News Nations Network

News Nations Network Everybody who visit, like, and join my page and than who get reliable knowledge, information ... Provide quality of knowledge , Information and Reliable News

اس تصویر کا تعلق  بینش فاطمہ(ڈی پی او لودھراں) کی زندگی کے ایک اہم باب سے ہے۔ 2018 میں شائع ہونے والی Mag The Weekly کی ...
12/08/2026

اس تصویر کا تعلق بینش فاطمہ(ڈی پی او لودھراں) کی زندگی کے ایک اہم باب سے ہے۔ 2018 میں شائع ہونے والی Mag The Weekly کی Wedding Bliss رپورٹ کے مطابق بینش فاطمہ کی شادی عذیر عارف سے ہوئی۔ ان کے شوہر عذیر عارف، سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے صاحبزادے ہیں، جبکہ بینش فاطمہ کے والد جسٹس قاضی محمد امین ہیں۔ شادی کی تقریب اسلام آباد اور ولیمہ لاہور میں منعقد ہوا تھا، جس میں ملک کی اہم سیاسی، عدالتی، انتظامی اور پولیس شخصیات نے شرکت کی۔


لودھراں کے لیے ایک اہم انتظامی تبدیلی کے تحت بینش فاطمہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں تعینات کیا گیا ہے۔

بینش فاطمہ کا تعلق Police Service of Pakistan (PSP) سے ہے اور وہ پولیسنگ کے میدان میں ایک نمایاں اور باصلاحیت خاتون افسر کے طور پر اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق وہ 45th Common Training Programme کی PSP افسر ہیں اور 2023 میں BS-18 افسر کے طور پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

بینش فاطمہ کو پنجاب پولیس کی تاریخ میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون افسر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ان کی قیادت میں متعدد خطرناک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں ہوئیں،

جبکہ جدید تفتیشی ٹیکنالوجی، نئے تفتیش کاروں کی بھرتی اور پولیسنگ میں اصلاحات کے لیے بھی انہوں نے کام کیا۔

وہ راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر (CTO) بھی رہ چکی ہیں۔

2024 میں انہیں بین الاقوامی سطح پر IACP 40 Under 40 Award سے بھی نوازا گیا، جہاں وہ پاکستان کی واحد خاتون پولیس افسر تھیں جنہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

لہذا اب یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ لودھراں کو اب ایسی خاتون پولیس افسر کی قیادت ملنے جا رہی ہے

جس کا پولیس سروس میں مضبوط پیشہ ورانہ پس منظر، اعلیٰ سطح کی تربیت، جرائم کے خلاف عملی تجربہ اور بین الاقوامی سطح پر حاصل کیا گیا اعزاز بھی اس کے کیریئر کا حصہ ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بینش فاطمہ لودھراں کی پولیسنگ میں کیا تبدیلیاں لاتی ہیں اور ضلع کے عوام ان کی قیادت کو کس طرح محسوس کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ وقت کرے گا۔

#

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ چنڑ ہاؤس آمد  ۔ انہوں نے سابق صوبائی وزیر، ممبر قومی اسمبلی ملک محمد...
03/08/2026

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ چنڑ ہاؤس آمد ۔
انہوں نے سابق صوبائی وزیر، ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ (مرحوم) کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
​اس موقع پر وزیراعظم اور دیگر وزراء نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، ملک محمد اقبال چنڑ (مرحوم) کی پارٹی اور عوام کے لیے کی جانے والی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سینئیر قانون دان عرفان صادق تارڑ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعینات
01/08/2026

سینئیر قانون دان عرفان صادق تارڑ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعینات

سینئر سیاستدان ،ممبر قومی اسمبلی جناب  ملک محمد اقبال چنڑ  کی نماز جنازہ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ادا کی گئی۔ نماز جنا...
01/08/2026

سینئر سیاستدان ،ممبر قومی اسمبلی جناب ملک محمد اقبال چنڑ کی نماز جنازہ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں قائم مقام گورنر ملک احمد خان، سابق گورنر میاں بلیغ الرحمن، سابق سینٹر سعود مجید،ممبران قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ، ریاض حسین پیرزادہ، وفاق وزراء عبدالرحمن کانجو اور ملک رشید احمد،صوبائی وزراء میاں کاظم علی پیرزادہ، بلال اکبر خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی،معین ریاض قریشی، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سلطان طارق باجوہ،ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رانا محمد طارق، خالد محمود ججہ،خالد محمود وارن، لال محمد جوئیہ،غلام رضا ربیرا، رانا آفتاب احمد خاں، رانا شہباز، ملک ارشد، عامر حیات ہراج، عاطف متیانہ، خالد جاوید ارائیں،ندیم قریشی، ملک احمد سعید،سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی،چوھدری عامر حبیب
آر پی او بہاول پور غازی صلاح الدین ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور متعدد اراکین پارلیمنٹ، معروف سیاسی و سماجی شخصیات،سیاسی جماعتوں کے قائدین، انتظامی افسران، وکلاء، ڈاکٹرز،اساتذہ کرام،سمیت ہر طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ملک محمد اقبال چنڑ کا شمار بہاولپور کی بااثر اور باوقار سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ متعدد بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، مختلف ادوار میں صوبائی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں اور بعد ازاں رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر بہاولپور کے عوام کی نمائندگی کرتے رہے۔
انہیں کچھ روز قبل برین ہیمبرج ہوا تھا، جس کے بعد وہ زیر علاج رہے تاہم آج ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کے صاحبزادے ملک ظہیر اقبال چنڑ اس وقت پنجاب اسمبلی کے قائم مقام سپیکر ہیں۔ والد کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

Muhammad Iqbal Channer
Iqbal

ٹیلی نار ہیڈ آفس کی نام پلیٹ اتار دی گئی — پاکستان میں ایک دور کا اختتامٹیلی نار پاکستان کا سفر اپریل 2004 میں شروع ہوا،...
25/07/2026

ٹیلی نار ہیڈ آفس کی نام پلیٹ اتار دی گئی — پاکستان میں ایک دور کا اختتام

ٹیلی نار پاکستان کا سفر اپریل 2004 میں شروع ہوا، جب ناروے کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹیلی نار گروپ نے پاکستان میں جی ایس ایم موبائل سروس کا لائسنس 291 ملین ڈالر میں حاصل کیا۔ 15 مارچ 2005 کو اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی سے باقاعدہ کمرشل سروسز شروع کی گئیں، جبکہ چند ہی دن بعد لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد اور کراچی تا حیدرآباد ہائی وے تک نیٹ ورک کو وسعت دے دی گئی۔

2006 میں نوجوانوں کے لیے ڈی جوس متعارف کرایا گیا۔ 2009 میں ٹیلی نار پاکستان اور تعمیر مائیکروفنانس بینک نے مشترکہ طور پر ایزی پیسہ شروع کیا، جسے پاکستان کی پہلی برانچ لیس موبائل منی ٹرانسفر سروس قرار دیا جاتا ہے۔ ایزی پیسہ نے رقم بھیجنے، بل ادا کرنے اور مالیاتی خدمات تک رسائی کا طریقہ بدل دیا، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جن کے پاس روایتی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں تھا۔

یہ کہنا تکنیکی طور پر درست نہیں کہ ٹیلی نار نے ان تمام ٹیکنالوجیز کو خود “ایجاد” کیا، البتہ کمپنی نے پاکستان میں متعدد ڈیجیٹل خدمات کو پہلی مرتبہ یا بڑے پیمانے پر متعارف کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان میں ایزی پیسہ، موبائل زرعی معلومات، محفوظ انٹرنیٹ آگاہی، معذور افراد کے لیے اوپن مائنڈ پروگرام، بچوں کی ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن، خواتین کسانوں کے لیے خوشحال آنگن، نوجوان کاروباروں کے لیے ٹیلی نار ویلاسٹی اور دور دراز علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی توسیع شامل ہیں۔

2014 میں ٹیلی نار نے پاکستان میں 3G سروسز شروع کیں۔ 2015 میں کنیکٹڈ ڈیوائس منصوبے کے ذریعے انٹرنیٹ آف تھنگز پر کام کیا، جبکہ خوشحال زمیندار کے ذریعے کسانوں کو مقامی موسم، فصلوں، مویشیوں، منڈی اور زرعی مشوروں کی معلومات فراہم کی گئیں۔ 2016 میں پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیلی نار ویلاسٹی پروگرام شروع ہوا اور 2017 میں یونیسیف اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن منصوبے کو آگے بڑھایا گیا۔

ٹیلی نار کے سرکاری تاریخی ریکارڈ کے مطابق کمپنی 2019 میں پاکستان میں VoLTE فعال کرنے والی پہلی موبائل آپریٹر بنی، گلگت بلتستان میں 4G سروس شروع کی اور پاکستان کا پہلا Narrowband Internet of Things یعنی NB-IoT نیٹ ورک متعارف کرایا۔ بعد میں ہنزہ جیسے دور دراز علاقوں تک 4G پہنچایا اور پاکستان کا تیز ترین 5G ٹرائل کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

اپنے عروج پر ٹیلی نار پاکستان نے کروڑوں صارفین کو موبائل اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کیں۔ کمپنی کے مطابق اس کا نیٹ ورک ملک کی 80 فیصد سے زائد آبادی تک پہنچا اور اس کے صارفین کی تعداد 42 ملین سے زیادہ رہی۔ ٹیلی نار نے شہری علاقوں کے ساتھ دیہی، پہاڑی اور کم سہولیات والے علاقوں میں بھی رابطے اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا۔

دسمبر 2023 میں PTCL نے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کے 100 فیصد حصص خریدنے کا معاہدہ کیا، جس میں ٹیلی نار پاکستان کی انٹرپرائز ویلیو 108 ارب روپے مقرر کی گئی۔ تمام قانونی اور ریگولیٹری مراحل مکمل ہونے کے بعد 31 دسمبر 2025 کو ٹیلی نار گروپ نے ٹیلی نار پاکستان کی فروخت باضابطہ طور پر مکمل کردی۔

جولائی 2026 میں ٹیلی نار پاکستان کو پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ یعنی PTML، آپریٹنگ بطور Ufone 5G میں باضابطہ طور پر ضم کردیا گیا۔ اس انضمام کے بعد ٹیلی نار پاکستان کی الگ قانونی شناخت ختم ہوگئی اور اس کے نیٹ ورک، انفراسٹرکچر، صارفین اور آپریشنز نئے مشترکہ ادارے کا حصہ بن گئے۔

آج ہیڈ آفس سے ٹیلی نار کی نام پلیٹ اتارنے کا یہ منظر صرف ایک بورڈ ہٹانے کا منظر نہیں، بلکہ پاکستان کی ٹیلی کام تاریخ کے ایک بڑے باب کے اختتام کی علامت ہے۔

دو دہائیوں سے زائد عرصے میں ٹیلی نار نے لاکھوں لوگوں کو پہلی موبائل کال، پہلا انٹرنیٹ کنکشن، رقم کی پہلی ڈیجیٹل منتقلی اور دنیا سے رابطے کی بے شمار یادیں دیں۔

الوداع ٹیلی نار پاکستان۔
آپ کا نام ختم ہوسکتا ہے، لیکن آپ سے وابستہ یادیں پاکستان کی ٹیلی کام تاریخ کا حصہ رہیں گی۔
محمّداظہر شیخ ذادہ

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے بہاولپور کے تین ججوں سمیت 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ۔بہاولپور سے جناب امی...
21/07/2026

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے بہاولپور کے تین ججوں سمیت 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ۔
بہاولپور سے جناب امیر عجم ملک ، جناب اجمل خان ، اور محترم اسد باجوہ شامل ہیں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت اجلاس میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشنل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی مستقلی اور 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پرغور کیا گیا، مجموعی طور پر 10 نشستوں کے لیے 24 امیدوار میدان میں آئے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور جن میں سے 3 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ۔
1-اللّه داد روشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
2-محمدرؤف عطاء ایڈووکیٹ سپریم کورٹ
3- عبدالقیوم لہری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم دلہن، حبا، نے اپنی شادی کے موقع پر روایتی اور بھاری زیورات نہ پہننے کا ف...
15/07/2026

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم دلہن، حبا، نے اپنی شادی کے موقع پر روایتی اور بھاری زیورات نہ پہننے کا فیصلہ کر کے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ ‏انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل ہونے والی رپورٹ کے مطابق، حبا نے اپنی شادی کے کسی بھی فنکشن میں سونا، چاندی یا کوئی بھی بھاری مصنوعی جیولری نہ پہننے کا جرات مندانہ انتخاب کیا۔ ‏ہلکا سا نیچرل میک اپ اور اپنی پراعتماد مسکراہٹ کو ہی اپنا سب سے بڑا زیور بنایا۔حتیٰ کہ رپورٹس کے مطابق انہوں نے روایتی مہندی لگانے سے بھی گریز کیا۔ ‏یہ وائرل ٹرینڈ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں اور شادیاں خاندانوں کے لیے ایک بہت بڑا مالی بوجھ بن چکی ہیں۔ ایسے ماحول میں حبا کا یہ قدم متوسط اور غریب خاندانوں کے لئے بہترین مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ‏سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دلہن کو بغیر ہار، چوڑیوں اور دیگر بھاری زیورات کے نہایت سادہ انداز میں شادی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دلہن کی مسکراہٹ اور پُراعتماد انداز نے تقریب کو منفرد بنا دیا۔ ‏یہ منفرد عروسی انداز سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے اس بات کی خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں کہ شادی کی اصل رونق محبت، سادگی اور خوشی میں پوشیدہ ہوتی ہے۔

کل بدھ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم  ہوجائےگا۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مط...
14/07/2026

کل بدھ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائےگا۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق بدھ کے روز مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائے گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دےگا۔سورج کے خانہ کعبہ کےعین اوپر آنے سے پوری دنیا کےمسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیربھی کرسکتے ہیں۔

Heartiest congratulations to Mr. Amir Ajam Malik, Mr. Nawaish Ali Perzada, and M Shahzad Khan dhukar on your well-deserv...
07/07/2026

Heartiest congratulations to Mr. Amir Ajam Malik, Mr. Nawaish Ali Perzada, and M Shahzad Khan dhukar on your well-deserved nomination as Judges of the High Court.
A proud moment for the legal fraternity. Wishing you wisdom, integrity, and distinction in the service of justice. May Allah bless you with continued honor and success. Ameen.

Heartfelt congratulations and best wishes to all the respected senior lawyers and friends who have been nominated as Hon...
07/07/2026

Heartfelt congratulations and best wishes to all the respected senior lawyers and friends who have been nominated as Honorable High Court Judges, specially sir Mr Sardar Shazad khan Dhuker
Mr.Nawazish Ali Peerzada ASC and Mr.Ameer Ajam Malik ASC from Bahawalpur Bench.
May Allah grant you all success in serving the cause of justice with wisdom, integrity, and fairness. Aameen.

Address

Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Nations Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Nations Network:

Shortcuts

Share