Azaad Pakistan

Azaad Pakistan Azaad paKistan

گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشافحکومتی پالیسیوں سے نالاں کسانوں کی جانب سے گندم کی کاشت میں کمی کے ب...
21/05/2025

گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف
حکومتی پالیسیوں سے نالاں کسانوں کی جانب سے گندم کی کاشت میں کمی کے باعث گندم کی پیداوار بھی کم ہو گئی

دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے لکشمی بائی کالج میں گرمی سے نجات کیلئے انوکھاطریقہ اختیار کیا گیا جس پر تعلیمی حلقے حیران...
20/05/2025

دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے لکشمی بائی کالج میں گرمی سے نجات کیلئے انوکھاطریقہ اختیار کیا گیا جس پر تعلیمی حلقے حیران وپریشان ہوگئے ہیں اورپرنسپل کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں

20/05/2025
سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے...
20/05/2025

سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے آتی، مغربی ممالک میں بھارت کا بیانیہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے آتی۔
مغربی ممالک میں بھارت کا بیانیہ نہیں چل سکا۔ پی ٹی آئی کی بڑی ناکامی 8فروری الیکشن کے بعد تھی، الیکشن میں پی ٹی آئی کے انتخابی نشانات ک وڈھونڈ کر ووٹ دیا۔ اگلے الیکشن میں فارم 47 کے تحت لے کر چلتے بنیں، لیکن پی ٹی آئی کوئی احتجاج نہیں کرسکی۔ عوام نے اتنا بڑا پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا۔

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی، ملک میں ماہ ذیقعدہ کا 30 ایام کے بعد اختتام ہونے ک...
20/05/2025

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی، ملک میں ماہ ذیقعدہ کا 30 ایام کے بعد اختتام ہونے کا امکان ، عید قربان جون کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،اُس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا، ...
19/05/2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا، آٹھ ماہ قبل علی امین گنڈاپور نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا تاہم منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کر دئیے گئے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کا یہ منصوبہ مبینہ طور پر دو ارب روپے کی کمیشن کی نذر ہو چکا ہے، خیبرپختونخواہ میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو وہ حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتا ہے، خیبرپختوانخواہ حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور بھڑکوں تک محدود ہے، خیبرپختونخواہ کے عوام کا پیسہ صرف احتجاجی تحریکوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید لیوی، بجلی کے بلوں میں ڈیبٹ سروس سرچارج لگانے اور گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصل...
19/05/2025

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید لیوی، بجلی کے بلوں میں ڈیبٹ سروس سرچارج لگانے اور گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے نتیجے میں عوام کو مزید مالی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا پلان تیار تیار کرلیا ، جس کے تحت یکم جولائی 2025 سے بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی جائے گی، گیس ٹیرف میں یکم جولائی 2025اور 15فروری 2026کو ایڈجسٹمنٹ ہوگی جس کیلئے حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال 2025-26کے بجٹ میں عوام کو اضافی مالی بوجھ اٹھانے کیلuے تیار رہنا ہوگا کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل پر 5روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبے بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے۔

طوفان میں معجزانہ لینڈنگ کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شدید طوفان کے باعث کوئٹ...
19/05/2025

طوفان میں معجزانہ لینڈنگ کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شدید طوفان کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی انتہائی مہارت نے طیارے کوطوفان میں سنبھال کر سینکڑوں جانیں بچالیں جہاں شدید طوفان کے دوران نجی ائیرلائنز کے طیارے نے 4بار لینڈنگ کی کوشش کی ، ایندھن کم ہونے کے باوجود چوتھی کوشش میں کامیاب لینڈنگ کی گئی جب کہ پی آئی اے کی ایک پرواز کو تیز ہواؤں کے باعث کراچی واپس موڑ دیا گیا۔

صنعتکاروں نے کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف بڑھانے کی تجویز مسترد کردیگیس کمپنیاں قیمت زیادہ چارج کرتی ہیں، اگر کیپٹو پاور پلانٹ...
19/05/2025

صنعتکاروں نے کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
گیس کمپنیاں قیمت زیادہ چارج کرتی ہیں، اگر کیپٹو پاور پلانٹس پر مزید ٹیکس لگے تو صنعتیں برداشت نہیں کر سکیں گی؛ صنعتکاروں کا مؤقف، ٹیکس سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے، رانا ثنااللہ کا جواب

Address

Bahawalpur
63100

Telephone

+923012222075

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azaad Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azaad Pakistan:

Share