Bahawalpur Rohi News

Bahawalpur Rohi News Get news, updates, buy and sell activities and all information regarding Bahawalpur on this page.

تعلیم کا غروب ہوتا سورج یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ایڈمشن ڈیسک سنسان ہو رہے ہیں، جیسے کسی پرانی لائبریری کے ٹوٹے شیلفوں پ...
12/08/2025

تعلیم کا غروب ہوتا سورج

یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ایڈمشن ڈیسک سنسان ہو رہے ہیں، جیسے کسی پرانی لائبریری کے ٹوٹے شیلفوں پر برسوں سے کوئی کتاب ہاتھ نہ لگی ہو۔ نہ نوجوان آ رہے ہیں، نہ خواب۔ وہ مضامین جن کی کبھی معاشرتی توقیر تھی، اب ان کے نام بھی زنگ آلود بورڈز پر اداس لٹک رہے ہیں - اردو، فارسی، ریاضی، اسلامیات، فزکس، فلسفہ، تاریخ، سوشیالوجی۔ شماریات، معاشیات، نفسیات، کیمسٹری، باٹنی زوالوجی، لینگویجز، یہ سب گویا خاموشی سے اپنے جنازے کے منتظر ہیں۔

کیا قصور نوجوان کا ہے؟ شاید نہیں۔ جب ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے ہونٹوں اور ہلکی سی ادا پر کمائی، ایک ایم فل یا پی ایچ ڈی کی برسوں کی محنت سے زیادہ ہو جائے، تو پھر کون بے وقوف ہے جو اپنا جوانی کا سرمایہ کسی کلاس روم کی چاک دھول میں جھونکے؟

ایچ ای سی کی حالت اس بوڑھے بزرگ جیسی ہے جو گھر کے کونے میں کھانسی کے دورے لیتا ہے، مگر پرانے خوابوں اور یادوں کے سہارے زندہ ہے۔ کیو ای سی اور اکیڈمک آڈٹ اور رینکنگ کی دوڑ کی "ڈاکومینٹیشنز"، اور جھوٹے سچے پراجیکٹس نے تعلیمی عمارت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ جیسے صرف رپورٹیں اور چیک لسٹس ہی تعلیم ہوں، اور استاد کا پڑھانا اور ریسرچ کروانا ایک بے وقعت سا رسمی کام گنا جا رہا ہو
والدین کے پاس فیس نہیں، جامعات کے پاس فنڈ نہیں۔ کئی اداروں کو شاید اپنی زمین یا درخت بیچ کر بھی کلاسیں چلانی پڑیں۔

یہ بحران آ چکا ہے — اور یہ محض تعلیم کا بحران نہیں، یہ معاشرے کی سانس رکنے کا لمحہ ہے۔ سوال یہ نہیں کہ آگے کیا ہو گا۔
سوال یہ ہے کہ ہم نے اس شام میں، اس ڈوبتے سورج کی
آخری کرن میں، کچھ بچانے کا فیصلہ کب کرنا ہے؟

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کارڈک سنٹر کا منفرد اعزاز بہاولپور کارڈک سنٹر جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ بن گیا جہاں بغیر اوپن ہارٹ ...
11/08/2025

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کارڈک سنٹر کا منفرد اعزاز
بہاولپور کارڈک سنٹر جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ بن گیا جہاں بغیر اوپن ہارٹ سرجری کے مریض کے دل کے وال تبدیل کردیئے گئے .تمام ڈاکٹرز کو سلام جنہوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا. اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کو بیماریوں سے محفوظ فرمائے

اگر آپ کو لگتا ہے کہ چالان غلط ہوا ہے یا جو چالان آپ کو ملا ہے وہ دراصل آپ کی گاڑی کا نہیں ہے تو etclhr@psca.gop.pk پر ت...
09/08/2025

اگر آپ کو لگتا ہے کہ چالان غلط ہوا ہے یا جو چالان آپ کو ملا ہے وہ دراصل آپ کی گاڑی کا نہیں ہے تو [email protected] پر تفصیلات میل کریں اور چالان منسوخ کروائیں!



Bahawalpur Police Regional Police Officer Bahawalpur Bahawalpur city Bwp Production The Bahawalpur

چھٹیوں میں توسیع کا اعلان صوبہ بھر میں نجی و سرکاری اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
08/08/2025

چھٹیوں میں توسیع کا اعلان صوبہ بھر میں نجی و سرکاری اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

04/08/2025

1950 سے 1999 میں پیدا ہونے والے ہم خوش نصیب لوگ ہیں.
کیونکہ ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے مٹی کے بنے گھروں میں بیٹھ کر پریوں کی کہانیاں سنیں۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بچپن میں محلے کی چھتوں پہ اپنے دوستوں کیساتھ روایتی کھیل کھیلے۔

بارش میں محلے کے دوستوں کے ساتھ سڑکوں پر کرکٹ کھیلی. بسنت کے موسم میں پتنگیں اڑائیں،(گڈے) لٹو بھی چلائے، گلی ڈنڈا بھی کھیلا، ڈیپو گرم بھی کھیلا اور اپنے والدین بہن بھائی اور رشتے داروں کے ساتھ کیرم، لڈو، بھی کھیلا.

ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں

ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے محلے کی لڑکیوں کے ساتھ بھی کھیلا جھولے بھی جھولے اور انکی گڑیوں کی شادی میں شرکت بھی کی.

ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے لالٹین (بتی)کی روشنی میں کہانیاں بھی پڑھی۔
جنہوں نے اپنے پیاروں کیلیئے اپنے احساسات کو خط میں لکھ کر
بھیجا۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھا۔بلکہ گھر سے بوری ، توڑا لے کر سکول جاتے اور اس پر بیٹھتے۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بیلوں کو ہل چلاتے دیکھا۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے مٹی کے گھڑوں کا پانی پیا۔بغیر بجلی کے ٹیوب ویل دیکھے نہائے
محلے گاوں کے درخت سے آم اور امرود بھی توڑ کر کھائے.

پڑوس کے بزرگوں سے ڈانٹ بھی کھائی لیکن پلٹ کر کبھی بدمعاشی نہیں دکھائی.

ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے عید کا چاند دیکھ کر تالیاں بجائیں۔اور گھر والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے عید کارڈ بھی اپنے ہاتھوں سے لکھ کر بهیجے.

ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں کیونکہ

ہم وہ آخری لوگ ہیں
جو محلے کے ہر خوشی اور غم میں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کے کھڑے ہوئے.
ہم وہ لوگ ہیں جو گلے میں مفلر لٹکا کے خود کو بابو سمجھتے تھے۔

ہم وہ دلفریب لوگ ہیں
جنہوں نے شبنم اور ندیم کی ناکام محبت پہ آنسو بہائے اور انکل سرگم کو دیکھ کے خوش ہوئے ۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے ٹی وی کے انٹینے ٹھیک کیے فلم دیکھنے کے لیے ہفتہ بھر انتظار کرتے تھے

ہم وہ بہترین لوگ ہیں
جنہوں نے تختی لکھنے کی سیاہی گاڑھی کی۔ جنہوں نے سکول کی گھنٹی بجانے کو اعزاز سمجھا۔

ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں
جنہوں نے رشتوں کی اصل مٹھاس دیکھی۔ ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں۔

ہم وہ لوگ ہیں جو۔
رات کو چارپائی گھر سے باہر لے جا کر کھلی فضاء زمینوں میں سوئے دن کو سب محلے والے گرمیوں میں ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر گپیں لگاتے مگر وہ آخری تھے ہم
کبھی وہ بھی زمانے تھے
سب چھت پر سوتے تھے
اینٹوں پر پانی کا
چھڑکاؤ ہوتا تھا
ایک سٹینڈ والا پنکھا
بھی چھت پر ہوتا تھا
لڑنا جھگڑنا سب کا
اس بات پر ہوتا تھا
کہ پنکھے کے سامنے
کس کی منجی نے ہونا تھا
سورجُ کے نکلتے ہی
آنکھ سب کی کھلتی تھی
ڈھیٹ بن کر پھر بھی
سب ہی سوئے رہتے تھے
وہ آدھی رات کو کبھی
بارش جو آتی تھی
پھر اگلے دن بھی منجی
گیلی ہی رہتی تھی
وہ چھت پر سونے کے
سب دور ہی بیت گئے
منجیاں بھی ٹوٹ گئیں
رشتے بھی چھوٹ گئے
بہت خوبصورت خالص رشتوں کا دور لوگ کم پڑھے لکھے اور مخلص ہوتے تھے اب زمانہ پڑھ لکھ گیا تو بے مروت مفادات اور خود غرضی میں کھو گیا۔

‏⚡️🌍 دنیا کی سب سے طویل "میگا لائٹننگ" امریکہ میں ریکارڈ! ⚡️😱🚨 امریکا میں آسمانی بجلی کا ایک ایسا کڑاکا ریکارڈ ہوا جو 82...
04/08/2025

‏⚡️🌍 دنیا کی سب سے طویل "میگا لائٹننگ" امریکہ میں ریکارڈ! ⚡️😱
🚨 امریکا میں آسمانی بجلی کا ایک ایسا کڑاکا ریکارڈ ہوا جو 829 کلومیٹر تک پھیل گیا — اور یہ کڑاکا پورے 7 سیکنڈ تک مسلسل چمکتا رہا! 🌩️⏱️
یہ تاریخ کی سب سے طویل آسمانی بجلی قرار دی گئی ہے! 😨⚠️
آسمان پھاڑ دینے والی روشنی — زمین کو ہلا دینے والی توانائی! 🌪️⚡️
یا اللہ ہم پہ رحم فرما

بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر!1. دوران بارش موٹر سائیکل اور کار کی رفتار کم رکھیں2. نظر دھندلی ہو تو گاڑی روک کر انتظا...
31/07/2025

بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر!

1. دوران بارش موٹر سائیکل اور کار کی رفتار کم رکھیں
2. نظر دھندلی ہو تو گاڑی روک کر انتظار کریں۔
3. پانی جمع ہونے والی جگہوں سے گزرنے سے گریز کریں۔

30/07/2025

**اطلاعِ عام* ⚠️*

*🔖 تمام دکاندار حضرات ، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام بازاروں میں موجود بھائیوں سے گزارش ہے کہ یہ ہدایات غور سے پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔*

🔖 28 جولائی2025 بروز پیر سے کوئی بھی دکاندار اپنی دکان کے باہر کوئی ڈسپلے نہ لگائے۔

🔖 تمام اشیاء صرف دکان کے شٹر کے اندر رکھیں۔ دکان کے شٹر سے باہر کچھ بھی نہ لگائیں۔
🔖 وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر *"پیرا فورس"* *پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی* (اینٹی انکروچمنٹ ٹیم) نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

🔖 اگر بازار میں پیرا فورس کی چیکنگ کے دوران کسی دکاندار کی دکان ایک بار سیل کردی گئی، اور جرمانہ یا گرفتاری ہوئی تو پنجاب کی کوئی بھی سیاسی شخصیت ایم-پی-اے یا دیگر صوبائی وزراء میں سے آپکی مدد نہیں کرے گی۔

🔖 سرکاری کارروائی میں مداخلت کرنے والے کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

🔖 ہر دکاندار اپنی ذمہ داری خود لے گا۔ بعد میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوگی۔

🔖 برائے کرم ان ہدایات پر عمل کریں اور قانون کا ساتھ دیں۔ اور اپنے دکاندار دوستوں کے ساتھ لازمی شیئر کریں

*پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی*

جنزی جنریشن کو کیا معلوم کہ اوپر سے یہ ذرا سی چیز جب اتر جاتی تھی تو کیا گزرتی تھی
25/07/2025

جنزی جنریشن کو کیا معلوم کہ اوپر سے یہ ذرا سی چیز جب اتر جاتی تھی تو کیا گزرتی تھی

Asim Fahad, son of Dr. Fahad Islam and a student of Sadiq Public School, was missing in the Chilas tragedy. Alhamdulilla...
23/07/2025

Asim Fahad, son of Dr. Fahad Islam and a student of Sadiq Public School, was missing in the Chilas tragedy. Alhamdulillah, he has been found alive.
(Reports)

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawalpur Rohi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share