Doctorist

Doctorist A doctor with immense love for arts&literature.
# Poet
Medical Infotainment + Entertainment
✨🧑‍⚕️✒️🎤✨

نثر :- 2حیران و ششدر ، ہر گزرتے دن کے ساتھ خوبرو معصوم چالاکیوں میں اضافہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ قدرت کا کوئ...
26/07/2025

نثر :- 2

حیران و ششدر ، ہر گزرتے دن کے ساتھ خوبرو معصوم چالاکیوں میں اضافہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ قدرت کا کوئی انمول کرشمہ ہو۔ جو بات جن الفاظ کے ساتھ جس لہجے میں بس ایک بار بیان کی گئی آخر کیسے وہ ننھے سے وہم و گمان پر ہو بہو نقش ہوتی چلی جاتی ہے ۔ اور پھر کس طرح اپنے انتہائی معصوم اور پیارے سے جزبات کی عکاسی بعینہٖ اسی لہجے اور انھی الفاظ میں کر دیتی ہو۔ کیا ہی حیرت انگیز بات ہے ۔
کیا یہ کسی براہِ راست معجزے سے کم ہے؟
آج دو سال کی ہو گئی ہو ، ہر گزرتا دن تمہارے لیے اور ہمارے لیے طلسماتی اور کرشماتی ہے۔ جگ جگ جیو۔
جنم دن مبارک
بابا کی جان ❤️

"You only have the option to open fire"نہتّی اور اکیلی ہو کہ جو مردوں کو للکارےسرِ مقتل نڈر  کوئی بہن ایسی نہیں دیکھیم  ...
20/07/2025

"You only have the option to open fire"

نہتّی اور اکیلی ہو کہ جو مردوں کو للکارے
سرِ مقتل نڈر کوئی بہن ایسی نہیں دیکھی

م ح

غیرت مند اتنے ہیں کہ عزت کے نام پر قتل کرتے اور بے غیرت اتنے کہ بیٹیوں کا حق بھی کھا جاتے۔

10/07/2025

نثر :- 1
گزشتہ کچھ دہائیوں کا تجزیہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ ہمیشہ زوال کو عروج ملتا اور عروج زوال پزیر ہوتا۔ یہ فطرت کا قانون ہے کہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا لیکن وقت بدلنے کے لیے دل میں لگن عزم اور مسلسل جدوجہد کا ارادہ ہوتا ہے۔ لیکن یہ ارادہ آۓ گا کیسے ؟۔ آخر کیوں کوئی اپنے آپکو مشکل میں ڈالے گا؟ کیوں کوئی اپنا سکون داؤ پر لگاۓ گا؟ یقیناً جسے خدا نے عقل دی ، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی اور وہ اپنے ساتھ یا اپنے معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں کو جان گیا وہی اپنا کل بدلنے پر گامزن ہوا۔ بنیادی انسانی حقوق سے لے کر دولت اور اثاثوں کی غیر منصفانہ تقسیم ، ناانصافی ، استحصال یہ سب محرکات کسی بھی بڑی سے بڑی تحریک کو جنم دیتی ہیں۔
اس کے برعکس دولت کی فراوانی ، آباؤاجداد کی جاگیر و جائیداد ، خاندان کا با اثر ہونا یا وسائل کی فراوانی انسان کو فکری و ذہنی طور پر اپاہج بنا دیتی ہے۔ اسکے اندر مسلسل آگے بڑھنے کی لگن کو ختم کر دیتی ہے ۔کیونکہ وہ یہ سوچتا ہےکہ جب پیسہ ہے تو کام کر کہ کیا کرنا۔ یہ محرکات کسی بڑی انقلابی سوچ کو جنم نہیں دیتے نہ کسی بڑی معاشی یا معاشرتی تبدیلی کا باعث بنتے۔ نتیجتاً معاشرہ کمزوری اور پستی کی طرف چل نکلتا ہے جس میں نکمےّ نکھٹو جنم لیتے ہیں جو نہ تو خود کسی قابل ہوتے بلکہ آباؤاجداد کی محنت و لگن سے بنایا ہوا اثاثہ بھی اجاڑ دیتے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ اثاثوں کی موجودگی میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے یا ایسے محرکات پیدا کیے جائیں جو نسلوں کو اور قوموں کو مسلسل آگے بڑھتے ہوئے منظّم ہونے پر مجبور کرے۔
اسکی زمہ داری والدین کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر بے جا عنایات سے گریز کریں اور انہیں خود کچھ کرنے دیں۔ کیونکہ بے جا عنایات کر کہ آپ ان پر کوئی احسان نہیں کرتے الٹا انکی سوچ نظریات کو ناکارہ بنا دیتے ہیں، انکی طبیعت میں سہل پسندی شامل ہونا شروع ہو جاتی اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ نکمے اور بے کار ہوتے چلے جاتے۔ جدوجہد اور آگے بڑھنا کیوں ضروری ہے اس کی تربیت کریں۔ ورنہ آج نہیں تو کل اپنی نسل میں سے نکمے نکھٹو پیدا ہونے کا انتظار کریں جو نہ خود کچھ کریں گے ، کیونکہ سیکھا ہی نہیں ہوگا، اور آپکی ان تھک محنت سے بنائے ہوئے اثاثوں کو بھی دیمک کی طرح چاٹ جائیں گے ۔

م ح

06/07/2025

درسِ کربلا

راہِ حسینیت پہ جو چل دیں تو مزہ ہو
دل جس سے دہل جائیں کوئی ایسی ادا ہو
ہر دور کے یزید کو للکار یں دبوچیں
باطل سے لڑیں چاہے یہ سر تن سے جدا ہو

م ح

07/06/2025

عیدالاضحٰی مبارک 🐐

تحریری پوڈکاسٹ   ( احتجاج)کردار( دوست :ا دوست :ب)ا: یار ایک بات پوچھوں ؟ انتہائی حساس ہے۔اجازت ہے ؟ب: ہاں پوچھو کیوں نہی...
04/06/2025

تحریری پوڈکاسٹ ( احتجاج)
کردار( دوست :ا دوست :ب)

ا: یار ایک بات پوچھوں ؟ انتہائی حساس ہے۔
اجازت ہے ؟

ب: ہاں پوچھو کیوں نہیں ۔

ا: جان کی امان چاہیے بھیا جی۔

ب: تم میرے دوست ہو کوئی بھی بات پوچھ سکتے ہو میاں

ا : یار میں نے فحاشی کے اڈوں اور مجروں پر مرد حضرات کی کثرت دیکھی ہے۔ لیکن کبھی یہ نہیں سنا کہ وہاں کسی فاحشہ کا قتل ہوا ہو۔ ایسا کیوں؟

ب : ارے یار وہ انکار نہیں کرتی۔ مردوں کی تقریباً ہر بات مانی جاتی ہے۔ ورنہ اس کی جان کیسے بچ سکتی

ا : یعنی قتل ہونے کی وجہ یہ نہیں کہ وہ فحاشی پھیلا رہی۔ بلکہ یہ کہ وہ قاتل کو میسر نہیں آتی۔
مطلب قاتل انکار سننے پہ قتل کرتا ۔لیکن فحاشی پھیلانے میں بھرپور معاونت کرتا۔

ب : ہاں جی ! تو اصل میں وہ دو طرح سے قصوروار ہے۔
پھیلانے میں معاونت کرنے کی وجہ سے اور پھر قتل کرنے کی وجہ سے۔

ا : قتل کیوں کیا جاتا اگر کوئی انکار کرے تو؟

ب : انا پرستی، انکار سننے کی صلاحیت کا نہ ہونا۔ فرعونیت۔
انسان کے ہزار عیب غلطیاں خداۓ بزرگ و برتر معاف کر دیتا لیکن انسان جسکی ٹکے کی حیثیت نہیں ہے وہ خدا کے فیصلے اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتا۔یہاں تک کہ کسی ذی روح کی جان لے لیتا ہے۔

اور پھر وہ چاہے جتنی نیک ، پارسا ، پیشہ ور ، گھریلو یا فاحشہ ہو اس انا پرستی کی بھینٹ چڑھ جاتی۔

ا: ظلم کی انتہا یہ کہ قتل کہ بعد خوشیاں منائی جاتی کہ گندگی کم ہوگئی ۔
جبکہ اصل گند تو باقی ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکے گا۔

یہ جتنے رنگ سمیٹے ہوئے نظارے ہیںتری نظر کے فقط خوبرو اشارے ہیںم  ح
28/05/2025

یہ جتنے رنگ سمیٹے ہوئے نظارے ہیں
تری نظر کے فقط خوبرو اشارے ہیں

م ح

رافیل وہ خریدیں یا فوج وہ بڑھا لیںآتی نہیں ہے یونہی  رہ و رسمِ شاہبازی                                                  ...
12/05/2025

رافیل وہ خریدیں یا فوج وہ بڑھا لیں
آتی نہیں ہے یونہی رہ و رسمِ شاہبازی


م ح

06/05/2025

سرِ دشمن بہ زیرِ ذوالفقاراں
بہ فکرِ بے کساں اللّہ یاراں ✊

30/03/2025

اک شہرِ غزہ میں ہے عجب عید کا منظر
معصوموں کے لاشے ہیں سبھی عُضو کٹے ہیں
اور ٹکڑوں سے آتی ہے صدا عید مبارک !

م ح

24/03/2025

جانور بھی بس اتنا کھائے جتنی بھوک اسے تڑپائے
کیسے تیرے بندے مولا پیٹ نہ انکا بھرنے پائے
آگ لگا دیں جنگل کو گر طاقت انکے ہاتھ آجائے
انکی نااہلی کے شر سے کوئی بھی ذی روح بچ نہ پائے

م ح

01/03/2025

(ماں)

معجزہ ہے رب کا صبر و عجز کا پیکر ہے تو
ہے نہیں ثانی جہاں میں جس کا وہ گوہر ہے تو

پیکرِ تطہیر تو ہر کامیابی کی وجہ
ہے دعا تیری خدا کی مہربانی کی وجہ

ہر ستم رنج و الم ہنس کر سہا میرے لیے
پیار تیرا سائباں بن کر رہا میرے لیے

کس طرح ممکن ہے لفظوں میں لکھوں تیری مثال
ماسوا تیری محبت کے سبھی کو ہے زوال

شان تجھ کو ایسی دے دی مالک و مختار نے
زیرِ پا خُلدِ بریں رکھ دی میری سرکار نے

ہے ترے ہی دم قدم سے زندگانی میں بہار
نظم یہ لکھتے ہوئے ہے آنکھ میری اشکبار

چاہے کوئی دور ہو تیری ضرورت ہے مجھے
تیرگی میں مثلِ شمع تیری صورت ہے مجھے

Address

Usman Ghani Road
Bahawalpur

Telephone

+923364102334

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctorist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Doctorist:

Share