The ALFalah Academy Of Math & Sciences

The ALFalah Academy Of Math & Sciences We are providing education teaching from class play to intermediate.

29/06/2025
The beauty of Bahawalpur
29/06/2025

The beauty of Bahawalpur

08/03/2024

Get admission for 9th Class , For more info #: 03037522953 , 03006804956

29/11/2023

ایک شخص نے مولانا رومی سے چند سوالات پوچھے جن کے انہوں نے بہت خوبصورت مختصر اور جامع جوابات عطا فرمائے جو بالترتیب پیشِ خدمت ہیں:

1- زہر کسے کہتے ہیں؟
ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زائد ہو، وہ ہمارے لئے زہر ہے خواہ وہ قوت و اقتدار ہو، دولت ہو، بھوک ہو،انانیت ہو، لالچ ہو، سستی و کاہلی ہو، محبت ہو، عزم و ہمت ہو، نفرت ہو یا کچھ بھی ہو۔

2- خوف کس شئے کا نام ہے؟
غیرمتوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک ایڈونچر ایک مہم جوئی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

3- حسد کسے کہتے ہیں؟
دوسروں میں خیر اور خوبی کو تسلیم نہ کرنے کا نام حسد ہے۔ اگر ہم اس خوبی کو تسلیم کرلیں تو یہ رشک اور انسپریشن بن کر ہمارے لئے ایک مہمیز کا کام انجام دیتی ہے۔

4- غصہ کس بلا کا نام ہے؟
جو امور ہمارے قابو سے باہر ہوجائیں، ان کو تسلیم نہ کرنے کا نام غصہ ہے۔ اگر ہم تسلیم کرلیں تو عفو درگزر اور تحمل اس کی جگہ لے لیتے ہیں۔

5- نفرت کسے کہتے ہیں ؟
کسی شخص کو جیسا کہ وہ ہے، تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اسے تسلیم کرلیں قبول کرلیں، تو اسے محبت کہیں گے۔

28/11/2023

آج پہلی بار بلال پاشا کو دیکھا اور سنا، وہ بھی اسکی موت کے بعد۔۔
مزدور کا بیٹا اپنی محنت، عزم اور لگن سے بیوروکریٹ کیا بنا، ، قسمت بھی حسد کرنے لگی۔۔
ناکام شادی اور بیوروکریٹ کی نوکری نے ڈپریشن کا مریض بنا دیا۔۔
جی ہاں وہی بیوروکریسی کی نوکری جس کا خواب ہر گریجویٹ دیکھتا ہے، ، بلال پاشا کو نوکری تو مل گئی لیکن جان دے کر قیمت چکانی پڑی۔۔
اللہ تعالٰی بلال پاشا کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔

27/11/2023

چند اخلاقی اصول

1. کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں . اگر وہ اپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں ۔ سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کو پہلے میسج کرکے کال کرنے کی اجازت طلب کرلیں۔
2. کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں . 1 روپیہ ہو یا 1 کروڑ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔

3. کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آڈر نہ دیں. اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کا اپنی پسند کا آڈر دیں ۔

4. مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے 'اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں' یا 'آپ کے بچے نہیں ہیں' یا 'آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟' خدا کی لئے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے.

6. اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار ادا کریں.

7. مختلف سیاسی نظریات کا احترام کریں.

8. لوگوں کی بات نہ کاٹیں بلکہ انہیں اپنی بات مکمل کرنے کا موقع دیجئے ۔
9. اگر آپ کسی کو تنگ کر رہے ہیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہو رہا تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں.

10. جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ضرور ادا کریں۔

11. کسی کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں اور تنقید تنہائی میں کیجئے ۔

12. کسی کے وزن پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔. بس کہیں ، "آپ اچھے نظر آتے ہیں ." اگر وہ وزن کم کرنے کے بارے میں بات کرنا چاہیں تو آپ بھی کیجئے ۔

13. جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں. آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے کیا ہے۔
14. اگر کوئی آپ کو بتائے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے،تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں . اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی کیجئے ۔

15.جس طرح آپ ایک سی ای او کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے آفس بوائے اور چوکیدار کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں کے ساتھ آپ کا برتاؤ آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔

16. اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہِ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں

17.جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ نہ دیں ۔

18. کسی سے عرصے بعد ملاقات ہورہی ہو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔

19. اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔

25/11/2023

دعوت، اکٹھ کا ایک مزیدار طریقہ

ایک ایسی دعوت جس میں تکلف نہیں ہوتا اور جو بھی گھر میں پکا ہو مہمان اپنے ساتھ لے آتے ہیں اور اس طرح مختلف گھر کی بنی ہوئی ڈشوں کا مزیدار امتزاج بن جاتا ہے۔
اس کے بے شمار فوائد ہیں۔
1. کسی کی جیب پہ کوئی بوجھ نہیں ہوتا۔ ہر کوئی صرف دو افراد کا کھانا لے کر آتا ہے
2. چونکہ گھر کے کھانے ہوتے ہیں اس لئے سادہ اور صحت بخش ہوتے ہیں۔
3. بازار کے مضر صحت اور مہنگے کھانوں سے بچ جاتے ہیں۔
4. دوست احباب، فیملیاں اک چھوٹے سے نوٹس پہ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ کسی ہوٹل کی بکنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
5. عام طور پہ احباب باری باری اپنے گروپ سے کسی گھر کا انتخاب کرتے ہیں
6. سب لوگ چکن پکا کر لے آتے اگر اس بات پہ انڈرسٹینڈنگ نہ ہو کہ صرف جو روٹین میں گھر میں پکا ہو وہی لے کر آئیں۔ اس سے دال، سبزی، گوشت سب کچھ آ جاتا ہے۔
7. سب مہمان اپنا کھانا میزبان کو دے دیتے جو پھر کھانے کی میز پہ لگا دیتا۔ اس طرح یہ راز ہی رہتا کہ کون کیا لے کر آیا ہے۔ ورنہ اچھے برا پہ سبکی ہو سکتی۔
8. کیا پاکستان کے کلچر میں ممکن ہے۔ جی ہاں میں نے کوئی 10 سال بڑی کامیابی سے چلا چکا۔
مہنگائی کے اس دور میں آپ بھی اس کو رواج دیں

شہزاد بسرا

24/11/2023

سنیں! اللہ کیا کہتا ہے۔۔۔

أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ 'دلوں کا اطیمنان تو اللہ کے ذکر میں ہے'

اگر کوئی غم آ گیا ہے۔ تو اس کی وجہ کو بڑے کینوس پر پرکھیں۔۔۔ بڑے horizon میں سوچیں

دل کتنا بھی دکھے، صبر کرلیں۔ خاموش ہو جائیں۔ یاد رکھیں۔ صبر میں بولنا بے ادبی ہے

اللہ کے آگے جھک جائیں۔۔۔ اس سے جڑ جائیں۔۔۔ آپکو کیا ڈائریکشن دی جارہی ہے؟ سمجھنے کی کوشش کریں۔۔۔ resist مت کریں۔۔۔

تفکر کریں ۔۔۔۔ تدبر کریں

ذہن میں رکھئے۔۔۔ رسی حالات کی ہو یا معاملات کی۔۔۔ سخت ہو جائے تو ٹوٹ جاتی ہے۔ آپ کی کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ رسی جب بھی ٹوٹے آپ اللہ والی طرف جا کے گریں

ہمیشہ یاد رکھئے۔۔۔ دنیا اور دنیا کا ہر مسئلہ اس عارضی زندگی کے ساتھ ہی ختم ہو جانا ہے۔ ساتھ جانا ہے تو بس اللہ کا ساتھ۔۔۔۔

'اس' کی آپ سے محبت کا عالم تو دیکھو۔۔۔۔ کیسے مشکلوں میں ڈال کے بھی اپنی طرف بلاتا ہے۔۔۔ بہت ہی پیار آجائے تو باقی سارے راستے آپ پر بند کر دیتا ہے کہ یہ بیوقوف انسان اب ہی سمجھ جائے اور میرے پاس لوٹ آئے
کائنات میں کوئی کسی کا اتنی شدت سے انتظار نہیں کرتا جتنا اللہ اپنے بندے کی توبہ کا۔۔۔ اس کے اپنی طرف پلٹ آنے کا کرتا ہے

مشکلوں، تکلیفوں، دنیا اور دنیا والوں کی طرف سے ناقدری، پریشانیوں اور مصیبتوں کی اصل کو سمجھیں۔۔۔۔

اس کی طرف پلٹ جائیں۔۔۔ پورے خلوص اور محبت سے اس کے سامنے حاضر ہو جائیں۔۔۔۔

دل سے کہہ دیں اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ "میرے اللہ میں حاضر ہوں"

یقین مانیں۔۔۔ سب ٹھیک ہو جائے گا

قبولیت کے ان لمحات میں موقع دیکھ کر میری عرضی بھی پیش کر دیجئے گا

دعاؤں کا طالب
نوید گل میتھ سپیشلسٹ ٹیچر
بحریہ فاؤنڈیشن سکول بہاولپور

24/11/2023

جب تک آپ کے ہاتھ سے “ خیر” نکلتا رہے گا آپ کے اوپر زوال نہیں آ سکتا
خیر بانٹنے والے ہی دراصل “ کرم یافتہ “ ہیں
اب خیر ہے کیا؟
خیر سے مراد کوئی اچھی بات، اچھا مشورہ ،پودوں کو پانی دینا، شجر کاری، کسی بھوکے کو کھانا کھلانا، ضرورت مند کی مدد، دکھ میں دلاسہ ،جانوروں ،پرندوں اور حشرات کی خوراک کا بندوبست ،دوسروں کی خوشی و غمی میں شرکت ،چھوٹوں سے شفقت ،بڑوں کی عزت،شکر گزاری اوربیمار کی عیادت اور ان جیسے چھوٹے چھوٹے کام جو دوسروں کی زندگی آسان بنانے میں مددگار بن جائیں

اللہ ہمیں خیر بانٹنے والا بنا دے۔آمین

Address

Bahawalpur

Opening Hours

Monday 17:00 - 20:30
Tuesday 17:00 - 20:30
Wednesday 17:00 - 20:30
Thursday 17:00 - 20:30
Friday 17:00 - 20:30
Saturday 17:00 - 20:30

Telephone

+923037522953

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The ALFalah Academy Of Math & Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share