BAGH News Live

BAGH News Live Bagh News Live had all copy rights reserved with media partner daily bagh times Media/News Company

میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج جاری ہے۔میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے و...
16/11/2025

میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج جاری ہے۔

میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرلی، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنےکےلیے طاقت کا استعمال کیا، آنسو گیس کے شیل برسادیے، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھر اؤ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق میکسیکو میں جین زی گروپ نے 50 سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔دوسری جانب حکومت نے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی میکسیکو کی ریاست مِچوآکان میں ایک میئر کے قتل کے بعد احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مِچوآکان کے شہر اُروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین نے اُروپان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

لاہور: غیرملکی ہیکرز کی  جانب  سے  پنجاب فارنزک  سائنس  ایجنسی ڈیٹا  پر  سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب فارنزک سائنس...
16/11/2025

لاہور: غیرملکی ہیکرز کی جانب سے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے سائبر حملےکو ناکام بنادیا۔

ترجمان کے مطابق سائبر اٹیک سے محفوظ رہنے کے لیے پلان موجود تھا جسے بروقت عمل میں لایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس محفوظ ہیں۔

قارئین !اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں ٹریفک کی بے ترتیبی نے سارا نظام تلپٹ کررکھا ہے جسے کنٹرول کرنا ٹریفک پولیس کے ب...
16/11/2025

قارئین !اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں ٹریفک کی بے ترتیبی نے سارا نظام تلپٹ کررکھا ہے جسے کنٹرول کرنا ٹریفک پولیس کے بس کی بات نہیں رہی ۔کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک وائلیشن کی سادہ سی مثال ای چالان کے پہلے دن کے ابتدائی 6گھنٹوں کی سرکاری کارروائی سے سامنے آچکی ہے جس میں 2ہزار 662الیکٹرانک چالان ہوئے جو مجموعی طور پر سوا کروڑ روپے سے زائد کی رقم کے تھے۔

حکومت اور اس کے ذیلی اداروں کا شہریوں کو قوانین کا پابند بنانا ایک اچھی بات ہے جس کی پذیرائی کی جانی چاہئے لیکن یہ پذیرائی اس صورت ممکن ہے جب شہریوں کو برابری کی سطح پر حقوق حاصل ہوں، سندھ حکومت اور اس کے محکمہ پولیس نے الیکٹرانک ٹریفک چالان کے ضمن میں کراچی کے شہریوں کے ساتھ جو امتیاز برتا ہے اس کی اندرون ملک سے بیرون ملک تک ہر سطح پر مخالفت نہیں بلکہ مذمت کی جارہی ہے اور تقریبا سب ہی اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ جس شہر کا کوئی انفرا سٹرکچر ہی نہ ہو وہاں قوانین کے نام پر مہنگے ترین چالان کا اجرا کیا جانا شہریوں پر ظلم کے مترادف ہے ۔

اس حوالے سے مبصرین کراچی اور لاہور میں ٹریفک چالان کے جرمانے میں حیران کن فرق کا بطور خاص ذکر کر رہے ہیں ۔ کراچی اور لاہور کے جرمانوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو واضح فرق سامنے آتا ہے، کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں یہی جرمانہ صرف 200 روپے ہے، اسی طرح، ہیلمٹ نہ پہننے پر کراچی میں 5 ہزار روپے جبکہ لاہور میں 2 ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں، سگنل توڑنے کی صورت میں کراچی میں جرمانہ 5 ہزار روپے اور لاہور میں صرف 300 روپے ہے، اوور اسپیڈنگ پر کراچی میں 5 ہزار روپے جبکہ لاہور میں صرف 200 روپے کا چالان ہو رہا ہے، اس حوالے سے سب سے بڑا فرق ون وے کی خلاف ورزی میں دیکھا گیا ہے کراچی میں اس پر 25 ہزار روپے جرمانہ رکھا گیا ہے جبکہ لاہور میں 2 ہزار روپے کا چالان مقرر ہے۔

کراچی میں جرمانوں کی مذکورہ بالا بھاری شرح نہ صرف عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے بلکہ مختلف شہروں میں قوانین کے غیر مساوی اطلاق نے حکومت اور اس کے اداروں کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھا دئیے ہیں اس حوالے سے لوگوں کے تحفظات ہرگز غلط نہیں، صرف کراچی کی چیدہ سڑکوں پر کیمرے لگا کر پورے شہر کو تذبذب، پریشانی اور ہیجان میں مبتلا کرنا انہیں خوفزدہ کرنے کے مترادف ہے، ٹریفک لائسنس برانچز میں شہریوں سے اہل کار اور عملے کا نارواسلوک جاری و ساری ہے، ڈی آئی جی ٹریفک اس بات کی صداقت پر اعتبار نہ کریں تو بھیس بدل کر ان برانچز کا دورہ کریں یا وہاں اسٹنگ آپریشن کریں،محکمہ ایکسائز کا عالم یہ ہے کہ لگ بھگ 5 ماہ ہو گئے ہیں عوام سے پیسے لینے کے باوجود اس نے لوگوں کوگاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس جاری نہیں کیں اور مزید 2 ماہ تاخیر کی نوید دیدی ہے۔

سندھ حکومت اور سندھ پولیس نے ٹریفک کیلئے جس جدید نظام کا سہارا لیا ہے وہ فرسٹ ورلڈ کی نوعیت کا ہے اس ضمن میں عوامی رد عمل یہ ہے کہ کیا حکومت عوام کو ان ممالک جیسی سڑکیں اور دیگر ٹریفک سہولیات بھی فراہم کرے گی؟ کیا جدید کیمرے لگنے کے بعد حکومت اور پولیس سڑکوں پر قبضہ کر کے کاروبار کرنے والی مافیا کا صفایا کرے گی؟ اس سسٹم کا اطلاق صرف کراچی کے شہریوں پر ہی کیوں کیا گیا؟ جب کہ قانون سازی پورے صوبے کیلئے کی گئی ہے اگر قانون ہے تو پورے صوبے کیلئے یکساں طور پر نافذ ہونا چاہئے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے خلاف بس اونرز ایسوی ایشن کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ہے، بس اونرز ایسوسی ایشن نے ٹریفک جرمانوں کی شرح کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے ریلیف مانگ لیا۔ درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ایک لاکھ روپے تک کا ای چالان کسی بھی ٹرانسپورٹر کیلئے ناقابلِ برداشت ہے اور اس سے شہریوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے والا نظام شدید متاثر ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بھی کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔

کراچی کی سڑکیں کچے علاقوں سے بھی بدتر ہیں لیکن جرمانے عالمی معیار کے مقرر کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں یہی جرمانے 10 گنا کم ہیں جبکہ سندھ حکومت عوام کو شعور دینے کے بجائے صرف جرمانوں سے خزانہ بھرنے میں لگی ہے۔ رواں سال کراچی میں 700 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بھاری گاڑیوں کی وجہ سے 205 اموات ہوئیں۔ ٹینکر، ٹرالر اور ڈمپر عوام کیلئے موت کا پروانہ بن چکے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری ای چالان کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار سید جو ہر رضوی کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر عائد کئے گئے جرمانے غیر منصفانہ طور پر بہت زیادہ ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کے دیگر حصوں خصوصاً لاہور میں جن خلاف ورزیوں پر جرمانہ 200 روپے عائد ہوتا ہے، کراچی میں اُسی خلاف ورزی پر جرمانہ 5 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت سندھ نے جولائی 2025 سے کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، جس میں پہلے ہی گروسری، یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی تعلیم سمیت دیگر ضروریات پوری کرنا مشکل ہے، ایسے میں بھاری جرمانے شہریوں پر مزید بوجھ ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سابق بھارتی...
16/11/2025

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سابق بھارتی اسپنر ہر بھجن سنگھ بھی کلکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انڈیا جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرا دن ختم ہونے سے قبل ہی سامنے آنے لگا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مذاق ہے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کلکتہ ٹیسٹ کی پچ وقت کے ساتھ خراب ہوتی گئی، باونس غیر ہموار رہا، بیٹرز کو بھی پچ کی وجہ سے خطرناک باؤنس کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے انڈین پلیئنگ الیون میں چار اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر  رائے شماری کے لیے پیر کو آزاد کشمیر اسمبلی کا...
16/11/2025

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر رائے شماری کے لیے پیر کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمی کے لیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کردیا۔

تحریک انصاف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے؟

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے رائے شماری میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم انوارالحق تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے اور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ادھر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھائیں تاکہ عوامی مسائل سے آگاہ رہیں۔

لاہور: پنجاب میں  کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز ...
16/11/2025

لاہور: پنجاب میں کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا۔

کین کمشنر پنجاب کا بتانا ہے کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ باقی 14 ملوں کو آج چیک کر کے کارروائی شروع کریں گے۔

کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن پلان تیار ہے اور کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملز کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔

کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے جب کہ بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت بھی کم ہو گی۔

اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نہ تھم سکیں۔ غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور غیر قانونی...
16/11/2025

اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نہ تھم سکیں۔ غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں دیر استیا میں مسجد پر حملہ کردیا ، مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ میں آج بھی 3 مختلف مقامات پر حملےکیے، خان یونس میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب نے اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ فلسطینی حکام نے مسجد پر حملے کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی۔

15/11/2025
15نومبر 2025باغ ضلع باغ میں خسرہ، روبیلا مہم کا آغاز کر دیا گیا،جو 17نومبر سے 29نومبر 2025تک جاری رہے گی، افتتاحی تقریب ...
15/11/2025

15نومبر 2025
باغ ضلع باغ میں خسرہ، روبیلا مہم کا آغاز کر دیا گیا،جو 17نومبر سے 29نومبر 2025تک جاری رہے گی، افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عفت اعظم اور چیئرمین ضلع کونسل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی، افتتاحی تقریب میں مہمانوں نے بچوں کو خسرہ، روبیلا سے بچاؤ کے انجیکشن لگنے کے بعد نشان لگا کر مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محسن علی گردیزی، ایم ایس ڈاکٹر چوہدری محبوب سمیت دیگر آفیسران و اہلکاران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہم کے آغاز پر ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں پر ضلعی آفیسران و بلدیاتی نمائندگان نے عوام کو خسرہ، روبیلا سے آگاہی اور بچاؤ پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محسن علی گردیزی نے شرکاء کو بتایا کہ خسرہ ایک متعدی وائرل مرض ہے جو کہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے یہ بیماری جلد پر سرخ دانوں، بخار، کھانسی، زمکان آنکھوں کی لالی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے خسرہ کی وجہ سے دماغی سوزش اور موت بھی ہو سکتی ہے خسرہ سے بچاؤ کا واحد طریقہ ویکسی نیشن ہے جو بچوں کو محفوظ مستقبل فراہم کرتی ہے، روبیلا ایک متعدی وائرل بیماری ہے چھوٹی عمر کے بچوں میں یہ ایک معمولی بیماری کے طور پر ظاہر ہوتی ہے اور اس کی علامات میں ہلکا بخار، گلے میں درد اور جسم پر دھبے شامل ہیں جو چہرے سے پہلے شروع ہوتے ہیں باقی جسم پر پھیل جاتے ہیں بڑے بچے اور افراد عمومی طور پر جسم پر دھبوں سے پہلے سر درد، آشوب جشم اور بے آرامی کا شکار ہوتے ہیں پاکستان میں گزشتہ تین سالوں میں ایک لاکھ اکتیس ہزار بچے خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں خسرہ کا ایک مرض اٹھارہ افراد کو متاثر کر سکتا ہے ضلع باغ میں اس سال خسرہ، روبیلا کے 73بچے رپورٹ ہوئے جن میں سے 32خسرہ سے متاثر کنفرم ہوئے جبکہ گزشتہ سال 115مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جن میں 34بچے خسرہ سے کنفرم متاثر تھے سال 2023میں 67مشتبہ میں 20خسرہ اور 03روبیلا کے کیس کنفرم ہوئے، ضلع باغ کی کل آبادی 417974نفوس پر مشتمل ہے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 67540ہے ان میں سے چھ ماہ سے لیکر پانچ سال کے 46820بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگائی جائے گی ضلعی سطح پر میں خود اس کی نگرانی کرونگا اور میرے ہمراہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کے آفیسران مختلف تحصیلوں میں مانیٹرنگ اور سپر ویژن کریں گے، ضلع باغ میں 39فکسڈ اور 41آوٹ ریچ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں جہاں فیلڈ سے آنے والے بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگائی جائے گی سکولوں میں پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگائی جائے گی ضلع باغ میں بیس فرسٹ لیول سپر وائزر اور بیس سیکنڈ لیول سپر وائزر مقرر کیے گئے ہیں جو ان بارہ ایام میں مہم کی نگرانی، سپورٹ کریں گے جس میں لیڈی ہیلتھ سپر وائزر اور محکمہ صحت کے اہلکاران کے علاوہ یونین کونسل میں امام مسجد، کونسلر حضرات اور اساتذہ کا تعاون بھی شامل کیا گیا ہے ضلع باغ میں رپورٹنگ اور شکایات دور کرنے کے لیے کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے جس میں اس نمبر پر 05823920089شکایات، رپورٹس درج کرائی جا سکتی ہیں۔

شادی کی بے انتہا خوشی میں ہوائی فائرنگ دولہے کو مہنگی پڑ گئی، پشاور میں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے وال...
15/11/2025

شادی کی بے انتہا خوشی میں ہوائی فائرنگ دولہے کو مہنگی پڑ گئی، پشاور میں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا سمیت 12 افرادکو گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس کے مطابق تھانا تہکال کے علاقہ فارسٹ بازار میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔

پولیس افسران نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیکر ملزمان کےگرفتاری کے احکامات دیے جس کے بعد ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیاگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دلہا جبران سمیت دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایل ایم جی گن ، ایک عدد ایم فور رائفل ، دو عدد کلاشنکوف ، ایک پستول برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانا تہکال میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Address

QANDEEL CHOWK
Bagh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BAGH News Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BAGH News Live:

Share

Category