Tez Khabrain تیزخبریں

Tez Khabrain  تیزخبریں Tez is the name in Urdu which mean fast. So Here the Tez's team is hard working for the community to give any thing on there intrat.

انسپکٹر عمران الدین کوہاٹ سے ضلع ہنگو ایس ایچ او تھانہ دوآبہ تعیناتی کے احکامات۔
21/07/2025

انسپکٹر عمران الدین کوہاٹ سے ضلع ہنگو ایس ایچ او تھانہ دوآبہ تعیناتی کے احکامات۔

21/07/2025
ایم پی اے و ڈیڈک چیرمین کوہاٹ شفیع جان اور ایم این اے شہریار آفریدی کے فنڈ سے بونا شریف اور چشمہ جات (جنگل خیل ) روڈ پر ...
20/07/2025

ایم پی اے و ڈیڈک چیرمین کوہاٹ شفیع جان اور ایم این اے شہریار آفریدی کے فنڈ سے بونا شریف اور چشمہ جات (جنگل خیل ) روڈ پر سفالٹ کا کام شروع ہو گیا ۔۔۔

کوہاٹ۔اغواء شدہ خواجہ سرا بازیاب، دو ملزمان گرفتارکوہاٹ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغواء شدہ خواجہ سرا اریقا کو...
18/07/2025

کوہاٹ۔اغواء شدہ خواجہ سرا بازیاب، دو ملزمان گرفتار
کوہاٹ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغواء شدہ خواجہ سرا اریقا کو بازیاب کراتے ہوئے دو اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔ڈی ایس پی سٹی حفیظ خان اور ایس ایچ او فیاض خان کے مطابق 15 جولائی کو علاقہ شینو خیل سے اریقہ نامی خواجہ سرا کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او زاہد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی حفیظ یوسفزئی کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض خان کی قیادت میں فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران توغ بالا سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی خواجہ سرا کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ایس ایچ او فیاض خان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی۔ بی۔ اے کی صوبائی قیادت کے حکم 22 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا میں احتجا...
18/07/2025

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی۔ بی۔ اے کی صوبائی قیادت کے حکم 22 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا میں احتجاج کے سلسلے میں آج مورخہ ۔ 18 جولائی 2025 کو ٹسکو ڈویژن ہنگو بمقام کوہاٹ زیر قیادت جناب ڈویژنل چئیر مین سعادت علی بابا اور ڈویڑنل سیکریٹری زاہد اللہ زاہد ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈویژنل کابینہ کے ارکان کے ساتھ ساتھ درہ سب ڈویژن، اورکزئی سب ڈویژن اور ریونیو آفس کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی قائدین کے 22 جولائی 2025 کے قا فلے میں شامل ہونے کیلئے بھرپور شرکت کریں گے۔ ٹی اے، بلز، آف ڈے ویجز، میرج گرانٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ کم تنخواہ ملازمین کو اپنے سب ڈویژن سے دور تبادلہ کو منسوخ کرنے کے مطالبات کیے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں ٹسکو سب ڈویژن پارہ چنار اور ٹسکو سب ڈویژن صدہ اپنے اپنے پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ڈویژنل چیئرمین / سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA)
ٹیسکو ڈویژن ہنگو، بمقام کوہاٹ۔

داخلے جاری ہیں۔
17/07/2025

داخلے جاری ہیں۔

سیاح نے 18 گھنٹے دریا میں گزارےگزشتہ روز کار حادثے میں دریائے کنہار مانسہرہ میں بہہ جانے والے سیاح کو ریسکیو کر لیا گیا۔...
14/07/2025

سیاح نے 18 گھنٹے دریا میں گزارے
گزشتہ روز کار حادثے میں دریائے کنہار مانسہرہ میں بہہ جانے والے سیاح کو ریسکیو کر لیا گیا۔18 گھنٹے گزرنے کے بعد زخمی سیاح کو نکال لیا گیا۔زخمی سیاح نے دریا میں موجود پتھر پر ساری رات گزاری۔

*📌ایف سی کوفیڈرل فورس میں تبدیل کرنیکا فیصلہ،آزاد کشمیر میں کام کرنیکا اختیارہوگا*اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فرنٹیئر ک...
14/07/2025

*📌ایف سی کوفیڈرل فورس میں تبدیل کرنیکا فیصلہ،آزاد کشمیر میں کام کرنیکا اختیارہوگا*
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)کو ملک گیر ’’فیڈرل فورس‘‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نام تبدیل کرکے ’’فیڈرل کانسٹیبلری‘‘ رکھا جائیگا۔وفاقی فورس کو چاروں صوبوں، بشمول اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔فیڈرل کانسٹیبلری کو ازسرنو منظم کرنے کے فریم ورک کے تحت پولیس سروس آف پاکستان کے افسران اس فورس کی کمان سنبھالیں گے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام سے ملک میں داخلی سلامتی اور عوامی نظم و نسق کو یقینی بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائیگا۔آرڈیننس کے نفاذ کے بعدنئی فورس کیلئے ملک بھر میں بھرتی کی جائیگی جس کے ملک بھر میں دفاتر قائم کئے جائیں گے۔

13/07/2025

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کی کوششوں سے کچے کے ڈاکوؤں سے رہائی پانے والے ملنگ جان کی نوخار ھاؤس آمد،اختیار ولی خان کا شکریہ ادا کیا ، کچے کے ڈاکوؤں کے پاس کیسے پہنچا اور کیسے رہائی ملی؟ ملنگ جان کی کہانی ملنگ جان کی زبانی
fans #نوشہرہ

۔FBR کے متنازعہ قوانین کے خلاف کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شدید ردعملفیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے حالی...
13/07/2025

۔FBR کے متنازعہ قوانین کے خلاف کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شدید ردعمل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے حالیہ نافذ کیے گئے مختلف متنازعہ ٹیکس قوانین، بالخصوص سیکشن 37AA، 165، 21C، 236Y اور جبری ڈیجیٹل انوائسنگ، کے خلاف کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ اور دیگر سینئر عہدیداران نے شدید تحفظات اور گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیمبر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ان قوانین کے ذریعے کاروباری طبقے پر غیر ضروری دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف کاروباری ماحول متاثر ہو رہا ہے بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکشن 37AA کے تحت ہراساں کرنا اور بینک اکاؤنٹس تک براہ راست رسائی کاروباری رازداری اور اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔سیکشن 165 کے تحت انکم ٹیکس کی جبری کٹوتیوں کا نظام شفافیت سے عاری ہے۔سیکشن 21C کے ذریعے کیش ٹرانزیکشنز پر قدغن تاجر برادری کے لیے ایک عملی دشواری ہے۔
سیکشن 236Y کے تحت کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کاروباری سرکولیشن کو متاثر کر رہا ہے۔
جبری ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام بغیر تیاری اور مشاورت کے نافذ کیا جا رہا ہے جو چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے ناقابل عمل ہے۔کوہاٹ چیمبر کے وفد نے زور دیا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ستون ہے، اسے مسلسل نئی پابندیوں میں جکڑنے کے بجائے ریلیف اور اعتماد دیا جائے۔ وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام متعلقہ فریقین خصوصاً تاجر برادری سے مشاورت کے بغیر ایسے قوانین کا نفاذ نہ کیا جائے۔چیمبر کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے ان متنازعہ شقوں پر نظرثانی نہ کی تو ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مشترکہ طور پر قانونی و جمہوری دائرہ کار میں اپنا احتجاج لمبے عرصے تک جاری رکھے گی۔

Address

Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tez Khabrain تیزخبریں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tez Khabrain تیزخبریں:

Share