Muhammad Junaid

Muhammad Junaid Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Junaid, Digital creator, Bahawalpur.
(7)

24/07/2025

براہ کرم نمبروں اور گریڈز کی دوڑ میں اپنی اولاد کو ذہنی دباؤ میں مبتلا نہ کریں۔ ایک تلخ جملہ، ایک طنز، یا ایک طعنہ، بچے کے دل پر ایسا زخم دے سکتا ہے جو ساری زندگی نہیں بھرا جا سکے گا۔

چاہے نمبرز کم ہوں شکر کریں پاس ہو گیا ہے۔بچے کو گلے لگائیں، اس کی کاوش کی داد دیں۔ اس کا کندھا تھپتھپائیں۔ اسے یقین دلائیں کہ ہم ہر حال میں تمہارے ساتھ ہیں۔ پھر دیکھئے گا کل یہی بچہ ایف ایس سی میں ناکام ہو جائے گا۔🤣

مہدی بخاری کی پروفائل سے کاپی شد


19/07/2025
18/07/2025

اور دنیا کی زندگی تو کھیل و تماشے کے سوا کے نہیں
(القرآن )

15/07/2025

دُعا قبول ہونے میں دیر نہیں لگتی آئیں مل کر دعا کریں
اللہ پاک اپکی اور میری تمام امت مسلمہ کی مشکلات کو حل فرماۓ آمین

13/07/2025

کھوئی ہوئی چیزوں سے زیادہ پائی ہوئی نعمتوں پر شُکر ادا کرنا چاہیئے

12/07/2025

خاموش لوگ جو بس پوسٹ دیکھ کر چلے جاتے ہیں,
آج کوئی خوبصورت سی بات کہہ کر اپنی موجودگی کا احساس دلائیں..!

11/07/2025

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ

11/07/2025

‏تنقید اور تعریف دونوں قبول کیجئے کیونکہ پودوں کو بڑھنے کے لیے دھوپ اور بارش دونوں کی ضرورت ہوتی ہے.

10/07/2025

ہر وقت سنجیدہ رہنے کی ضرورت نہیـــــــــں ہوتی، کبھی ڪبھی مشکلات پر بھی ہنسنـــــا چاہیئے

آپ شادیوں کی تقریبات میں جاتے ہیں تو آپ سب نے اس بات یا پریکٹس کو ضرور نوٹ کیا ہوگا ،  ایسے ہی ایک بار ولیمے کی ایک تقری...
18/06/2025

آپ شادیوں کی تقریبات میں جاتے ہیں تو آپ سب نے اس بات یا پریکٹس کو ضرور نوٹ کیا ہوگا ، ایسے ہی ایک بار ولیمے کی ایک تقریب میں جانا ہوا ، پاکستانیوں کی پرانی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے مرد حضرات کو کھانا پیش کیا گیا ۔ جبکہ صبح سے ماوں کے ساتھ آئے بھوکے بچے دو گھنٹے صرف کھانے کی اشتہا انگیز مہک پر ہی گزارا کرتے رہے اور بلک بلک ماوں کے پلو کھینچتے رہے ۔۔ کہ ولیمے کے کھانے کا وقت کارڈ پر تو دوپہر کا ایک لکھا ہوا تھا اور سوا چار بج چکے تھے ، کھانے کا وقت ایک ہے تو مرد و زن کا اکٹھے ہی شروع کرنا چاہیے ۔۔۔ خیر تحریر کا موضوع کچھ اور ہے ۔
حضرات کے طعام سے فارغ ہو کر زنان خانے میں کھانا کھولا گیا اب چونکہ خواتین کا انتظام ہی الگ تھا تو تمام خواتین ریلیکس ہو کر کھانا کھانے لگ گئیں ، کچھ خواتین جو بڑی چادر یا عبایا میں تھیں ان کو بھی کھانے کے دوران نقاب ہٹانا ہی تھے سو اطمینان سے ہر میز پر کھانا کھا جا رہا تھا کہ اسی دوران دانتوں میں خلال کرتے ، مونچھیں صاف کرتے پندرہ بیس مرد حضرات آن دھمکے کیونکہ وہ خود کھانا نوش کرچکے تھے اس لیے حسب عادت و روایت خواتین کے سر پہ سوار ہونا بنتا تھا ۔
کوئی کسی ٹیبل پہ پہنچ گیا کوئی کسی پہ ۔۔۔ کسی میز پہ کسی کی زوجہ بیٹھی تھی تو کسی پہ ان کی خالہ ! لیکن کسی کو بھی یہ خیال نہ تھا کہ اس میز پر چند نامحرم خواتین بھی بیٹھی ہیں جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔
جو پردہ دار خواتین تھیں کھانا چھوڑ کر نقاب درست کرنے لگیں ، سجی سنوری خواتین کسمسا کر دوپٹے سنبھالنے لگیں ، کیونکہ انتظام الگ تھا تو اکثر خواتین اپنے انداز سے تیار ہوکر آئیں تھیں ، جہاں ویڈیو کیمرہ تھامے سروں پر پہنچ چکا تھا ، وہاں ہر میز پر ایک یا دو ٫٫ معزز حضرات ،، بھی پہنچ چکے تھے ۔ کچھ خواتین نے کھانے سے ہاتھ کھینچ لیا ، کہ ایک ٹیبل پر ضروری نہیں ایک ہی فیملی کی خواتین بیٹھی ہوں ۔ کچھ کو مرد حضرات کھینچ کر لے گئے کہ بیویوں کا بھی اطمینان سے کھانا کھانا اتنا ضروری نہیں۔
سوال یہ ہے کہ جب انتظام ہی الگ ہے تو خواتین کی طرف جانے کا مطلب کیا ہے ؟ اگر ضروری بات کرنی ہے تو جیب میں رکھے موبائل کا پھر کیا مقصد ہے ؟ کسی خاتون رشتے دار کی بہت یاد ستا رہی ہے تو ان کو فون کرکے ہال سے باہر کیوں نہیں ملا جاسکتا ؟
بات کھانے کی بھی نہیں ، لیکن جن خواتین کی بےپردگی ہوتی ہے اس کا کوئی مداوا ہے کسی کے پاس ؟ ان کی ذہنی اذیت کا ادراک کرسکتا ہے کوئی ؟ ایک نامحرم نظر ان کے لیے کسی برچھی سے کم نہیں ۔
ایسے بھی کئی باوقار اور رکھ رکھاؤ والے مرد دیکھے ہیں جو کبھی لیڈیز ہال کا رخ نہیں کرتے ، بھلے ان کی بہت قریبی شادی کی کیوں نہ ہو ۔ اگر کسی رشتے دار خواتین سے ملنا بھی ہو تو ہال کے کسی گوشے میں ، یا ہال کے باہر انتظار کرتے ہیں ۔ لیکن یوں کھلے عام آنا جانا ، جہاں مخلوط انتظام ہو وہاں تو نارمل ہے لیکن جہاں مرد و زن کا الگ الگ انتظام ہو تو وہاں حضرات کا آنا کیا معنی رکھتا ہے ؟
آپ وہاں کسی ایک کے محرم ہوں گے ، سب کے تو نہیں ؟ تو پھر اس روش کو اپنانے سے باز رہیں ۔ خاتون ہیں تو اپنی فیملی کے مردوں کو یہ بات سمجھائیں کہ دوسری خواتین کا خیال کرتے ہوئے وہ لیڈیز کے ہال میں مت گھسیں ۔ بلکہ وہ خواتین بھی جو کال کرکے حضرات کو ہال میں آنے کی دعوت دیتی ہیں ، احتیاط کریں ۔
مجھے نہیں معلوم کتنے لوگ وہاں واقعی کسی کام سے آتے ہیں یا محض تاڑنے ، لیکن یہ کسی بھی پڑھے لکھے معاشرے میں بہت معیوب حرکت ہے ، خواتین کی ذہنی اذیت کا باعث ہے۔ بعض کے لیے یہ بہت معمولی بات ہوگی ، مگر اکثر کے لیے یہ معمولی نہیں۔
آصفہ عنبرین قاضی

17/06/2025

قرآن کہتا ہے:
"کمزور نہ پڑو، غم نہ کرو، تم غالب رہو گے اگر تم مؤمن ہو۔"
(آل عمران: 139)

Digital creator

17/06/2025

آپ کو ہر چیز کی پرواہ ہے اور یہی چیز آپ کو سب سے زیادہ دکھی انسان بناتی ہے

~فریڈرو دوستوفسکی~

Address

Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Junaid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Junaid:

Share