
11/03/2025
ضروری اعلان سنیئے
جس علاقے میں نوجوان تراویح یا مسجد میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہیں اور آپ انہیں پہچانتے ہیں تو قریبی پولیس اسٹیشن کو ویڈیو بھیجئیے اور اس بیہودہ ٹرینڈ کو روکنے میں کردار ادا کریں۔
اگر کوئی شخص نماز کے دوران مسجد میں ایسی حرکت کرے جس سے نمازیوں کی عبادات میں خلل پڑے، یا مسجد یا نماز کی توہین ہو جائے، تو اس شخص پر درج ذیل دفعات لاگو ہو سکتی ہیں:
1. دفعہ 295 (تعزیراتِ پاکستان)
2. . دفعہ 295-A
3. دفعہ 296
4. دفعہ 298
یہ تمام وہ دفعات ہیں جس میں کوئی بھی شخص کسی مذہبی مقام یا عبادات کو نقصان پہنچائے یا بے حرمتی کرے۔
اگر کوئی شخص دانستہ طور پر کسی مذہبی اجتماع، جیسے نماز، میں خلل ڈالے تو اس پر ایک سال تک قید، جرمانہ، یا دونوں کی سزا عائد کی جا سکتی ہے۔
آپ کے دعاؤوں کا طلبگار
مولانا عبدالرحمن
انفارمیشن برائے:-
Khyber Pakhtunkhwa Police
Capital City Police Peshawar