Digital Dynamo

Digital Dynamo here i am a digital marketer providing services to boost your business.

graphic made by me.
11/11/2023

graphic made by me.

logo for instagram page: islamic_serenity made by me.if u need one then contact me.
11/11/2023

logo for instagram page: islamic_serenity
made by me.
if u need one then contact me.

رحمت کی بارش۔۔۔تصویر اچھی لگے تو 👍🏻 کو دبائیں
11/10/2023

رحمت کی بارش۔۔۔تصویر اچھی لگے تو 👍🏻 کو دبائیں

💥 Need a digital marketing expert for your business? 💥 Want to boost your business?📈 Look them taking your business to n...
07/10/2023

💥 Need a digital marketing expert for your business?
💥 Want to boost your business?📈 Look them taking your business to new heights.
Contact us :0328-6635649.

05/10/2023

❌ کل ایڈ لگایا ہے مگر ابھی تک کوئی سیل نہیں آئی 😕

❌ نہیں مل رہے رزلٹس؟
❌ غلط آڈیئنس پہ پیسہ خرچ ہو رہا ہے؟
❌ سیلز نہیں آ رہیں؟

✅ آپ نے فیس بک کی سٹریٹیجی سیکھی ہی نہیں ہے 🥲

فیس بک ایڈ صرف پوسٹ کو بوسٹ کر دینے کا نام نہیں ہے۔ آپ ایک ویڈیو دیکھ کر پورا ایڈ چلا سکتے ہیں۔ لیکن بہترین نتائج نہیں ملیں گے۔ آپ کو ایک پوری strategy بنانی پڑے گی اگر آپ بہت اچھے رزلٹس چاہتے ہیں۔

میں جب سٹریٹیجی بناؤں گا تو میں آڈینس کو چار حصوں میں تقسیم کروں گا: 😉

1) ✅ پہلے، جو آپ کو نہیں جانتے اور ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا کرتے ہیں۔ ان کے لیے آپ اویئرنس کمپین awareness campaign چلاتے ہیں۔ ان کو آپ اپنا نام بتاتے ہیں اور یہ آپ کی مارکیٹنگ کا پہلا قدم ہوتا ہے۔

اس پوائنٹ پہ آپ اپنا برانڈ بنانے میں اور لوگوں کو بہت زیادہ ویلیو دینے میں مصروف ہوتے ہیں۔ اور یہ آپ کی برانڈنگ کا پہلا حصہ ہوتا ہے۔

2) ✅ جب آپ اپنے پہلے حصے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کی ٹارگٹ آڈینس کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ کون ہیں۔ لیکن ابھی بھی ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا کرتے ہیں۔

اس پوائنٹ پہ آپ ان لوگوں کو دوبارہ ٹارگٹ کریں گے جو پچھلے پوائنٹ پہ آپ کی پوسٹس اور ایڈز کے ساتھ interact کیا تھا۔ لائک، کمنٹ اور شئیر کیا تھا۔ اس سے ان لوگوں کے ذہن میں ایک پختہ تصویر بننا شروع ہو جاتی ہے۔ اور یہ آپ کے ایڈ کی کامیابی کا دورسرا قدم ہوتا ہے۔

اب آپ میں سے بہت سے لوگوں کو لگ رہا ہوگا کہ یہ کام بہت زیادہ مہنگا ہوگا۔ لیکن یقین مانیں اگر آپ برینڈ بنانا چاہتے ہیں یا آپ کا کلائنٹ بڑا بزنس کرنا چاہتا ہے تو یہ سب سے زیادہ کارآمد ٹیکنیک ہے۔

3) ✅ اب آپ کے پاس فلٹر آوٹ ہو کے وہ آڈینس موجود ہے جو آپ کو جانتی بھی ہے اور ان کو اس بات سے غرض بھی ہے کہ آپ کیا کرتے ہو۔ اب آپ نے ان کو لے کر جانا ہے اپنی ویب سائٹ پر۔ کسی مخصوص لینڈنگ پیج پر نہیں بلکے اپنی ویب سائٹ پر جہاں وہ ہوم پیج، contact page اور پرائیسینگ پیج پہ جا سکتے ہیں۔

یہاں سے آپ نے ٹریک کرنا ہے کہ کون آپ کے Pricing پیج سے باہر جا رہے ہیں اور کون contact پیج سے باہر جا رہے ہیں۔

4)✅ اب ہے آپ کی کمپین کا آخری پوائنٹ ۔ جو لوگ Pricing پیج سے باہر جا رہے ہیں بہت زیادہ چانسز ہیں کہ وہ آپ کی Prices سے متفق نہیں تھے۔ اور جو لوگ Contact پیج تک گئے ہیں وہ ہی آپ کی اصل آڈینس ہے۔

اب آپ کے پاس آپ کے Potential Clients موجود ہیں ۔ ان کو ٹارگٹ کریں اور اپنا بزنس گرو کریں۔

اگر آپ کو میری فیس بک ایڈز کی سروسز چاہئیں تو آپ ضرور مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 🙂


21/09/2023
20/09/2023

DCCEIP is self explanatory

- Determination
- Commitment
- Consistency
- Empower
- Investment
- Partnership

•Credit: Hisham Sarwar




Be patient in your journey...چاہے  وہ آپکا کوئی بزنس ہو،،آپنے کوئی کام شروع کیا ہو یا آپ نے کوئی سکل سیکھی ہے اور آپ چاہ...
20/09/2023

Be patient in your journey...
چاہے وہ آپکا کوئی بزنس ہو،
،آپنے کوئی کام شروع کیا ہو یا آپ نے کوئی سکل سیکھی ہے اور آپ چاہتے ہیں بس فوری طور پر ہمیں کام مل جائے یا پیسے آنا شروع ہو جائیں۔
ایسا نہیں ہے ہر گز نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔
آپ بھی دیکھتے ہوں گے اور میں خود بھی دیکھتی ہوں۔۔۔کوئی بھی کامیاب شخص یہ دعوہ نہیں کرتا کہ میں راتوں رات کامیاب ہو گیا یا میں محنت کیے بغیر آج اس مقام پہ ہوں۔
ہر کامیابی کے پیچھے دن رات کی محنت، مستقل مذاجی، اور ان تھک کوششیں ہوتی ہیں۔۔۔اس سفر میں آپ کو بھت سے لوگ ایسے ملیں گے جو آپ کو ڈیموٹیویٹ کریں گے۔۔آپ کے کام کو برا کہیں گے، نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو اپنے مشورے دیں گے۔۔
لیکن آپ کو وہی کرنا چاہیئے جس میں اپ کی مرضی شامل ہو اور اس کام میں اپ کا دل لگے۔ جسے اپ اپنی خوشی سے کرنا چاہیں۔۔۔اسی میں آپ کو کامیابی ملے گی۔۔
بس اس سفر میں اپنے اللہ کا ہاتھ نہ چھوڑنا۔۔۔
اور صبر اور محنت کا دامن بھی نہ چھوڑنا۔۔۔انشااللہ کامیابی ملے گی۔۔۔۔

Kiran


19/09/2023

Freelancers have to be comfortable with networking and self-promotion.

In order to find new clients and grow their business, freelancers need to be able to market themselves and network with potential clients.

•Credit: usama sohail


18/09/2023

تحریر
شہزاد حسین

اسکل کا کوئی ایک لیول نہیں ہوتا۔ اس کے کئی درجات ہوتے ہیں۔ ہر لیول پر محنت کے ساتھ ساتھ آمدنی بھی بڑھتی جاتی ہے

اس نکتے کو ایک آسان اور عام فہم مثال سے سمجھاتا ہوں۔ کرکٹ کی مثال دیکھتے ہیں:

(فگرز مثال کے لیے پیش کررہا ہوں تاکہ نکتہ سمجھ آسکے۔ ان کا پرفیکٹ ہونا قطعی ضروری نہیں)

لیول 1: گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنا۔ ایسے کرکٹر کو تمام ٹولز (بلا، بال) کی اچھی سمجھ ہوتی ہے۔ قائدے قوائد بھی سب ہی جانتا ہے۔ یہ کرکٹ صرف ٹائم پاس کرنے کے لیے کھیلی جاتی ہے۔ اس کا آمدنی کے حوالے سے کچھ حاصل حصول نہیں

لیول 2: کلب لیول پر کرکٹ کھیلنا۔ ایسے کرکٹر کو کرکٹ کے تمام ٹولز کی مکمل معلومات ہوتی ہے۔ وہ ہارڈ بال، بیٹ، کرکٹ کٹ وغیرہ سب کا استعمال کرتا ہے۔ اس لیول پر بھی آمدنی کا کوئی سلسلہ نہیں ہوتا

لیول 3: کرکٹ لیگز یا شہر وغیرہ کی ٹیم میں کھیلنا۔ تمام ٹولز کی معلومات کے ساتھ ساتھ، آپ کو جسمانی فٹنس کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ یہ وہ لیول ہے جہاں سے مناسب آمدنی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے

لیول 4: نیشنل ٹیم میں جگہ بنانا۔ اس لیول تک پہنچنے کے لیے آپ کو اپنے لائف اسٹائل کو ڈھالنا پڑتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر، کئی سال تک مسلسل ٹریننگ، پریکٹس چلتی ہے۔ کسی اچھے کوچ کی نگرانی میں گیم سیکھنا پڑتا ہے۔ آپ کی باقی ماندہ لائف کو کنارے رکھ کر کرکٹ کیرئیر کو priority بنانی پڑتی ہے۔ مسلسل ریجیکشن برداشت کرنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے

کئی لڑکے کئی سال اگنور رہنے کے بعد ٹیم میں جگہ بنا پاتے ہیں۔ ٹیم میں اندر باہر چلتا رہتا ہے لہذا ذہنی طور پر ٹف ہونا بہت ضروری ہے

لیول 5: ورلڈ کلاس لیول کا کرکٹر بننا۔ یہ وہ کھلاڑی ہے جو پچھلے تمام مراحل سے بخوبی گزر چکا ہے۔ یہ اب ٹاپ لیول تک جانے کے مراحل میں ہے

اسے کیا کیا کرنا پڑتا ہے؟
(یہی پوسٹ کا اصل موضوع ہے)

مسلسل پریکٹس وغیرہ تو اس کی پرانی عادت ہے پر صرف اتنا کافی نہیں۔

یہ کھلاڑی بہت صبح بیدار ہوکر ورکنگ شروع کردیتے ہیں

اس کا ایک پراپر فٹنس پروگرام ہوتا ہے۔ ایک سرٹیفائیڈ ٹرینر مسلسل اسے گائیڈ کرتا ہے۔ فاسٹ باؤلر ہے تو arms and shoulders کی مخصوص ٹریننگ ہوتی ہے۔ بلے باز ہے تو بازوؤں اور کلائیوں کی طاقت پر فوکس کیا جاتا ہے۔ ٹانگوں کے مسلز کو فٹ رکھا جاتا ہے۔

اسٹیمنا بڑھانے کی مشقیں خصوصیت سے کی جاتی ہیں۔ ویٹ ٹریننگ، obstacle ٹریننگ وغیرہ روٹین میں شامل ہوتے ہیں۔

اس سخت فزیکل ٹریننگ کے علاوہ، ان کا مخصوص ڈائیٹ پلان ہوتا ہے جو ایک پروفیشنل dietician کی زیر نگرانی بنایا جاتا ہے۔ اس میں ہر چیز کے پورشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے جیسے پروٹینز اور فائبر کتنے ہوں گے؟

کاربز کی مقدار کیا ہوگی؟

ناشتہ کیا ہوگا؟ کتنے بجے ہوگا؟ دوپہر کا کھانا ہھر ڈنر وغیرہ

غرض ہر چیز پلان کی جاتی ہے

ان کا سونے کا بھی ایک مخصوص وقت متعین ہوتا ہے

پھر ان کی گیم ٹریننگ نیکسٹ لیول کی ہوتی ہے

یہ باؤنسرز کو گھنٹوں پریکٹس کرتے ہیں۔ گرین ٹاپس پر، جہاں بال بہت زیادہ سوئنگ یا سیم کرتی ہے، وہاں مسلسل مشقیں لازمی ہیں۔ ٹیبل ٹینس کھیل کر اپنے reflexes کو بہتر بناتے ہیں۔ گالف بال (جو سائز میں چھوٹی اور uneven باؤنس کی حامل ہوتی ہے) اس سے بے انتہا پریکٹس ان کی بال ججمنٹ کو نکھارنے میں انتہائی مدد دیتی ہے

ایسے کھلاڑی مخالف ٹیموں کے بہترین بالرز اور بلے بازوں کو کاؤنٹر کرنے کے لیے بھی بہت گہرائی سے کام کرتے ہیں۔ اسے آپ ایک طرح کا competitor analysis سمجھ لیجیے

اس کے علاوہ ان کے ساتھ ایک تھراپسٹ بھی ہوتا ہے جو ان کی mental toughness پر باقاعدگی سے کام کرتا ہے

اس کے علاوہ اور بھی چیزیں اور کئی طرح کے گیم سیشنز ان کے روزمرہ کے پلانز میں شامل ہوتے ہیں

اتنا کچھ کرکے ایک ورلڈ کلاس لیول کا کھلاڑی بنتا ہے

اب ہم اصل نکتے پر آتے ہیں؛

اسکلز کے یہ درجات جو آپ کو سمجھائے ہیں، یہ دنیا کی ہر اسکل پر اپلائی ہوتے ہیں۔ آپ ڈیویلپر ہیں، گرافکس ڈیزائنر ہیں، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرتے ہیں، آرکیٹیکٹ ہیں یا کچھ بھی

آپ سب کی فیلڈ میں بھی اسی طرح کے درجات اور پروفیشنلز موجود ہیں

دنیا میں اسکلڈ لوگوں کی اکثریت، لیول 1 پر کھڑی ہے۔ کچھ گنے چنے لوگ ہوتے ہیں جو لیول 4 یا 5 تک پہنچ پاتے ہیں

جیسا کہ اوپر مثال میں سمجھایا کہ لیول 1 والے لوگ وہ ہوتے ہیں جو محض کسی ٹول کو سیکھ کر خود کو اسکلڈ سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔ بہتری کی کوشش نہیں کرتے اور باقی ماندہ زندگی اچھا کام لینے کی جدوجہد میں گزار دیتے ہیں۔ انھیں اول کام ملتا نہیں۔ گر ملنے لگے تو لو کوالٹی کام ہوتا ہے جس میں آمدنی بہت کم ہوتی ہے

نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہائی اسکلڈ پروفیشنل جس کام کے سو روپے چارج کررہا ہوتا ہے، لیول 1 والا بندہ، اتنا ہی ٹائم لگا کر 5 روپے میں گزارہ کرنے پر مجبور رہتا ہے اور مارکیٹ سے شکوہ کرتا ہے

مثلاً،

گرافکس ڈیزائنرز کی بات کرلی جائے تو ایک بڑی اکثریت لیول 1 نظر آتی ہے۔ ان کی زیادہ سے زیادہ قابلیت کسی ٹول (سافٹ ویئر یا ایپ) کو چلانے کی حد تک محدود ہے۔ انھیں اپنی فیلڈ سے متعلق اہم باتوں کا سرے سے کوئی علم ہی نہیں

وہ نہیں جانتے کہ visual identity کیا ہوتی ہے، انھیں UX design کا علم نہیں ہوتا، انھیں کسٹمر journey کی معلومات نہیں ہوتیں، user accessibility کے بارے کچھ نہیں جانتے، color palette کا نام تک نہیں سنا ہوتا، برانڈ گائیڈ لائنز ڈاکیومنٹ کبھی استعمال نہیں کیا ہوتا

یہ سب باتیں کوئی راکٹ سائنس نہیں۔ ان چیزوں کو گوگل کیجیے، انسٹاگرام یا یوٹیوب پر سرچ کیجیے، دنیا بھر کا مواد آپ کے سامنے آجائے گا۔ ایک ہفتہ لگا کر جتنا ممکن ہو پڑھ لیجیے

آپ کی بیسکس زندگی بھر کے لیے سنور جائیں گی۔ آپ ہزاروں لاکھوں ڈیزائنرز سے اگلے لیول پر چلے جائیں گے۔ آپ کے per hour rate میں زبردست اضافہ ہوجائے گا

یاد رکھیے،

اسکل کسی ٹول چلا لینے کا نام نہیں۔ کچھ ہی عرصے میں یہ ٹولز بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس آپ سے بہتر چلا رہی ہوگی۔ صرف ٹولز کے آسرے رہے تو جلد بیروزگار ہوجائیں گے (بہت سے ہو بھی چکے)

ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنے "گیم" کو نیکسٹ لیول پر لے کر جائیں۔۔۔۔۔۔!!!!

شہزاد حسین صاحب کی وال سے

17/09/2023

ایک بات بتائیے۔۔۔

آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے کچھ جانتے ہیں؟؟

ہاں یا نہیں؟؟

اگر ہاں تو

آپ کے نزدیک ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟؟

کمنٹس میں اپنی رائے دیجئے

پھر میں بتاؤں گی کہ درحقیقت ڈیجیٹل مارکیٹنگ کسے کہتے ہیں۔۔۔

سلامت رہیں

سدرہ نسیم : Credit



16/09/2023

"Then vs. Now: A Journey Through Time 🌎✨"




Address

Bahawalnagar
62300

Telephone

+923286635649

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Dynamo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share