
13/09/2025
عوامی احتجاجی کال – یونین کونسل سیری باڑیکوٹ
یونین کونسل سیری باڑیکوٹ کی سڑک کا ٹینڈر ہوئے کافی عرصہ گزر گیا ہے، لیکن ٹھیکیدار حضرات عوام کو صرف جھوٹی تاریخوں پر ٹرخا رہے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں آج، کبھی کل، اور جب دو چار مزدور کام پر نظر آتے ہیں تو اگلے دن وہ بھی غائب ہو جاتے ہیں۔
یہ غیر سنجیدہ رویہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
اسی لیے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ 19 تاریخ کو ریڑہ چوک مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔
انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے اور تحریری شکل میں 19 تاریخ کی کال جمع کرا دی گئی ہے۔ اس کی باقاعدہ تصویر اور ثبوت بھی موجود ہیں۔
یہ احتجاج عوام کے بنیادی حق اور سڑک کی تعمیر کے لیے ہے۔
تمام اہلِ علاقہ سے بھرپور شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے۔
جب تک روڈ پر عملی کام شروع نہیں ہوتا، عوام خاموش نہیں بیٹھے گی
Nawab Adnan Azad Sardar Shahid Mongol