22/12/2024
(فورٹعباس)
ڈسٹرکٹ بیوورچیف ابوحمزہ ساجد کی رپورٹ کے مطابق ۔
فیصل آباد میونسپل کارپوریشن ہال میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پاکستان کا سالانہ امن سیمینار بسلسلہ تقسیم نوٹیفکیشن و تقریب کرسمس منعقد ہوا یہ پروگرام فیڈرل چئیرمن سید ایاز ظہیر ہاشمی و چیف آرگنائزر پنجاب جنرل سیکرٹری پنجاب صوفی مختار احمد ہجویری کی ہدایات پر ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ رہنما میاں طاہر جمیل سیکرٹری عابد شیر علی چیئرمین افضل ڈوگر مرشدِ طارق اسلم اور اسکے بھائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور فیصل آباد سے تاجر برادری علماء مشائخ اقلیتی امور و دیگر معزز مہمانوں کی شرکت اس انتظامات میں سب کو اکھٹا کرنے کا سہرا صوفی مختار احمد ہجویری چیف آرگنائزر پنجاب بین المذاھب امن کمیٹی برائے ہم آہنگی پاکستان کو جاتا ہے پورے پنجاب سے آئے ہوئے عہدیداران بھی اس اکٹھ کی زینت بنے اور اسکو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا اور فیصل آباد سٹی ڈسٹرکٹ ڈویژن سے عہدیداران کی شمولیت نے شرف حاصل کیا مُختلف شعبہ ہائے اور ہر مسالک سے تعلق رکھنے والوں نے ڈائس پر امن کے حوالے سے تقریر کی اور مکمل یقین دہانی کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری مکاتب فکر نے کیا خوب ڈیوٹی سر انجام دی سبھی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں آنے والے مہمانوں عہدیداروں اور سارے ہال نے صوفی مختار احمد ہجویری کو امن کے داعی کا خطاب بھی دیا پروگرام کے آخر پر پاکستان کی سلامتی بقاء امن کے حوالے سے دعا کی اور پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کا نعرہ لگایا اختتام پروگرام کھانے کا وسیع انتظام بھی کیا گیا سب نے ملکر یکجا ہوکر پاکستان میں امن کی فضاء کو قائم رکھنے کا عہد بھی کیا اور آخر پر نوٹیفکیشن بھی دئیے گئے