Raja Sameer Nazakat

Raja Sameer Nazakat official page raja Sameer nazakat

یو سی ملوٹ ۔۔۔ متحرک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ راجہ عاشق حسین خان کو جماعت اسلامی  یو سی ملوٹ کا سیکرٹری نشرو اشاعت مقرر کیا گی...
26/09/2023

یو سی ملوٹ ۔۔۔ متحرک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ راجہ عاشق حسین خان کو جماعت اسلامی یو سی ملوٹ کا سیکرٹری نشرو اشاعت مقرر کیا گیا ہے۔

01/08/2023

جہالہ احتجاج
زندہ دل عوام نے بھرپور شرکت کی ۔
23 اگست یوم نیلہ بٹ کے موقع کوہالہ جہالہ مکمل پہیہ جام ہو گا

یکم اگست ۔۔۔ "'''''' جہالہ ،،،،،!!! ڈھک شکرپڑیاں ہوڑوٹ  تالاب کا منظر پیش کرنے والی سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف بے حس حکمرا...
08/06/2023

یکم اگست ۔۔۔
"'''''' جہالہ ،،،،،!!!
ڈھک شکرپڑیاں ہوڑوٹ

تالاب کا منظر پیش کرنے والی سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف بے حس حکمرانوں کے ضمیر کو جنجوڑنے کے لیے ہزاروں عوام سڑکوں پر ہوں گے۔

05/06/2023

ہائی سکول پدر مستو تا ڈھک شکرپڑیاں ہوڑوٹ ۔۔۔۔ !!!!
سڑک کی عدم تعمیر اور ناگفتہ بہہ حالت کے خلاف عوام علاقہ ڈھک ہوڑوٹ نے بلا تخصیص پختہ سڑک کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ عوام علاقہ نے کہا کہ چالیس سال قبل اس سڑک کو ہمارے آبا و اجداد نے اپنی مدد آپ تعمیر کیا تھا۔ آج تک اس سڑک پر حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ اس سڑک کے بعد بننے والی سڑکیں پختہ ہو چکی ہیں۔ یہ سڑک ہزاروں آبادی کی مشترکہ سڑک ہے ۔ عوام علاقہ نے ارباب اخیتار اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری بنیادوں پر اس سڑک کو پختہ کیا جائے۔۔!!!!

05/06/2023

حلقہ ایل اے 14 غربی باغ
ڈھک شکرپڑیاں ہوڑوٹ سڑک کی عدم تعمیر ۔۔۔
اس سڑک پر گاڑی چلاتے زندگی گزر گئی۔ تاحال یہ سڑک پختہ نہ ہو سکی۔
نصف صدی پر محیط کچی سڑک کی داستان سنیے ۔۔۔ !!!
ڈمپری ڈرائیور کی زبانی

02/06/2023

ہائی سکول پدر مستو تا ڈھک شکرپڑیاں ہوڑوٹ ۔۔۔ !!!!
حکومت وقت اور متعلقہ ذمہ داران سڑک کو پختہ کر نے کے حوالہ سے سنجیدہ اقدامات کریں۔ وقت قریب آن پہنچا ہے کہ عوام حق چھین کر لیں گے۔

31/05/2023

حکومت وقت توجہ دے
کیا تیس ہزار سے زائد آبادی ٹیکس نہیں دے رہی؟
سوچی سمجھی سازش کے تحت اس علاقے کے عوام کو مسائل سے درچار کر رکھا ہے۔ انسانی ضروریات کی تمام سہولیات تعلیم ، صحت ، پانی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات آج بھی اس علاقے میں میسر نہیں۔ ہر دور کے حکمرانوں نے اندرون بلٹ چھپڑیاں، ڈھوک ڈھک ,بھولیوٹ ، کیر نڑول ، شکرپڑیاں ، دانیاٹ ہوڑوٹ اور بگلہ کے عوام کا استحصال کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے کمر بستہ ہو جائیں۔۔۔
ہائی سکول پدر تا ڈھک ہوڑوٹ سڑک عوام کا بنیادی حق ہے۔ حکومت فی الفور سڑک پختہ کرنے کا اہتمام کرے۔ بصورت دیگر ہزاروں عوام سڑکوں پر آئیں گے اور سارے بقایا جات کا حساب لیں گے۔

28/05/2023

ہائی سکول پدر تا ڈھک ہوڑوٹ
سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت سے تنگ عوام اور بچے سڑک پختہ کرنے کا مطالبہ کر رہے

28/05/2023

ہائی سکول پدر مستو سے ڈھک شکرپڑیاں ، ہوڑوٹ رنگلہ کو ملانے والی ہزاروں نفوس آبادی کی مرکزی سڑک جو عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ تعمیر کی تھی ۔ چالیس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس سڑک کو پختہ نہیں کیا گیا۔ سکولوں کے بچے، خواتین ، بزرگ آج بھی پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ سڑک پختہ نہ ہونے کے باعث تاجروں اور مسافروں کو ڈبل کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک کی بنیادی سہولت نہ ہونے کے باعث علاقہ مسائلستاں بنا ہوا ہے۔ متعلقہ ذمہ داران اورحکومت عوام کے اس بنیادی حق کی ادائیگی کا انتظام کریں۔ بصورت دیگر عوام شدید رد عمل کی طرف جائیں گے۔

Address

Dhak Azad Kashmir
Bagh
12560

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Sameer Nazakat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raja Sameer Nazakat:

Share