Crime News Pakistan

Crime News Pakistan info page

20/04/2025

بہاول پور ( بیورو رپورٹ ) محکمہ پولیس و بلدیہ عملہ سے تنگ شہری انصاف فراہمی کے لیے سٹی پریس کلب پہنچ گئے ، سینٹرل جیل روڈ پر ہماری وراثتی کمرشل پراپرٹی پر سیاسی شخصیات اپنے قبضہ گروپ کے ذریعے پولیس کی ملی بھگت سے ناجائز قبضہ کروانا چاہتے ہیں ، ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، سیاسی شخصیات نے گزشتہ 8 ماہ قبل ہماری وراثتی ملکیہ و مقبوضہ جگہ پر پولیس کے ذریعے ناجائز قبضہ کروانے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی ، بعد ازاں میونسپل کارپوریشن کی ملی بھگت سے ہماری کمرشل پراپرٹی کے منظور شدہ نقشہ میں پارکنگ کا ایشو بناتے ہوئے کمرشل ہال اور عقبی پلاٹ کو غیر قانونی طریقے سے سیل کر دیا ، جو تا ہال اب تک سیل ہے سیلڈ پراپرٹی میونسپل کارپوریشن کی تحویل میں ہے ، سیل شدہ بلڈنگ سے لاکھوں مالیاتی دفتری اشیاہ وقفے وقفے سے چوری کروائی جاتی رہی 15 کرائم سین فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے تو ایس ایچ او درخواست پر ٹیگ لگانے اور چوری کا مقدمہ درج کرنے سے صاف انکاری ہو گیا ایس ایچ او افسران کو غلط بریفنگ دے کر معاملہ دبوانے لگا ، کمرشل ہال میں سے تمام سامان چوری کروا دیا گیا ، ایس ایچ او تھانہ سول لائنز فیصل امین سیاسی پشت پناہی میں ہماری جگہ پر ناجائز قبضہ کروانا چاہتا ہے ،مالکان کا وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، وزیر بلدیات ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، ڈی پی او بہاولپور سے انصاف اور کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ اور ان کے حقیقی بھائی ملک اعجاز چنڑ نے لیگی حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہاولپور کے شہریوں کا عرصہ حیات تنگ کر دیا ، لوگوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کیا جانے لگا ، سرکاری اداروں بالخصوص محکمہ پولیس پر دباؤ ڈال کر من مرضی کے کام کروائے جانے لگے ، محمد الیاس نواز محمد آصف ، محمد کاشف نے سٹی پریس کلب بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری وراثتی کمرشل پراپرٹی جو سینٹر جیل روڈ پر واقع ہے جس پر گزشتہ سال محکمہ پولیس کی ملی بھگت سے ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی بعد ازاں افسران کے نوٹس میں معاملہ آنے پر معاملہ رفع دفع ہو گیا اور لیگی رہنماں نے میونسپل کارپوریشن افسران پر دباو ڈالتے ہوئے ہماری کمرشل پراپرٹی جس کا نقشہ بھی میونسپل کارپوریشن سے منظور شدہ تھا پر فرضی و فرمائشی کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ ایریا کا ایشو بنا کر اسے پری پلان سیل کر دیا گیا جو آج کی تاریخ تک سیل چلتی آ رہی محکمہ پولیس کے ایس ایچ نے مختلف اوقات اور مہینوں میں ہمارا قیمتی سامان اور آفس فرنیچرز وقفے وقفے سے چوری کرواتے رہے جس کی اطلاع ہم 15 اور آئی جی پنجاب کمپلین سیل پر بھی رجسٹرڈ کرواتے رہے جس کے بعد کرائم سین اور فرانزک ٹیم نے بھی موقع سے شواہد اکٹھے کیے مگر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز ہماری درخواست پر سیاسی مداخلت پر ٹیگ اور چوری کا مقدمہ درج نہیں کر رہا ہے الٹا افسران کو غلط بریف کر کے سیاسی شخصیات کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں گزشتہ رات قبل بھی ہمارا قیمتی فرنیچر کمرشل ہال سے پری پلان چوری کروا کر ہال کو خالی کروا دیا گیا جس کی اطلاع 15 پر دی مگر حسب روایات کوئی شنوائی نہ ہوئی اور اب ہمیں ذرائع سے معلومات مل رہی ہیں کہ آئندہ دنوں میں ایس ایچ او سول لائنز ہماری ملکیہ پراپرٹی پر قبضہ گروپوں کا ناجائز قبضہ کروا دے گا قبضہ مافیا گروپ میں چند بدنام زمانہ ، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جن پر درجنوں دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات بھی درج ہے سیاسی شخصیات محکمہ پولیس اور میونسپل کارپوریشن افسران کے ذریعے ہم پر دباؤ بھی ڈلوا رہے ہیں کہ ان سے کمپرومائز کر لیں دراصل سیاسی شخصیات نے شہر کے معروف منشیات فروش جن پر مختلف دفعات کے درجنوں سنگین مقدمات بھی درج ہیں کے ذریعے ایک منظم گروپ قائم کر رکھا ہے جو مختلف علاقوں میں اپنے اور اپنے کارندوں کے ذریعے مشترکہ کھاتہ جات والی پراپرٹیوں کے سٹہہ جات یا فرضی عدالتی ڈگریوں کے عوض لوگوں کی قیمتی پراپرٹیوں پر ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ناجائز قبضے کر کے انہیں بلیک میل کرتے ہیں اور بعد ازاں قبضہ واپسی پر ان سے بھاری رقم کا مطالبہ بی کیا جاتا ہے دوسری جانب میونسپل کارپوریشن عملہ مذکورہ سیلڈ پراپرٹی جو محکمہ کی تحویل میں ہے کہ مین شیشے کے دروازہ جنہیں نامعلوم چوروں کی جانب سے اینٹوں کے وار کر کے توڑا گیا تھا اور ان شیشے کے دروازوں کی تبدیلی کے حوالے سے تحریری درخواست بھی کارپوریشن عملہ کو دی اس کے باوجود بھی کارپوریشن عملہ توڑے گئے شیشے دروازہ کو تبدیل نہیں کر رہے کارپوریشن افسران زبانی طور پر کہہ دیتے ہیں ہمیں سیاسی شخصیات نے روکا ہوا ہے اس پراپرٹی کے شیشے وغیرہ تبدیل نہیں کرانے اور ادھر محکمہ پولیس مین ٹوٹے ہوئے شیشوں کے دروازوں سے کمرشل ہال میں سے پری پلان چوریاں اور سامان خالی کروانے میں مبینہ ملوث ہے اسی طرح گزشتہ چند ماہ قبل اسی مافیا کی سرغنہ زہرہ بتول نے اپنے قبضہ گروپ گروہ کے ساتھ تھانہ سول لائنز کی حدود نزد چمبہ گیسٹ ہاؤس عمرہ پر جانے والی فیملی کے گھر پر کسی دوسرے کھاتہ و موضع میں سے جعلی رجسٹری کروا کر قبضہ کر لیا عمرہ کی ادائیگی کے بعد جب مالکان واپس پہنچے تو ان کے گھر پر قبضہ ہو چکا تھا اور معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ سیاسی شخصیات کی ایماء پر وہاں قبضہ کیا گیا اور بعد ازاں سیاسی ڈیرے پر اکٹھ پنچایت کا سلسلہ شروع ہو گیا مالکان نے مبلغ 25 لاکھ روپے سیاسی شخصیات کے کارندوں کو دے کر اپنا قبضہ واپس لیا جس کے بعد رانا عرفان نامی متاثرہ شخص نے اینٹی کرپشن بہاولپور کو تحریری درخواست بمہ ثبوت پیش کیے جس کی ریگولر انکوائری کے بعد رانا عرفان کی مدعیت مقدمہ نمبر 23/15/24 مورخہ 21 دسمبر 2024 ء اینٹی کرپشن بہاولپور اسٹیبلشمنٹ میں درج ہوا اس کے بعد دوبارہ سے اس مافیا نے اسی ماہ رمضان میں گزشتہ سال قبل تھانہ سول لائنز کی حدود میں پٹھان فیملیوں کے آپس میں گھریلو لڑائی و قتل کے مقدمہ میں مبینہ مفرور اس شخص کا گھر جو عرصہ دراز سے بند تھا اس کی غیر موجودگی میں کسی دوسرے کھاتہ و موضع سے بوگس رجسٹری کروا کر شاہد نامی شخص کو فروخت کر دیا معاملہ تھانہ صدر پہنچا تو سیاسی شخصیات کے فرنٹ مینوں کے نام منظر عام پر آنے پر متعلقہ پولیس نے متاثرہ شہری محمد شاہد کو ڈراتے دھمکاتے کہا کہ یہ قبضہ مافیا لوگ ہیں اگر ان پر مقدمہ درج کر دیا تو آپ کی ریکوری اور مکان واپس نہیں ملے گا تاہم متاثرین کو پولیس کی نام نہاد گارنٹی کے ذریعے چیک تحریری معاہدہ اور دو ماہ کا وقت دلوا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا گیا اور قبضہ مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے دی پولیس اس مافیا کی سرپرستی میں ملوث ہے اور اپنا حصہ باقاعدگی سے وصول کر رہی ہے متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر بلدیات آئی جی پنجاب ، آر پی او بہاولپور ، ڈی پی او بہاولپور کمشنر بہاولپور سے فوری طور پر اصلاح و احوال اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

03/01/2025

Address

Bahawalpur

Telephone

+923009688714

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crime News Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Crime News Pakistan:

Share