Daily Ummat Badin Muhammad Arsalan

Daily Ummat Badin Muhammad Arsalan District Correspondent Muhammad Arsalan Yaseen Arain
Cell: 0343-3477786, 0333-2597049

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اندورن سندھ کے پہلے فزکل ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
14/01/2020

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اندورن سندھ کے پہلے فزکل ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

ضلع بدین میں ڈیپتھریا بیکٹریا وائریس وبائی صورتحال اختیار کر گیا۔
17/10/2019

ضلع بدین میں ڈیپتھریا بیکٹریا وائریس وبائی صورتحال اختیار کر گیا۔

بدین:اسلام کوٹ سے کراچی جانے والی اے سی کوچ تیز رفتاری کے باعث موٹرساءیکل کو بچاتے ہوے مورجہر شاخ اسٹاپ کے قریب حادثے کا...
19/04/2019

بدین:
اسلام کوٹ سے کراچی جانے والی اے سی کوچ تیز رفتاری کے باعث موٹرساءیکل کو بچاتے ہوے مورجہر شاخ اسٹاپ کے قریب حادثے کا.شکار 08 افراد جاں بحق 47 زخمی 09 کو تشویک ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ مٹھی ضلع تھرپارکر سے کراچی جانی والی مسافر اے سی کوچ تیز رفتاری کے باعث مورجہر شاخ بس اسٹاپ کے مقام پر موٹرساءیکل کو بچاتے ہوءے الٹ گئی اور متعدد کلابازی کھاتی ھوئی روڈ کے برابر گہری کھائی میں جاگری جس کی نتیجے میں ڈرایور سمیت 8افراد جابق ہو گئے جبکہ 47افراد زخمی ہو گئے، جابحق ہونے والوں میں (1) نام پرکاش ولد سترام عمر 35 سال مھٹی شہر(2) ڈرئیور رمضان بیٹا شاہجھان عمر 45 سال آف میانوالی پنجاب آف (3) عبداللہ بیٹا غلام محمد میمن عمر 48 سال بدین شہر (4) زینب شوہر حاجی ھارون عمر 55 سال آف گاون مرید خان عمراٹی کلوئی کلوئیشہر تھرپارکر(5) پترت ولد چاندو مل عمر 60 مھٹی مھٹی(6) بیوشیم بیٹا تیرت عمر 18 سال مھٹی انیھا ولد رضوان کھٹی عمر 1 مینہ شامل ہیں ــ دوسری جانب جیسے ھی حادثہ کی خبر بدین پھنچی تو پولیس اور ایدھی ایمبولینس سروس کی گاڑیاں حادثہ کی جگہ پہنچ گئیًں اور لاشوں اور زخمیوں کو بدین کی سول اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا حادثے کے متعلق معلوم ھوا ہے کہ ایک طرف مسافر کوچ کی اسپیڈ زیادہ تھی تو دوسری جانب زیادہ مسافر ھونے کی.وجہ.سے اموات زیادہ.ھوئیں۔ زیادہ تر زخمیوں کی ٹانگوں اور بازوں سمیت پسلیوں ٹوٹی ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کرنے کے لے ضلع بدین میں ایدھی اور منیر ویلفءر ٹرسٹ سمیت سول اسپتال کی ایمبولنسیں بھی کم پڑ گیں جس پر ٹھٹہ سے پیپلز امان ایمبولنسیں منگوای گیں۔ شھریوں نے اعلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں حد سے زائد مسافر سوار کرنے سے روکا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے دوسری جانب انڈس سول اسپتال بدین میں او ٹی اور سٹی اسکین فعال نہ ہونے اور ماہر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے انتہای نازک مریضوں کو ریفر کیا گیا۔

بدین:سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس ضلع بدین کے استازہ تنظیم نے کیمپس کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ...
25/03/2019

بدین:
سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس ضلع بدین کے استازہ تنظیم نے کیمپس کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس کی استازہ تنظیم سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوئیشن نےایگزٹیو ممبر خلیل الررحمان کی سربراہی میں بطور احتجاج میڈیا کو بتایا کہ 2017 سے نئے وائس چانسلر بدین کیمپس کی چارج ملنے کے باوجود بھی کبھی کیمپس کا دورہ کرنے نہیں آئے جسکی وجہ سے کیمپس کی تعمیرات اور دیگر مسائل جوں کے توں ہیں اور انہی مسائل کی وجہ سے طلبہ کا مورل بھی ڈائوں ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ استازہ کو پسماندہ علاقے کا الائونس سمیت ٹرنسفر اور پوسٹنگ کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی جسکی وجہ سے استازہ میں بےچینی پائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سندھ یونیورسٹی استازہ تنظیم وائیس چانسلر لاڑ کیمپس سے فوری طور پر بدین آنے کا مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بدین آئیں اور کیمپس کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

بدین(نمائیندہ امت)2 سال پہلے  جبری نکاح پر نکاح کرنے والےشوہر سے جان کا خطرہ ہے، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، 6 بچو...
11/03/2019

بدین(نمائیندہ امت)
2 سال پہلے جبری نکاح پر نکاح کرنے والےشوہر سے جان کا خطرہ ہے، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، 6 بچوں کی ماں کا ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق ضلع کنری کی بھٹائی کالونی کی رہائیشی پروین زوجہ احمد کھوکھر نے دوران احتجاج صحافیوں کو بتایا کہ اسکا ررشتہ دار دو سال قبل رسول بخش کھوکھر ہتھیاروں کی زور پر اسے اغوا کر کے لے گیا تھا اور جبری زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جب وہ حمل سے ہو گئی تو نکاح پر نکاح کر کے گھر بٹھا دیااور اب مجھے اس میں سے سات ماہ کا بچہ بھی ہے اس دوران رسول بخش مجھے مسلسل تشدد کانشانہ بھی بناتا رہا ، خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ موقع ملنے پر فرار ہو گئی اور اب میڈیا کے توسط سے تحفظ کی اپیل کرتی ہے ، فرار کے بعد سے رسول بخش میرے رشتہ داروں کو جعلی مقدمات درج کروا رہا ہے ۔ انہوں نے اعلی عدلیہ اورڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی بدین ایس ایس پی عمر کوٹ پولیس سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ۔
بدین نمائیندہ امت۔ محمد ارسلان یاسین ۔ تاریخ: 11 مارچ 2019.

بدین(نمائیندہ امت)پاک بھارت تناضر – ضلع بدین میں کومبنگ اپریشن کا بقائدہ آغاز ، ضلع بدین کے تمام ہوٹلوں کو موبائل ایپ سے...
07/03/2019

بدین(نمائیندہ امت)
پاک بھارت تناضر – ضلع بدین میں کومبنگ اپریشن کا بقائدہ آغاز ، ضلع بدین کے تمام ہوٹلوں کو موبائل ایپ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ فوجی تنصیبات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہیں۔ضلع بدین میں پولیس کی تمام تر چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی بدین پولیس حسن سردار نے ایوان صحافت بدین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ پاک بھارت موجودہ کشیدگی کے تناضر میں ضلع بدین نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہاں فوجی چھائونی اور پاک فضایہ کا بیس موجود ہونے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم تنصیبات ایک بڑے رقبے پر موجود ہیں – اور یہی وجہ ہے کہ ضلع بدین کو ہائی سیکورٹی زون ڈکلیر کیا جا چکا ہے اس حوالے سے بھرپور کومبنگ اپریشن ڈی ایس پی اشرف نوناری، ایس ایچ او بدین ، اے ایس آئی سالم کھوسو کی قیادت شروع کیا جا چکا ہے جس میں حساس ادارے رینجرز اور پولیس اہلکاروں و افسران پر مشتمل ٹیمیں کچی آبادیوں اور مشتبہ مقامات پر بھرپور اپریشن کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائر ٹینڈرز کو اسٹینڈ بائے کرنے سمیت ڈسٹرکٹ اسپتال بدین میں بھی بڑی ایمرجنسی کے حوالے سے اقدامات کر دئے گئے ہیں۔ ایوان صحافت کے وفد میں صدر مصطفی جمالی، جنرل سیکٹری ہارون گوپانگ، چیف پیٹرن ہاشم بھڑگڑی ، خزانچی ارسلان آرائیں، مشتاق انصاری اور مقصود چانڈیو شامل تھے۔

ضلع بدین کو مقررہ پانی کی عدم فراہمی بڑے آبادگاروں کی جانب سے پانی چوری اور سنده حکومت کی جانب سے فلڈ کینالز کو پانی کی ...
05/03/2019

ضلع بدین کو مقررہ پانی کی عدم فراہمی بڑے آبادگاروں کی جانب سے پانی چوری اور سنده حکومت کی جانب سے فلڈ کینالز کو پانی کی غیرقانونی فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ.

بدین(نمائیندہ امت)انتظار رنجانی کے قتل کو لاسانیت کا رخ دیکر کیس کمزور کیا گیا،ڈاکٹرز کا معاملہ حل کر دیا ہے فائل پر دست...
13/02/2019

بدین(نمائیندہ امت)
انتظار رنجانی کے قتل کو لاسانیت کا رخ دیکر کیس کمزور کیا گیا،ڈاکٹرز کا معاملہ حل کر دیا ہے فائل پر دستخط کر دئے ہیں جو پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کو مل رہا ہے وہ سندھ میں بھی ملے گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع بدین کے تعلقہ ٹنڈوباگو میں میر غلام محمد ٹالپور ڈگری کالج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ 4200 اسکولوں میں سہولیات کی عدم پر پہلے فیز میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 40 ہزار سے زائد اسکول ہیں۔ وفاقی حکومت سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔ اگر ایسا ہوا تو آئینی اقدامات کئے جائیں گے۔ انتظار رنجانی کا قتل انسانیت کا قتل ہے اسے لاسانیات کا رخ دیکر کمزور کیا گیا ہے۔ اس واقع میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے۔ بدین صوبوں کے وسائل سے وفاق 85 فیصدٹیکس وصول کرتا ہے ٹیکس کلیکشن میں وفاق کی کوتاہی نظر آتی ہے۔ تعلقہ ٹنڈوباگو میں ہی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میر غلام محمد ٹالپور ہائر سکنڈری اسکول کی 100 سالہ تقریبات کے موقع پر بھی جلسہ عام سے خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں بدین پر ایک شخص قابض تها اب مختلف برادریاں موجود ہیں، 1919 میں بننے والے اسکول کی 100 سالہ تقریب میں شرکت میری خوش نصیبی ہے، سنده کی تعلیم کچھ ہستیوں کی مرہونِ منت ہے اور انہیں ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے استازہ پلے کارڈ نہ اٹهائیں جو ضروری ہوگا کیا جائے گا. ڈگری کالج کا افتتاح کر کے خوشی ہوئی اور یہی پیپلزپارٹی کا ایجنڈا ہے کہ تعلیم عام کیا جائے پہلے مرحلے میں 4200 اسکولوں میں سہولیات دی جا رہی ہیں استازہ پہلے اپنی ڈیوٹی پوری کریں سسٹم ٹهیک کر رہے ہیں آپکو سب سہولیات دی جائیں گی استازہ کی اتنی کمی نہیں ہے بس آرٹس کی بهرتی زیادہ ہو گئی ہے استازہ کو اپنی قابلیت بڑهانے کی ضرورت ہے تعلیم کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ٹنڈوباگو کے روڈ قابل رحم حالت میں ہیں انہیں جلد سے جلد ٹهیک کیا جائے گا محکمہ ایرگیشن کے ساتھ مل کر پانی پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں وفاقی حکومت اپنا کام نہیں کرتی جسکی وجہ سے سنده کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر کے جاتے ہی جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے اور جسکے ہاتھ جو لگا وہ لےجانے کی تگ و دو میں لگا رہا حتی کہ دیگوں کی دیگیں لوٹی گئیں۔
بدین نمائیندہ امت۔ محمد ارسلان یاسین ؛ تاریخ: 13 فروری 2019.

بدین (نمائیندہ امت)ضلع بدین کے معذوروں کی اپنے مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ 14 ویں دن بھی جاری رہا ۔ ضلع...
06/02/2019

بدین (نمائیندہ امت)
ضلع بدین کے معذوروں کی اپنے مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ 14 ویں دن بھی جاری رہا ۔ ضلع بدین کے معذور نوجوان سرکاری اور پرائیوٹ نوکریوں میں معذوروں کے کوٹے کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ایوان صحافت بدین کے سامنے بھوٹ ہرتال کی قیادت بچل ہنگورجو ، حنیف انصاری سمیت دیگر کر رہے تھے۔ معذوروں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بے نظیر بستی میں گھر ، صحت کارڈ ، بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ، اور فری ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے اور کارخانوں میں نوکریاں دی جائیں تاکہ وہ بھی صحت مند معاشرے کا حصہ بن سکیں۔

بدین(نمائیندہ امت)ضلع بدین میں 87 آر او فلٹر پلانٹس کے ملازمین کا ایوان صحافت بدین کے سامنے تنخواہوں کے عدم اجرا پر نجی ...
06/02/2019

بدین(نمائیندہ امت)
ضلع بدین میں 87 آر او فلٹر پلانٹس کے ملازمین کا ایوان صحافت بدین کے سامنے تنخواہوں کے عدم اجرا پر نجی کمپنی کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق 166 ملازمین اور اپریٹرز کا 5 ماہ کی تنخواہوں کے عدم اجراء کے خلاف دهرنا ایک گهنٹے سے جاری رہا ۔ دھرنے کی قیادت شوکت شیدی، کریم بخش، مولا ڈنو چهلگری اور بشیر پهنوار سمیت دیگر کر رہے تھے۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث ضلع بهر کے 87 فلٹر اور آر او پلانٹس بندہو گئے جسکی وجہ سے ضلع بدین میں پینے کے صا ف پانی کا بحران پیدا ہو گیا ۔ احتجاج کے دوران ملازمین نے 6سال کے بونس اور میڈکل الائونس سمیت تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ملازمین کا احتجاج پاک اوسیس کمپنی کے خلاف ہے جس نے ان فلٹر پلانٹس کی تنصیب کی ہے۔

بدین (نمائیندہ امت)ضلع بدین کے آبادگاروں اور ٹماٹر منڈی کے تاجروں کا بھارتی ٹماٹر کی غیر قانونی درامد کے خلاف گرینڈ احتج...
06/02/2019

بدین (نمائیندہ امت)
ضلع بدین کے آبادگاروں اور ٹماٹر منڈی کے تاجروں کا بھارتی ٹماٹر کی غیر قانونی درامد کے خلاف گرینڈ احتجاج تفصیلات کے مطابق سینکڑوں تاجر بهارتی ٹماٹر کی براستہ آزاد کشمیر اور واہگہ باڈر درامد کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تاجروں اور آبادگاروں کا کہنا ہے کہ بهارتی ٹماٹر کی درامد سے مقامی فصل کا ریٹ گر جاتا ہے جس سے لاکھوں کاشتکاروں اور وپاریوں کا اربوں روپئے کا نقصان ہوتا ہے۔ احتجاج کی قیادت ریئس عبدالقادر گوپانگ، حنیف خاصخیلی، سکند مندرو میلر ملوانی اور عاشق گوپانگ سیمت دیگر نے کی احتجاج کے باعث بدین کراچی روڈ ایک گهنٹے سے بند جسکے باعث شہری پریشانی کا شکار ہوئے ۔ احتجاج کے دوران رہنمائوں نے وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی طور پر ہونے والی بهارتی ٹماٹر کی درامد کو روکا جائے. اور غیر قانونی طور پر باڈرکراس کرانے والے کسٹم حکام کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تاکہ خفیہ طور پر بھارتی ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی پاکستان آمد روکی جائے تاکہ مقامی آبادگاروں کو انکی فصلوں کو ٹھیک ریٹ مل سکے۔

بدین پولیس نے جعلساز شہری نسیم بٹ کو گرفتار کر لیا جو خود کو میجر بتا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے میں مصروف ت...
07/01/2019

بدین پولیس نے جعلساز شہری نسیم بٹ کو گرفتار کر لیا جو خود کو میجر بتا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے میں مصروف تھا۔

Address

Badin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Ummat Badin Muhammad Arsalan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share