہ شخص کا خون تہہ میں جامد ہوجاتا ہے چہرہ پیلا پڑ جاتا ہے ، اسفند یار کو اسکے ساتھیوں نے شہا۔دت کے 32 گھنٹے بعد وہاں سے نکالا تھا انہیں سی ایم ایچ لانے میں مزید کچھ گھنٹے لگ گئے ، جب ایک سینئر افسر نے اسفند یار کے چہرے سے کپڑا ہٹایا تو اسکا چہرہ تر وتازہ تھا اور زخموں سے خون رس رہا تھا سب لوگ حیران رہ گئے دیکھتے رہے روتے رہے اور سبحان اللہ کہتے رہے ، اسکے بعد اسفند کی باڈی کو صاف کیا گیا کفن پہنایا گیا اور گھر لے جایا گیا تھوڑی دیر بعد مجھے بیٹے نے بتایا کہ ابو بھائی کے زخموں سے اب بھی خون جاری ہے ۔ جنازے اور تدفین میں شریک ہر شخص نے دیکھا اس کا خون دنیا سے اوجھل ہوتے وقت جسم سے جاری رہا ۔۔۔ سبحان تیری قدرت ، کیپٹن اسفند یار شہیید کے والد کی باتیں

#اٹک #پاکستان #پنجاب

Internship Opportunity In Attock. BUSINESS DEVELOPMENT INTERNLEARN • WORK • GROW ONSITEInnRadius is looking for an enthu...
26/08/2026

Internship Opportunity In Attock.

BUSINESS DEVELOPMENT INTERN

LEARN • WORK • GROW ONSITE

InnRadius is looking for an enthusiastic Business Development Intern to join our onsite team and gain practical experience working in a professional business environment.
WHO CAN APPLY?
• BBA students
• Minimum 4 semesters completed
• Preference for Virtual University students
• Good written English
• Good communication and interpersonal skills
📍 Location: Darusalam Colony, Attock, Punjab
📅 Internship Duration: 6 Months
⏰ Working Hours: 9-5
APPLY NOW
Send your updated CV to:
📧 [email protected]

26/08/2026

اسلام آباد: پمزاسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود بچے جاں بحق
آگ نرسری میں ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سےلگی، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے: ریسکیو حکام

Address

District Attock
Attock

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Attock - VOA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Attock - VOA:

Shortcuts

Share