AAMIR ALI SYED

AAMIR ALI SYED This is the latest news page about Azad Kashmir and especially Bagh.Guide us about the problems and Yes We Will Say What Happened With Our Kashmir

13/07/2026

آئی جی صاحب! آپ کو یہ عہدہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دیا گیا ہے۔ شہریوں کو صرف سیکیورٹی ہی نہیں بلکہ پُرامن اور معمول کے مطابق زندگی فراہم کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔آج بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند ہے، بینکنگ کا نظام مفلوج ہے اور اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ یہ مسائل بھی ریاستی اداروں کی توجہ کے متقاضی ہیں۔ایک طرف آپ فرماتے ہیں کہ بازار کھلے ہیں، جبکہ دوسری طرف خود یہ کہا جا رہا ہے کہ بازار بند ہیں۔ آخر عوام آپ کی کس بات پر یقین کریں

13/07/2026

لاک ڈاؤن کے دوران مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں منافع خور عناصر ضروری اشیاء، ادویات اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے

13/07/2026

لاک ڈاؤن کے دوران ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ایل پی جی کی مہنگی فروخت نے ان کے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو فوری طور پر قابو میں لایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

13/07/2026

آزاد کشمیر میں جاری صورتحال کے باعث انسانی جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد میڈیکل اسٹورز پر ضروری ادویات نایاب ہو چکی ہیں، جبکہ نئی سپلائی متاثر ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کی جانوں کو لاحق خطرات کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ عوام کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولیات اور جان بچانے والی ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے

13/07/2026

باغ میں بنکنگ سیکٹر میں کیش ختم ہونے سے شہری پریشانی سے دوچار

07/07/2026

ج سے ایک ہفتہ قبل تیار کی گئی یہ رپورٹ انٹرنیٹ بندش کے باعث بروقت اپ لوڈ نہ ہو سکی۔ افسوس کہ ایک ہفتہ مذید گزر جانے کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اب تک کوئی سنجیدہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی، جبکہ متاثرہ افراد بدستور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں

07/07/2026

مظفرآباد نمبر کی ایک سرکاری گاڑی مری روڈ پر دیکھی گئی۔ یقیناً وہ کسی سرکاری ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے ہی روانہ ہوگی، مگر افسوس کہ ایسے وقت میں جب کشمیر ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، عوام کو متعلقہ اداروں کی سنجیدہ موجودگی اور عملی کردار کم ہی دکھائی دیتا ہے۔شاید یہی وہ سرکاری مراعات اور طرزِ عمل ہیں جن کے خاتمے کی بات عوامی ایکشن کمیٹی کرتی رہی، تاہم انہی مطالبات کے تناظر میں کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ ایسے حالات میں عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا عوامی مسائل کے حل پر بھی اتنی ہی توجہ دی جا رہی ہے جتنی دیگر معاملات پر

07/07/2026

لاک ڈاؤن کی وجہ سے اندرون و بیرون اضلاع ٹریفک معطل شہری خوار ہونے لگے ۔

07/07/2026

پھگواڑی کے مقام پر مال بردار گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے، جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی بروقت ترسیل متاثر ہو رہی ہے اور مختلف علاقوں میں غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر درجنوں ڈرائیور بے یار و مددگار سڑک کنارے اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب انہیں آگے جانے کی اجازت ملے گی اور وہ اپنا سفر دوبارہ شروع کر سکیں گے۔صورتحال مزید تشویشناک اس لیے بھی ہوتی جا رہی ہے کہ حکومتی سطح پر مذاکرات کے دروازے بند دکھائی دیتے ہیں، جس سے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ماہ سے انٹرنیٹ کی بندش نے آن لائن کام کرنے والے افراد کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ مسلسل بندش کے باعث بین الاقوامی ڈونرز اور فلاحی اداروں کے منصوبے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ادھر بینک، ٹرانسپورٹ اور تجارتی مراکز بند ہونے سے معمولاتِ زندگی تقریباً مفلوج ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، مگر افسوس کہ متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی مؤثر پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔اس صورتحال میں کشمیری عوام کی نظریں پاکستان کے عوام اور متعلقہ اداروں پر مرکوز ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے مسائل کے حل، اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی اور مذاکرات کی بحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی دوبارہ بحال ہو سکیں

07/07/2026

آزاد کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال

Address

Azad Kashmir
Bagh
12500

Telephone

00923435496896

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AAMIR ALI SYED posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AAMIR ALI SYED:

Shortcuts

Share