Superfm90 Bahawalnagar (Official)

Superfm90 Bahawalnagar (Official) Welcome to Super FM-90. The Only Radio Station In Your City Bahawalnagar.

بہاولنگر۔ ڈپٹی کمشنر، سید محمد عباس شاہ کی ہدایت پر فیض رسول، جونیئر کلرک، اسسٹنٹ کمشنر آفس چشتیاں کو بدعنوانی اور کرپٹ ...
08/09/2026

بہاولنگر۔ ڈپٹی کمشنر، سید محمد عباس شاہ کی ہدایت پر فیض رسول، جونیئر کلرک، اسسٹنٹ کمشنر آفس چشتیاں کو بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹسز کے الزامات کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

#بہاولنگر #چشتیاں #کرپشن #بدعنوانی #معطلی #انتظامیہ

06/09/2026

میری آپ سے مود بانہ گزارش ہے کہ جب آپ اگلے جہان جائیں گے اور آپ کی محترمہ بے نظیر بھٹو سے ملاقات ہوگی تو آپ انہیں کیا جواب دیں گے : حامد میر
#سیاست #پاکستان #جمہوریت

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر بہاولنگر، سید محمد عباس شاہ نے...
04/09/2026

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، سید محمد عباس شاہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر کا جامع دورہ کیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر اور سکول کے پرنسپل پروفیسر محمد شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کم عمر بچوں کے ساتھ دوستانہ گفتگو کی، جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

پرنسپل پروفیسر محمد شفیق نے سکول کی تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں، سہولیات اور درپیش ضروریات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

04/09/2026

کاروبار میں منافع کمانا ہر شخص کا حق ہے، لیکن انسانی صحت اور زندگی کی قیمت پر منافع کمانا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ جو شخص مردہ یا مضرِ صحت گوشت انسانوں کو کھلاتا ہے، وہ صرف قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتا بلکہ انسانی جانوں اور معاشرتی اعتماد سے بھی کھیلتا ہے۔
اسی طرح فوڈ پوائنٹس کے مالکان اور صارفین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ خوراک کے معیار پر سمجھوتہ نہ کریں۔ چند روپے کی بچت یا زیادہ منافع کے لیے ایسا گوشت استعمال کرنا ایک ایسی غفلت ہے جس کے نتائج کسی خاندان کی صحت اور زندگی تک پہنچ سکتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ ادارے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی کریں، جبکہ عوام بھی کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کے بارے میں باشعور ہوں۔
خوراک صرف کاروبار نہیں، انسانی صحت اور زندگی کی امانت ہے۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب خود سے سوال کریں:
کیا چند روپے کے منافع کے لیے کسی انسان کی صحت کو داؤ پر لگانا اخلاقی طور پر درست ہے؟

04/09/2026

حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک دھرنے ختم نہیں کیے جائیں گے

#دھرنا #حکومت #مذاکرات #مہنگائی #پاکستان

راولپنڈی: تھانہ گوجر خان میں شہری کے منہ پر چپل سے تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار نوکری سے برطرف
03/09/2026

راولپنڈی: تھانہ گوجر خان میں شہری کے منہ پر چپل سے تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

03/09/2026

📌 مختلف ممالک سے ادھار تیل کا ملنا کیا پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے؟
ادھار تیل ملنے کو وزیر پیٹرولیم عوام کے لیے اچھی خبر قرار دے رہے ہیں

02/09/2026

استحقاق کمیٹی کے چیئرمین نے ڈی پی او کو معذرت کرنے کی ہدایت کر دی
استحقاق کمیٹی کے چیئرمین نے ڈی پی او کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں معذرت کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی کے اجلاس میں معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، جہاں چیئرمین نے واضح کیا کہ ارکانِ اسمبلی کے استحقاق اور وقار کا خیال رکھنا ضروری ہے
#معذرت #اسمبلی #پاکستان

لاہور: ٹریفک وارڈن کی مبینہ غفلت سے شہری کے جاں بحق ہونے پر مقدمے کی درخواست جمع کروا دی گئی۔جاں بحق شہری کے بھائی نے ٹر...
02/09/2026

لاہور: ٹریفک وارڈن کی مبینہ غفلت سے شہری کے جاں بحق ہونے پر مقدمے کی درخواست جمع کروا دی گئی۔

جاں بحق شہری کے بھائی نے ٹریفک اسسٹنٹ اور سینئر ٹریفک وارڈن کیخلاف درخواست دی۔ جاں بحق شہری زین کے بھائی ایاز نے تھانہ شادمان اور ڈی آئی جی آفس میں درخواست جمع کرائی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن نے سڑک کے بیچ آکر بھائی کی چلتی بائیک کو دھکا دیا جس سے بھائی زمین پر گرا اور دماغ کی ہڈی ٹوٹی۔

ٹریفک اسسٹنٹ اور سینئر ٹریفک وارڈن نےخود کو بچانے کیلئے بھائی پر مقدمہ بھی درج کرایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔ اگست کی شام کو حادثہ پیش آیا جس میں زین نے آج سروسزاسپتال میں دم توڑا۔

بہاولنگر۔ ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات اور مویشیوں کے خل...
01/09/2026

بہاولنگر۔ ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات اور مویشیوں کے خلاف مؤثر آپریشن کیا گیا۔

میونسپل کمیٹی، ستھرا پنجاب اور PERA فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران تجاوزات ختم کر کے مویشیوں کو منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری املاک کے تحفظ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Address

Super FM-90 1st Floor Suzuki Bahawalnagar Motors 1km Arifwala Bypass Road
Bahawalnagar
62300

Opening Hours

Monday 06:00 - 23:00
Tuesday 06:00 - 23:00
Wednesday 06:00 - 23:00
Thursday 06:00 - 23:00
Friday 06:00 - 23:00
Saturday 06:00 - 23:00
Sunday 06:00 - 23:00

Telephone

+923321778890

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Superfm90 Bahawalnagar (Official) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Superfm90 Bahawalnagar (Official):

Shortcuts

Share