Mallot TV AjK

Mallot TV AjK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mallot TV AjK, News & Media Website, mallot bags Azad Kashmir, Bagh.

Your Voice
Mallot TV Channel is a truste media platform delivering local, national international news, live updates, public issues, cultural stories, sports event coverage, live broadcasts, and podcasts with truth, transparency, and responsibility.

🚨 بریکنگ نیوز | ملوٹ ٹی وی چینلعوامی ایکشن کمیٹی کا نیا اعلامیہ جاریعوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے تازہ اعلامیے میں مطالبہ کی...
02/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز | ملوٹ ٹی وی چینل
عوامی ایکشن کمیٹی کا نیا اعلامیہ جاری
عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے تازہ اعلامیے میں مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں غیر جانبدار نگران حکومت قائم کی جائے اور اکتوبر 2025 میں حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
اعلامیے کے مطابق، ان مطالبات کی تکمیل کے بعد آزاد الیکشن کمیشن کے زیرِ انتظام ایسے شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات منعقد کیے جائیں جو عوام کے لیے قابلِ قبول اور قابلِ اعتماد ہوں۔
ملوٹ ٹی وی چینل اس پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے، مزید تفصیلات موصول ہوتے ہی آپ تک پہنچائی جائیں گی۔

02/08/2026

ملوٹ ٹی وی چینل | خصوصی انتخابی رپورٹ
مظفرآباد ڈویژن: غیر سرکاری و موصولہ نتائج کا سلسلہ جاری، مختلف حلقوں میں دلسپ مقابلے
مظفرآباد ڈویژن میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور موصولہ نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں متعدد حلقوں میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ایل اے 25 اپر نیلم میں شاہ غلام قادر کو برتری حاصل ہے جبکہ میاں عبدالوحید دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 26 لوئر نیلم میں بھی شاہ غلام قادر آگے ہیں اور میاں عبدالوحید رنر اپ ہیں۔
ایل اے 27 کوٹلہ میں پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے، جہاں اب 4 اگست کو ووٹنگ ہوگی۔
ایل اے 28 لچھراٹ میں چوہدری شہزاد کو برتری حاصل ہے جبکہ بازل نقوی دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس حلقے کے 56 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 4 اگست کو ہوگی۔
ایل اے 29 سٹی مظفرآباد میں مختار عباسی کو سبقت حاصل ہے جبکہ افتخار گیلانی دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 30 ہٹیاں بالا میں مصطفیٰ بشیر آگے ہیں اور مبشر اعوان دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 31 کھاوڑہ میں ثاقب مجید برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ چوہدری لطیف اکبر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 32 چکار میں سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو برتری حاصل ہے جبکہ اشفاق ظفر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 33 لیپہ میں دیوان علی خان چغتائی آگے ہیں جبکہ چوہدری محمد رشید دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ تمام نتائج غیر سرکاری اور موصولہ اطلاعات پر مبنی ہیں۔ حتمی اور سرکاری نتائج متعلقہ انتخابی حکام کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔

02/08/2026

ملوٹ ٹی وی چینل | خصوصی رپورٹ
مظفرآباد آزاد کشمیر دوسرے مرحلے کی پولنگ، کشیدگی کے سائے برقرار
مظفرآباد، آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ اتوار کے روز ایسے ماحول میں جاری ہے جہاں مختلف علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال بدستور حساس ہے اور بعض مقامات پر کشیدگی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔گزشتہ دو ماہ سے انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں اور خطے کے لیے مزید اختیارات و مراعات کے مطالبات کے حوالے سے جاری احتجاج کے دوران مختلف مقامات پر مظاہروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔
احتجاج کی قیادت کرنے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کا دعویٰ ہے کہ 27 جولائی کو ہونے والے پہلے مرحلے کی پولنگ اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات میں 30 سے زائد افراد جانبحق ہوئے، جبکہ تنظیم کے مطابق احتجاجی تحریک کے آغاز سے اب تک 70 سے زائد کارکن بھی جانبحق ہو چکے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب حکام نے طاقت کے غیر ضروری استعمال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صرف پرتشدد واقعات کے جواب میں کارروائی کی، جبکہ حکام کے مطابق بعض مظاہرین مسلح تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث رہے۔ملوٹ ٹی وی چینل ناظرین تک مصدقہ اور غیر جانب دار معلومات پہنچانے کے لیے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

02/08/2026

ملوٹ ٹی وی چینل | خبر
باغ: لانگ مارچ کا اعلان
احتجاج کے تناظر میں کور کمیٹی کے رکن عابد شاہین کی جانب سے شرکاء کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جاری کردہ ہدایات میں شرکاء پر زور دیا گیا ہے کہ وہ احتجاج کے دوران مکمل طور پر پرامن رہیں، کسی بھی قسم کا اسلحہ، آتش گیر مواد یا غیر قانونی اشیاء اپنے ساتھ نہ رکھیں، اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں۔
بیان کے مطابق شرکاء کو ماسک یا رومال، پانی، خشک خوراک، فرسٹ ایڈ کٹ، مکمل چارج موبائل فون اور ممکنہ طور پر پاور بینک ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ افواہوں سے گریز کیا جائے، صرف ذمہ دار منتظمین کی ہدایات پر عمل کیا جائے، اور کسی بھی مشکوک یا اشتعال انگیز سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ منتظمین کو دی جائے۔
کور کمیٹی کی جانب سے خواتین، بزرگوں اور بچوں کے تحفظ اور باہمی تعاون پر بھی زور دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کا مقصد بنیادی حقوق کے لیے آئینی اور پرامن انداز میں آواز بلند کرنا ہے، جبکہ تمام شرکاء سے تحمل، اتحاد اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ہدایات کور کمیٹی کے رکن عابد شاہین کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جنہیں ملوٹ ٹی وی چینل عوامی آگاہی کے مقصد سے نشر کر رہا ہے۔

ملوٹ ٹی وی چینل | خصوصی رپورٹراولاکوٹ: راولاکوٹ میں جاری احتجاج اور دھرنے کے باعث شہریوں کو ہسپتالوں تک رسائی میں پیش آن...
02/08/2026

ملوٹ ٹی وی چینل | خصوصی رپورٹ
راولاکوٹ: راولاکوٹ میں جاری احتجاج اور دھرنے کے باعث شہریوں کو ہسپتالوں تک رسائی میں پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر پاک فوج نے دو مفت موبائل میڈیکل کیمپ قائم کر دیے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق یہ موبائل میڈیکل کیمپس منیر چوک اور ریسکیو 15 چوک میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں پہلے ہی روز خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 101 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں، طبی مشاورت دی گئی، جبکہ جن افراد کو مزید علاج کی ضرورت تھی انہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ ریفر کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ان میڈیکل کیمپس کے قیام کا مقصد احتجاج کے دوران شہریوں کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ہنگامی طبی امداد مہیا کرنا ہے۔

ملوٹ ٹی وی چینل | خصوصی وضاحتی رپورٹصدر انجمن تاجران مرکز ملوٹ کی جانب سے وضاحتی مؤقفحاجی بازار ملوٹ میں پیش آنے والے اف...
01/08/2026

ملوٹ ٹی وی چینل | خصوصی وضاحتی رپورٹ
صدر انجمن تاجران مرکز ملوٹ کی جانب سے وضاحتی مؤقف
حاجی بازار ملوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے اس واقعے کو عوامی ایکشن کمیٹی سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم صدر انجمن تاجران مرکز ملوٹ نے واضح کیا ہے کہ انجمن تاجران کی پریس کانفرنس میں کسی بھی مرحلے پر عوامی ایکشن کمیٹی یا کسی سیاسی، سماجی یا عوامی تنظیم کا نام نہیں لیا گیا۔صدر انجمن تاجران کے مطابق پریس کانفرنس کا مقصد صرف اور صرف بازار میں ہونے والی توڑ پھوڑ، دکانوں کو پہنچنے والے نقصان اور تاجروں کے تحفظ کا معاملہ متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھانا تھا، تاکہ ذمہ دار عناصر کا غیرجانبدارانہ تعین ہو اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل توجہ ہے کہ جن افراد کی دکانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، ان میں خان ایاز خان بھی شامل ہیں، جو عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک متحرک کارکن سمجھے جاتے ہیں۔ اس تناظر میں بغیر کسی ثبوت کے پورے خوامخواہ اس واقعے کو ایکشن کمیٹی سے منسوب کرنا قرینے انصاف نہیں ہے
مزید برآں، ملوٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سردار ارباب جہانگیر خان، سردار شکیل سدوزئی اور سردار مہتاب ایڈووکیٹ نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق ایسے واقعات سے علاقے کے امن، باہمی اعتماد اور تجارتی ماحول کو نقصان پہنچتا ہے، جس کی کسی بھی ذمہ دار شہری یا تنظیم کی جانب سے حمایت نہیں کی جا سکتی۔
صدر انجمن تاجران نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات، افواہوں اور ذاتی رنجشوں پر مبنی پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حساس معاملات میں کسی بھی فرد یا تنظیم کو بغیر شواہد موردِ الزام ٹھہرانا معاشرتی انتشار کو جنم دے سکتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا موقع دیا جائے۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، اصل ذمہ داروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اور ملوٹ کے تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔



















30/07/2026

ملوٹ ٹی وی چینل | خصوصی رپورٹ
ملوٹ، ضلع باغ آزاد کشمیر کے مرکزی تجارتی مرکز حاجی بازار ملوٹ میں رات گئے نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی دکانوں کے تالوں میں مبینہ طور پر گوند (الفی) ڈال دی گئی، جبکہ متعدد دکانوں کے سائن بورڈز، شٹرز اور شورومز پر کالا تیل پھینک کر نقصان پہنچایا گیا۔ بعض مقامات پر توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔واقعے کے بعد انجمن تاجران مرکز ملوٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں تاجروں نے اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری، شفاف اور مؤثر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اس موقع پر میجر نیاز خان، صدر انجمن تاجران مرکز ملوٹ، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بازار کے تجارتی ماحول کو محفوظ بنانے، تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
اس خصوصی رپورٹ میں دیکھیے
• واقعے کی مکمل تفصیلات
• متاثرہ دکانوں کی صورتحال
• انجمن تاجران کے ہنگامی اجلاس کی جھلکیاں
• صدر انجمن تاجران میجر نیاز خان کا خصوصی بیان
نوٹ: اس ویڈیو میں پیش کی گئی معلومات مقامی ذرائع، متاثرہ تاجروں اور انجمن تاجران کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات پر مبنی ہیں۔ اگر متعلقہ انتظامیہ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزید سرکاری مؤقف سامنے آتا ہے تو ملوٹ ٹی وی چینل اسے بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے ناظرین تک پہنچائے گا۔

30/07/2026

🚨 بریکنگ نیوز | ملوٹ ٹی وی چینل
راولاکوٹ: سرکاری ذرائع کے مطابق آج راولاکوٹ شہر کی مختلف مساجد سے امن و امان کے حوالے سے خصوصی اعلانات کیے گئے۔
اعلان میں شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مکمل طور پر پرامن رہیں، اپنے مطالبات قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت کے سامنے پیش کریں، اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔
سرکاری اعلان کے مطابق سی ایم ایچ سمیت شہر کے دیگر سرکاری و نجی کلینکس معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر اپنی طبی ضروریات کے لیے ہسپتالوں اور کلینکس سے رجوع کریں۔
اعلان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی شخص کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے اسلحہ استعمال کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ وہ شرپسند عناصر، افواہوں اور اسلحہ بردار افراد سے دور رہیں، امن و امان برقرار رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں، اور صرف مستند ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔
ملوٹ ٹی وی چینل یہ رپورٹ سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والے اعلان کی بنیاد پر نشر کی جا رہی ہے۔ مزید مستند اور تازہ ترین معلومات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

27/07/2026

🚨 بریکنگ نیوز | ملوٹ ٹی وی چینل
راولاکوٹ سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمر نذیر کے حقیقی بھائی عثمان نذیر سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تاہم اس خبر کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔
مزید اطلاعات کے مطابق علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ جیسے ہی مزید مصدقہ معلومات موصول ہوں گی، ملوٹ ٹی وی چینل اپنے ناظرین کو فوری آگاہ کرے گا۔
ملوٹ ٹی وی چینل *"ہر خبر، بروقت اور ذمہ داری کے ساتھ"*

27/07/2026

🚨 بریکنگ نیوز | ملوٹ ٹی وی چینل 🚨

راولاکوٹ کی جانب عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ شروع

ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے قافلے مختلف راستوں سے راولاکوٹ شہر میں داخل ہونے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ مختلف علاقوں سے شرکاء کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شریک ہے جبکہ صورتحال پر شہریوں اور انتظامیہ کی گہری نظر ہے۔
ملوٹ ٹی وی چینل تمام ناظرین سے اپیل کرتا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں اور صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں۔
اللہ تعالیٰ تمام شرکاء، شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت فرمائے اور خطے میں امن و سلامتی قائم رکھے۔ آمین۔
مزید تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ملوٹ ٹی وی چینل کے ساتھ جڑے رہیں۔

Address

Mallot Bags Azad Kashmir
Bagh
12560

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mallot TV AjK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mallot TV AjK:

Shortcuts

Share