28/10/2025
یوسی 49 ماندھل بستی حجام میں بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحصیل منیجر احمدپور شرقیہ جناب سہیل منظور صاحب نے پرانے جانوروں کے فضلے کے ڈھیروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر صفائی کی صورتحال کا بغور معائنہ کرتے ہوئے صفائی عملے کو فوری طور پر لوڈنگ کی ہدایت جاری کی، تاکہ علاقے کو مکمل طور پر صاف، بدبو سے پاک اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر جناب سہیل منظور نے علاقہ مکینوں سے صفائی کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی آراء سنی۔ مقامی لوگوں نے علاقے کی بہتری کے لیے کیے گئے مؤثر اقدامات پر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔
Sohail Manzoor foryou