Islamic knowledge

Islamic knowledge This page has been created to inform the people about the history of Islam and Islamic heroes. It will tell about all the heroes of Islam.

21/06/2023
05/08/2022




19/05/2022

___

➖➖➖➖➖➖➖

*علم کے ساتھ ساتھ عقل بھی کارآمد ہے*

➖➖➖➖➖➖➖

*دہلی میں ایک صاحب کی اہلیہ تھیں ، جو بار بار اپنے میکے جاتیں ، شوہر نے صورت حال سے تنگ آکر ایک دن کہا کہ اگر آئندہ تم اپنے باپ کے گھر گئیں تو تمہارے پر طلاق ۔*

*اتفاقًا اس عورت کے والد کا انتقال ہوگیا ، اب اگر یہ گھر جائے تو طلاق واقع ہو ، نہ جائے تو یہ ایک اور مصیبت ۔*

*شوہر شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ سے مسئلہ پوچھنے کے لیے آیا ، اس وقت قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ بھی شاہ صاحب کی خدمت میں موجود تھے ۔*

*شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مسئلہ سُن کر فرمایا کہ اگر تمہاری اہلیہ اپنے گھر گئیں تو طلاق ضرور پڑجائے گی ۔*

*شوہر یہ جواب سن کر رونے پیٹنے لگا ۔*

*قاضی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بڑے ادب کے ساتھ عرض کیا کہ حضرت ! میرا تو خیال یہ ہے کہ طلاق واقع نہ ہوگی ، کیونکہ باپ کی وفات کے بعد وہ باپ کا گھر رہا ہی نہیں ، بلکہ بھائیوں کا گھر ہوگیا ، جب کہ وقوع ِ طلاق کی شرط باپ کے گھر جانا تھا ۔*

*شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے باوجودیکہ استاذ تھے ، اپنے شاگرد کے اس اختلاف و نکتہ آفرینی کو بہت سراہا اور دل سے قبول کیا ۔*

*روایت : مولانا انظر شاہ رحمۃ اللہ علیہ*

*علمی ادبی تاریخی جواہر پارے جلد 1 ، ص : 223*

*مرتب : مولانا نعیم الدین*

➖➖➖➖➖➖➖

___

18/05/2022

*. "تین سوال"*
کہاجاتا ہے کہ سلطان محمود غزنوی کے ذہن میں ہمیشہ تین سوال کھٹکتے ، رہتے،،،،،
"پہلا سوال یہ کہ میں واقعی سبکتگین کا بیٹا ہوں کے نہیں... کیونکہ ان کے متعلق مشہور تھا کہ یہ بادشاہ کے سگے بیٹے نہیں بلکہ لے پالک ہے
دوسرا یہ یہ کہ علماء واقعی انبیاء کے وارث ہے ؟ یہ تو خود بے اختیار قوم ہے انبیاء کا وارث تو بادشاہِ وقت یا کسی با اختیار آدمی کو ہونا چاہیے تھا
تیسرا یہ کہ میں جنت میں جاؤں گا یا نہیں،،،،
انہی تین سوالات کو ذہن میں لے کر وہ ہمیشہ پریشان رہتے تھے
ایک مرتبہ کسی سفر سے واپس آرہے تھے کے راستے میں ایک طالبعلم کو دیکھا جو کتاب ہاتھ میں لیے ایک کباب فروش کے دئیے کے پاس کھڑا ہے ہوا چلتی ہے تو یہ طالب علم دئیے کے ذرا قریب ہوجاتے ہے زیادہ آگے بھی نہیں بڑھ سکتے کہیں کباب فروش یہ نہ کہدے کہ بھائی لینا نہیں تو پھر کھڑے کیو ہو
سلطان محمود نے جب یہ منظر دیکھا تو خادم کو حکم دیا کہ مشعل اس طالب علم کو دیا جائے،،،،
خود اندھیرے میں گھر تشریف لے آئے،،، اسی رات
خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جملہ ارشاد فرمایا اور سلطان محمود کو اپنے تینوں سوالوں کے جواب مل گئے،
معلوم ہے جملہ کیا تھا'
ملاحظہ ہو،،،
"اے سبکتگین کے بیٹے،،،،تیرے جنت میں جانے کے لئے اتنا کافی ہے کہ ،،،،،تو نے اس انبیاء کے وارث کو چراغ دیا...!

Address

Bahawalpur
62350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic knowledge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamic knowledge:

Share

Category