24/12/2025
:ملوٹ بنگراں، باغ آزاد کشمیر — ظلم کی انتہا
ذرائع کے مطابق باغ ملوٹ بنگراں زمین کا کیس چل رہا تھا ویڈیو میں نظر آنے والے با اثر شخص ملزم آمین نےزمین پر نا جائز قبضہ کیا تھا جب عدالت نے فیصلہ اسکے خلاف سنایا تو متاثر خواتین جو گھر میں اکیلی تھی گھر میں گھس کر تشدد کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو میں خاتون کی چیخ و پکار واضح طور پر سنی جا سکتی ہے، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار تو کیا ہے، تاہم متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال مکمل داد رسی نہیں مل رہی۔ ذرائع کے مطابق ملزم بااثر ہے، جس کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو پا رہے۔
آئی جی آزاد کشمیر، ایس ایس پی باغ ریاض مغل اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے پرزور اپیل ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کے خلاف سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ متاثرہ غریب خاندان کو انصاف مل سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو۔
ظلم کے خلاف آواز بلند کریں — خاموشی جرم ہے۔