15/09/2026
حلقہ این اے 168 کے نوجوانوں کے نام اہم پیغام
حلقہ این اے 168 کے نوجوان اب روایتی سیاست سے ہٹ کر ایک نئے، باصلاحیت اور متحرک نوجوان چہرے کا ساتھ دیں۔
آزاد امیدوار سہیل احمد چودھری نے شعبۂ صحافت میں اپنی شناخت بنانے کے بعد اب سیاست کے میدان میں کامیاب انٹری کی ہے
صحافت سے وابستگی کی وجہ سے وہ عوامی مسائل، عام آدمی کی مشکلات اور معاشرے کے بنیادی مسائل کو قریب سے سمجھتے ہیں۔
سہیل احمد چودھری کا عزم ہے کہ سیاست اور صحافت کو عوامی خدمت کے لیے ایک ساتھ بروئے کار لایا جائے گا اور حلقے کے مسائل کو محض نعروں تک محدود رکھنے کے بجائے ان کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی جائے گی۔
آج ضرورت ایسے نمائندے کی ہے جو صرف الیکشن کے دن عوام کے درمیان نہ ہو بلکہ ہر عام آدمی، غریب اور متوسط طبقے کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے ہر وقت عوام کے لیے دستیاب ہو۔
نوجوانوں کے روزگار، تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات، صاف پانی، سڑکوں اور دیگر عوامی مسائل کے لیے آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
این اے 168 کے نوجوان فیصلہ کریں کہ انہیں روایتی سیاست چاہیے یا ایک ایسا نوجوان نمائندہ جو عوام کے درمیان رہ کر عوام کی آواز بنے؟
آئیے نوجوان قیادت کا ساتھ دیں،
آئیے عوامی مسائل کی حقیقی آواز کو مضبوط کریں،
آزاد امیدوار سہیل احمد چودھری کا ساتھ دیں۔
سیاست عوام کے لیے، صحافت عوام کی آواز کے لیے — اور مقصد صرف عوامی خدمت۔
Sohail Chaudhry