NAEEM MEDIA

NAEEM MEDIA Our Story
This is NAEEM media's official page. Journalism from Pakistan and all over the world.

باغ (نمائندہ خصوصی  ) نئے سال کے آغاز میں بھی صحافیوں کے حقوق کی بات کرنے والی ینگ جرنلسٹس فورم کا سفر جاری ۔۔ چھٹے ضلع ...
03/01/2025

باغ
(نمائندہ خصوصی ) نئے سال کے آغاز میں بھی صحافیوں کے حقوق کی بات کرنے والی ینگ جرنلسٹس فورم کا سفر جاری ۔۔ چھٹے ضلع میں تنظیم سازی مکمل ۔۔ وائے جے ایف کے بانی مرکزی صدر سردار نعیم چغتائی نے باغ کی تنظیم سے حلف لیا ۔ تھوراڑ سے پہلے ڈیجیٹل ہب کا سفر آزاد کشمیر بھر تک لے جائیں گے۔
آزاد کشمیر میں 52%خواتین کی شرع ہے لیکن پریس کلبوں کے اندر گنی چنی خواتین ممبرز ہیں۔ وائے جے ایف خواتین کو بھر پور نمائندگی دے گی۔ ہمارے پریس کلبوں میں اور کسی کو نہ آنے دو والی پالیسی چلتی آ رہی ہے۔ صحافیوں کو دو ٹکے کے کہنے والے بتائیں کہ آپ نے صحافیوں کو کیا دیا ہے جس پر آپ توقع کر رہے ہیں کہ صحافی بھر پور کردار ادا کرے۔ بی بی سی جیسی رپورٹنگ کےلئے صحافیوں کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انجمن شور و غوغہ ( محکمہ اطلاعات ) کا کام صرف اور صرف سرکار کی خبریں دینا ہے۔ حکومت نے صحافی کو کیا دیا۔ انفارمیشن آفیسر باغ بتائیں کے آپ کو صحافیوں کےلئے کتنا کوٹا ملتا ہے ، لسٹیں فراہم کریں کے کتنے صحافیوں کو ادارے تنخواہیں دے رہے ہیں۔ وائے جے ایف کے ساتھ منسلک صحافی تحقیق کیساتھ خبر لگاتے ہیں ، ہمارے پاس تجربہ کار اور با صلاحیت نوجوانوں کی ٹیم ہے۔ ہر سیاسی جماعت کے پاس اپنا بندہ موجود ہے جو ان کی ایکٹیویٹی کو چلانے کے لیے کام کرتا ۔
صحافیوں سے شکوے جائز نہیں۔ صحافی صرف اپنے کام سے پہچانا جاتا ہے۔ صحافی کا کام جہاں اچھا ہو اچھا لکھنا اور جہاں غلط ہو اسے غلط لکھنا ہوتا ہے۔ مجھے بتائیں فاﺅنڈیشن لفظ کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ پریس فاونڈیشن کا مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنا ہے نہ کے صحافی بنانا ہے۔وائے جے ایف ریاست بھر کے ورکنگ جرنلسٹس کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں،اور ہر پلیٹ فورم پر ریاست کے ورکنگ جرنلسٹس کے حقوق کی آواز بلند کر رہے ہیں بہت جلد اس اجارہ دار طبقہ سے ریاست کے ورکنگ جرنلسٹس کو نجات دلائیں گے۔ باغ کے صحافیوں کے لئے وائے جے ایف ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل تنظیم ہے جس کا مقصد معیار صحافت کو بہتر بنانا اور صحافیوں کے مسائل اور کیساتھ ساتھ عوامی ایشوز کو بھی ہائی لائٹ کرنا ہے۔ آنے والے وقت میں پورے آزاد کشمیر میں وائے جے ایف کی تنظیم سازی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ینگ جرنلسٹس فورم وائے جے ایف ضلع باغ کی پہلی نو منتخب باڈی کی تقریب ِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سال نو کے آغاز پر پونچھ ڈویڑن میں ڈیجیٹل میڈیا میں ایک اور خوبصورت اضافہ ، باغ میں پہلے وائے جے ایف فری ڈیجیٹل میڈیا ہب کا افتتاع اور تنظیم سازی کر دی گئی۔ نو منتخب عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ جمیل صدیقی، صدر سردار اویس ،جنرل سیکرٹری نعیم ابراہیم ، سینئر نائب صدر امجد علی امجد ، ثقلین مشتاق نائب صدر ، فیضان منہاس نائب صدر ، راجہ عزیز گل نائب صدر ، اسد علی جگنو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، عبرین ریاض سیکرٹری مالیات، لائبہ شبیر ایڈیشنل سیکرٹری مالیات،ثوبیہ یعقوب سیکرٹری اطلاعات، حماد عظیم ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار نعیم چغتائی تھے۔ جبکہ تقریب کی صدارت نو منتخب صدر وائے جے ایف باغ سردار اویس نے کی۔ وائے جے ایف راولاکوٹ اور تھوراڑ کے عہدیداران سابق صدر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ سردار اعجاز قمر ،عامر حنیف ،عبدالوہاب ،خرم ذولفقار ،منیب عزیز ،شفیق احمدو دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔باغ سے سینئر تاجر رہنماءصدر انجمن تاجران باغ سردار افتخار زمان ، ممبر ایکشن کمیٹی سردار عابد شاہین، سردار عامر ش±علہ ایڈووکیٹ ، سابق امیدوار اسمبلی سلمی حمید ،سینئر صحافی امجد گردیزی ، خان عمران خان ، راجہ رفعت رفیق، مولانا عبیداللہ طارق ، ممبر گورننگ باڈی ینگ جرنلسٹس فورم راجہ صمد معاویہ اور فرحان طارق چغتائی و دیگر معززین علاقہ شریک تھے۔ ضلعی انتظامیہ ، ایس پی باغ راجہ اکمل ، اسسٹنٹ کمشنر باغ سہیل شبیر سمیت وکلاء سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما?ں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بانی و مرکزی صدر نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی۔آفس میں افتتاح کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ بعد ازاں سردار نعیم چغتائی نے باغ میں تین سال سے قائم انسپائر اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور انکی تقریب میں بھی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ اور اکیڈمی کو کامیابی سے تین سال مکمل کرنے پر تمام ذمہ داران کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

13/10/2024

معروف مذہبی سکالرڈاکٹر ذاکرنائیک کالاہور میں تاریخی خطاب کی
سپیشل لائیو ٹرانسمشن

07/09/2024
15/08/2023

Regestartion now!!!!
Ambreen Riaz انسپائر اکیڈمی باغ Inspire Solutions Shumaila Raja HARD GANG😈👿 Hamza Zubairi Kashmiri Naeem Ibrahim NAEEM MEDIA Naeem Ibrahim Nawaz Sharif Muhammad Nawaz

Address

Bagh

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923421771264

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NAEEM MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NAEEM MEDIA:

Share