Hullar Syedan BAgh ajk

Hullar Syedan BAgh ajk Hullar syedan is a village in district Bagh ajk

باغ آزاد کشمیر ہولڑ سیداں سے تعلق رکھنے والے میجر سید مستنصر حسین گردیزی اور سپائی محمد ثاقب کا آپریشن  *بُنْيَانٌ مَّرْ...
01/06/2025

باغ آزاد کشمیر ہولڑ سیداں سے تعلق رکھنے والے میجر سید مستنصر حسین گردیزی اور سپائی محمد ثاقب کا آپریشن *بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص سے واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بیداری فورم ہولڑ سیداں کی ٹیم نے وطن کے محافظوں کا بہترین استقبال کیا اور اپریشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر فورم اور گاوں کے زمہداران نے غازیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں سلام پیش کیا۔

29/04/2025

آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں ❤️

آج مورخہ 30 اپریل 2025  کو بعد نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد کیا گیا ہے اور کل 1 مئی 2025  کو  عرس کی محفل کا انعقاد کیا...
29/04/2025

آج مورخہ 30 اپریل 2025 کو بعد نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد کیا گیا ہے اور کل 1 مئی 2025 کو عرس کی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے، تمام عقیدت مند شرکت کریں ۔

گاؤں ھولڑ سیداں میں  مختلف روڈز کی پختگی کا نوٹیفکیشن جاری ۔شکریہ سردار میر اکبر خان صاحب ❤️ ویلڈن ڈسٹرکٹ کونسلر Kamran ...
04/04/2025

گاؤں ھولڑ سیداں میں مختلف روڈز کی پختگی کا نوٹیفکیشن جاری ۔
شکریہ سردار میر اکبر خان صاحب ❤️
ویلڈن ڈسٹرکٹ کونسلر Kamran Gardazi صاحب 🍁

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ضلع باغ کی مردم خیز دھرتی گاؤں ہولڑ سیداں سے جامعہ خواتین باغ کی طالبہ سیدہ فاطمہ ...
15/03/2025

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
ضلع باغ کی مردم خیز دھرتی گاؤں ہولڑ سیداں سے جامعہ خواتین باغ کی طالبہ سیدہ فاطمہ بتول نے A dawn of the dusk کے نام سے انگریزی زبان میں شاعری کی ایک خوبصورت کتاب تخلیق کی ہے۔

ہم سیدہ فاطمہ بتول کو تخلیقی سفر کے پہلے زینے پر قدم رکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ سیدہ فاطمہ، (مرحوم) سید نعیم گردیزی صاحب کی بیٹی ہیں۔

26/02/2025

Weather 🍁

گاؤں کے گھر ایسے ہونے چاہئیں ۔ جن کے صحن میں کم سے کم اتنی سبزیاں ہوں جو گھر کے لیے کافی ہوں ۔۔🍁جن لوگوں نے سبزیاں لگائی...
26/02/2025

گاؤں کے گھر ایسے ہونے چاہئیں ۔
جن کے صحن میں کم سے کم اتنی سبزیاں ہوں جو گھر کے لیے کافی ہوں ۔۔🍁
جن لوگوں نے سبزیاں لگائی ہیں وہ تصویر بناکر ہمیں بھیجیں ہم ان تصاویر کو اس پیج پر پوسٹ کریں گے ۔۔۔

09/02/2025

خبر غم ....
ضلع باغ گاؤں ہولڑ سیداں کے درویش صفت انسان پیر سید امتیاز شاہ صاحب انتقال کر گئے.
مولا پاک درجات بلند کرے.. آمین

سید اسید گردیزی نے آل پاکستان اولمپک گیمز  (اسکیٹنگ)مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے مرحوم تایا جان سید جہانگیر ح...
06/02/2025

سید اسید گردیزی نے آل پاکستان اولمپک گیمز (اسکیٹنگ)مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے مرحوم تایا جان سید جہانگیر حسین شاہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا"
آزادکشمیر باغ تاریخی گاوں ہلڑ سیداں سے تعلق رکھنے والا اسلام آباد میں مقیم ننھے منے کم عمر کھلاڑی سید اسید گردیزی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکیٹنگ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اپنی جیت کو ایک جذباتی انداز میں مناتے ہوئے، انہوں نے یہ کامیابی اپنے مرحوم تایا جان سید جہانگیر حسین شاہ کے نام کر دی، جو ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتے رہے۔ سید اسید گردیزی نےکم عمری میں پوزیشن حاصل کر کے والدین کے ساتھ ملک وقوم اور خاندان کا نام بھی روشن کیا

اسید گردیزی کا کہنا تھا:
"میرے تایا جان ہمیشہ مجھے آگے بڑھنے کا درس دیتے تھے۔ آج کی کامیابی ان کی محبت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے، اور میں یہ جیت انہی کے نام کرتا ہوں۔"

محبت اور رشتے صرف زندگی تک محدود نہیں ہوتے، بلکہ دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ اس کامیابی پر اسید گردیزی کے خاندان، دوستوں اور کوچز نے بھی انہیں مبارکباد دی اور ان کے شاندار مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم سید جہانگیر شاہ صاحب کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین

Address

Bagh

Telephone

+923435289164

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hullar Syedan BAgh ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hullar Syedan BAgh ajk:

Share

Category