BAGH News Live

BAGH News Live Bagh News Live had all copy rights reserved with media partner daily bagh times Media/News Company

23/09/2025
اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ان کے کبڈی فیڈریشن کے صدر بننے سے متعلق خبروں پر بیان جاری کردیا...
23/09/2025

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ان کے کبڈی فیڈریشن کے صدر بننے سے متعلق خبروں پر بیان جاری کردیا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا اور کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا، میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ اور سیف گیمز جیتیں تاہم اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کےلیے تیار ہوں، ہر ذمہ دار شہری اور محب وطن پاکستانی کو کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہیے، حکومت کرکٹ کے ساتھ ہاکی، فٹبال، والی بال، ٹینس اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، حکومت، فوج اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور اقوام عالم ہمارا کردار تسلیم کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کے چوہدری شجاعت حسین کو کبڈی فیڈریشن کا نیا صدر بنایا گیا ہے تاہم بعد میں اس خبر کی تردید کردی گئی تھی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ہماری 25  ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پ...
23/09/2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اس کے خلاف نام نہاد افلاطونوں نے مہم شروع کردی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کینسر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹرزکاماننا ہے کہ 10 سال بعد دنیا میں کینسر سے کوئی شخص فوت نہیں ہو گا مگر شاید پاکستان میں اس وقت بھی کینسر سے خدانخواستہ لوگ موت کے منہ میں جارہےہوں گے۔
وفاقی وزیر صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیماریوں سے بچنا ہے تو ہمیں ویکسی نیشن کراناہو گی، دنیا نے اپنے ممالک سے سروائیکل کینسر 20 سال قبل ختم کرلیا اور دنیا کے 151 ممالک اس بیماری سے جان چھڑا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اس کے خلاف نام نہاد افلاطونوں نے مہم شروع کردی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں جلنے والے مریضوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے، ہمیں ایسڈ پھینکنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کرناپڑے گی، ہم اس سلسلے میں ہم ایسڈ برننگ کیسز کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ یہ ہیلتھ کیئر نہیں بلکہ سک کیئر سسٹم ہے، صرف صاف پانی کی فراہمی سے 68 فیصد بیماریاں ختم ہو سکتی ہیں اور ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے پہلے بیماریوں سے بچائیں۔

متحدہ عرب امارات کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ فورم کے دوران 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کا حیران کن انکشاف کیا ...
23/09/2025

متحدہ عرب امارات کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ فورم کے دوران 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔

خلیجی اخبار ’ گلف نیوز ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ثقافتی ورثے کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ میں ہونے والےسالانہ ادبی فیسٹیول کے دوران ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف کیا کہ’میں نے 4 شادیاں کیں اور 100 سے زائد بچوں کا باپ ہوں‘۔

اماراتی محقق کا کہنا تھا کہ ’ میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ میرے بچے احترام، خاندانی ذمہ داریوں اور ہمارے آباؤ اجداد کی روایات کو سیکھیں، میرا بنیادی مقصد اپنے بچوں میں ’السنع‘ (اماراتی اقدار و آداب ) سکھانا ہے‘۔

خاندانی اور ثقافتی اقدار سے متعلق سعید مصباح الکیتبی کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے ایک وسیع آن لائن بحث کو جنم دے دیا۔

متعدد صارفین کی جانب سے مصباح الکیتبی کی خاندانی زندگی اور روایات کو زندہ رکھنے کی لگن کو سراہا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ان کی 4 بیویوں کے بیان پر ان کے بچوں کی بہترین تربیت کی دعا بھی کی جارہی ہے۔

اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔پشاور کی ڈسٹر...
23/09/2025

اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہونا تھی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کل 24 ستمبر تک ملتوی کردی گئی تاہم کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے چیئرمین کشمیر کونسل کو ناموں کا ...
23/09/2025

آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے چیئرمین کشمیر کونسل کو ناموں کا پینل بھجوانے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ نے چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی درخواست پروزیراعظم آزاد کشمیر کو آئینی ذمہ داری پورا کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے لیکن اب تک آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیف الیکشن کمشنرکی تقرری نہیں کی جاسکی۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئینی اداروں کو معطل یا نامکمل رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو 17 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے جرم بدفعہ 82 ...
22/09/2025

ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو 17 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے جرم بدفعہ 82 پر تین سال، دفعہ 420 جعل سازی پر دو سال، دفعہ 468 جعلی دستاویزات پر سات سال اوردفعہ 471 جعلی دستاویزات کو اصل کے طوراستعمال کرنے پر دوسال قید اور دس ہزار جرمانہ جبکہ دفعہ 206 رشوت دینے کی کوشش کرنے کے تحت تین سال قید کی سزا سنائی۔

جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن اس سند کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی اور حقیقت کو چھپایا اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔ عدالت نے جمشید دستی کو بار بار طلب کرنے اور ان کو عدالت پیش نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔

ڈرگ کورٹ لاہور  نے غیر قانونی  اشتہارات  اور  بغیر لائسنس  ادویات  بیچنے کے الزام  میں  حکیم شہزاد کو گرفتار کرنےکا  حکم...
22/09/2025

ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزاد کو گرفتار کرنےکا حکم جاری کردیا۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ڈی پی او کو حکیم شہزاد کو گرفتار کرنےکا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزادکو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔

حکیم شہزاد پر غیرقانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمےکے متن کے مطابق حکیم شہزاد ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر میں ملوث ہے۔

عدالت نے حکیم شہزاد کو 24 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Address

QANDEEL CHOWK
Bagh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BAGH News Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BAGH News Live:

Share

Category