Radio Pakistan Bahawalpur

Radio Pakistan Bahawalpur Aap Ka Apna Radio Station-- Radio Pakistan Bahawalpur was launched on 18 August 1975

07/09/2025

پنجاب اور کشمیر کا موسم
07 Sep, 2025 11:00 PST: تاریخ اِجراء
اتوار کے روز
کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، سیالکو ٹ، نارووال، لاہور، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آبادفیصل آباد، قصور، سرگودھا، خوشاب، بھکر، اوکاڑہ، بہاولنگر، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکپتن، وہاڑی، ساہیوال، خانیوال، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر خطہ پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
پیر کے روز
کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک سیالکو ٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، رحیم یار خان، پاکپتن، ساہیوال، وہاڑی، خانپور، کوٹ ادو، لودھراں، خانیوال، ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
کشمیر اور جہلم میں کہیں کہیں جبکہ مری، بہاولنگر، ملتان، بہاولپور، شیخوپورہ، لاہور، نارووال، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، ٹوبہ ٹیک اور سرگودھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
منگلہ=72.0، جہلم=40.0، مری=8.2، بہاولنگر=8.0، ملتان ایئرپورٹ=4.0، بہاولپور ایئرپورٹ=2.8، شیخوپورہ=2.2، بہاولپور سٹی=2.0، کوٹلی=2.0، لاہور ایئرپورٹ=2.0، نارووال=1.2= لاہور سٹی، 1.2= منڈی بہاؤالدین=1.0 رحیم یار خان= 0.9، راولاکوٹ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان سٹی، اسلام آباد سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، لیہ=قلیل مقدار
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت
پنجاب زیادہ سے زیادہ: بھکر = 40.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم: مری =11.8 ڈگری سینٹی گریڈ
کشمیر زیادہ سے زیادہ: مظفرآباد شہر = 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم: راولاکوٹ = 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ
عثمان غنی
فورکاسٹنگ آفیسر
دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ
فون نمبر # 042-99240403

07/09/2025

Regional News [ Saraiki ] 7-09-25
Newsreader : Hina Mukhtar
Engineer : Muhammad Javid

▪ہم تو سفر کرتے ہیںسنیے سیر و سیاحت کے شوقین افراد کی "سفر کہانی" خود انہیں کی زبانیہمارے پروگرام سرشام میںاس پیر 8 ستمب...
07/09/2025

▪ہم تو سفر کرتے ہیں

سنیے سیر و سیاحت کے شوقین افراد کی "سفر کہانی" خود انہیں کی زبانی

ہمارے پروگرام سرشام میں
اس پیر 8 ستمبر 2025 کی شام

جناب فاروق عظیم بیبرس
ہمیں وادیِ نیلم کی سفر کہانی سنائیں گے

پروڈیوسر : عفیفہ حبیب

ریڈیو پاکستان بہاول پور
آپ کے دل کی آواز

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر الرٹ7ستمبر 2025سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سیل...
07/09/2025

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر الرٹ
7ستمبر 2025

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سیلمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ۔7 تا 10 ستمبر کے دوران جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان، جسکے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بارشوں کی وجہ سے کیرتھر رینجز، بلوچستان میں لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع۔ بارشوں کی وجہ بھارت کے گجرات-راجستھان سرحد پر موجود ایک سسٹم ہے جو اب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ سسٹم سندھ، ملحقہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ بارشیں 10 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ اسکے علاؤہ کوہ سلیمان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارشوں کا امکان جو ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھا سکتا ہے۔

حفاظتی اقدامات

عوام ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔ نشیبی علاقوں کے رہائشی حفاظتی انتظامات رکھیں ۔ہنگامی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سیلمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ7 تا 10 ستمبر کے...
07/09/2025

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سیلمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ

7 تا 10 ستمبر کے دوران جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان، جسکے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ

اس کے بارشوں کی وجہ سے کیرتھر رینجز، بلوچستان میں لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع

بارشوں کی وجہ بھارت کے گجرات-راجستھان سرحد پر موجود ایک سسٹم ہے جو اب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ سسٹم سندھ، ملحقہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہ بارشیں 10 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

اسکے علاؤہ کوہ سلیمان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارشوں کا امکان جو ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھا سکتا ہے

عوام ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں

نشیبی علاقوں کے رہائشی حفاظتی انتظامات رکھیں

ہنگامی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یومِ فضائیہ پر پیغام"یوم فضائیہ کے اس تاریخی دن پر میں پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں اور ا...
07/09/2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یومِ فضائیہ پر پیغام

"یوم فضائیہ کے اس تاریخی دن پر میں پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن پاکستان ائیر فورس کے اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں نے جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کا دفاع کیا۔ یہ دن پاک فضائیہ کے شہداء کو ان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کے لیے وقف ہے۔

حالیہ تاریخ میں پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے جس طرح دشمن کو چاروں شانے چیت کیا اس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کیا۔

مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پر پورا اترتی ہوئی اپنے ملک کی خود مختاری، زمینی حدود اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔"

پاکستان فضائیہ زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد!

07/09/2025

"یومِ فضائیہ وطن کے محافظ شاہینوں کو سلام"

ریڈیو پاکستان بہاول پور، 7 ستمبر ( یومِ فضائیہ ) کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جرات، مہارت اور قربانی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ تاریخ میں روشن رہے گی۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے ہمیشہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

| |

07/09/2025

Hourly Update of River Sutlej
Time:- 10:00 Hour's
Dated 07-09-2025

Talwar Post:- 12.00 feet

▪️ D/S Feroze Pur At G.S.Wala:-
Gauge = 23.60 Feet.
Discharge = 3,11673 Cs
Exceptionally High Flood, steady

▪️ Sulemanki Head Works:-
U/S Discharge:- 1,38,305 Cs.
D/S Discharge:- 1,38,305 Cs.
High Flood

▪️ Islam Head Works:-
U/S Discharge:- 1,03,465 Cs.
D/S Discharge:- 1,03,465 Cs.
Medium Flood

▪️ Mailsi Syphon Cum Barrage:-
U/S Discharge:- 99,811 Cs
D/S Discharge:- 99,811 Cs
Medium Flood & steady

Empress Bridge = 12.20

Punjnad Head Works:-

U/S.Dis:- 5,17,772
D/S.Dis:- 5,17,772
Medium flood

06/09/2025

یومِ دفاعِ پاکستان: 6 ستمبر، یہ وہ دن ہے جب ہمارے بہادر بیٹوں نے خون سے وفا کی ایک ایسی داستان لکھی، جس کی مثال نہیں ملتی۔ جب بزدل دشمن نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہمارے شیروں نے 'اللہ اکبر' کے نعرے کے ساتھ اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
​آج ہم ان شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو وطن کی حرمت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر گئے۔
​اللہ اکبر کے دم سے۔۔۔ میرا پاکستان زندہ باد! 🇵🇰


06/09/2025

یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے~

06/09/2025

محمد عقیل اظہر، نمائندہ ریڈیو پاکستان بہاول پور، رحیم یار خان (چاچڑاں شریف) سے سیلابی صورتِ حال کے دوران قائم کیے گئے میڈیکل کیمپس اور مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔

06/09/2025

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا

بہاولپور، بہاولنگر، احمدپور، لیاقت پور، ظاہر پیر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں شدید بارش متوقع

آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک بارش اور طوفانی ہوائیں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

شدید بارش سے پہاڑی ندی نالے بپھرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ، عوام محتاط رہیں

تیز ہوائیں اور طوفان کمزور درخت گرانے اور بجلی کا نظام متاثر کرنے کا باعث بن سکتے ہیں

بارش اور گردوغبار سے حد نگاہ متاثر ہونے پر ٹریفک حادثات کا خدشہ

عوام بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، درختوں اور کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں

گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر کھڑا کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں

Address

Radio Chowk
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Radio Pakistan Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share