Whispers of Sorrow

Whispers of Sorrow نام جس کا روشنی تھا
اس نے مجھے تاریکیاں دی ہیں

یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں
تمام تیری حکایتیں ہیں
یہ تذکرے تیرے لطف کے ہیں
یہ شعر تیری شکایتیں ہیں
میں سب تری نذر کر رہا ہوں
یہ ان زمانوں کی ساعتیں ہیں

جو زندگی کے نئے سفر میں
تجھے کسی وقت یاد آئیں
تو ایک اک حرف جی اٹھے گا
پہن کے انفاس کی قبائیں
اداس تنہائیوں کے لمحوں
میں ناچ اٹھیں گی یہ اپسرائیں
مجھے ترے درد کے علاوہ بھی
اور دکھ تھے یہ مانتا ہوں
ہزار غم تھے جو زندگی کی
تلاش میں تھے یہ جانتا ہوں

مجھے خبر تھی کہ تیرے آنچل میں
درد کی ریت چھانتا ہوں
مگر ہر اک بار تجھ کو چھو کر
یہ ریت رنگ حنا بنی ہے
یہ زخم گلزار بن گئے ہیں
یہ آہ سوزاں گھٹا بنی ہے
یہ درد موج صبا ہوا ہے
یہ آگ دل کی صدا بنی ہے
اور اب یہ ساری متاع ہستی
یہ پھول یہ زخم سب ترے ہیں
یہ دکھ کے نوحے یہ سکھ کے نغمے
جو کل مرے تھے وہ اب ترے ہیں
جو تیری قربت تری جدائی
میں کٹ گئے روز و شب ترے ہیں
وہ تیرا شاعر ترا مغنی
وہ جس کی باتیں عجیب سی تھیں
وہ جس کے انداز خسروانہ تھے
اور ادائیں غریب سی تھیں
وہ جس کے جینے کی خواہشیں بھی
خود اس کے اپنے نصیب سی تھیں
نہ پوچھ اس کا کہ وہ دوانہ
بہت دنوں کا اجڑ چکا ہے
وہ کوہ کن تو نہیں تھا لیکن
کڑی چٹانوں سے لڑ چکا ہے
وہ تھک چکا تھا اور اس کا تیشہ
اسی کے سینے میں گڑ چکا ہے

13/09/2025

میں ایک بیکار روح ہوں ۔۔؀

12/09/2025

میرے اندر ایک دل نہیں، ایک قبرستان آباد ہے، جہاں ہر لمحہ میری خوشیوں کی لاشیں دفن ہوتی ہیں۔ اب نہ کوئی مسکراہٹ ہونٹوں پر آتی ہے اور نہ ہی کوئی خواب آنکھوں میں پلتا ہے۔ ہر صبح ایک نئے عذاب کا سورج لے کر آتی ہے اور ہر شام ایک نئی تنہائی کے سائے پھیلا دیتی ہے۔
میں نے محبت کی تھی، جس نے مجھے تباہ کر دیا۔ مجھے برباد کر دیا۔ اب یہ سمجھ نہیں آتی کہ محبت کا نام ہے یا اذیت کا۔ یہ جو سینے میں جلن ہے، یہ جو آنکھوں میں آنسو ہیں، یہ سب اُسی ایک شخص کی دین ہے۔
لوگ کہتے ہیں وقت ہر زخم کو بھر دیتا ہے، لیکن میرے زخم گہرے ہیں، اتنے گہرے کہ وقت بھی ان کی گہرائیوں میں کھو گیا ہے۔ میں ہر روز مرتا ہوں، اور ہر روز مجھے دوبارہ زندہ کیا جاتا ہے، صرف مزید درد سہنے کے لیے۔ میری زندگی ایک ایسی سزا بن چکی ہے، جس سے میں چاہ کر بھی فرار حاصل نہیں کر سکتا۔ کاش! موت مجھے اپنی آغوش میں لے لے، تاکہ میں بھی سکون کی نیند سو سکوں۔

07/08/2025

میں کیوں اتنا عجیب ہوگیا ہوں؟
میری سوچیں مجھے ہر کسی سے دور کرتی جاری ہیں
مجھے ہر رشتہ جھوٹا اور ہر مخلص شخص بھی مکار لگنے لگا ہے
ہر چیز سے اکتاہٹ ہونے لگی ہے، یہاں تک کہ ہر چیز بری لگنے لگی ہے، اب تو من پسند چیزیں بھی زہر لگنے لگی ہیں، اور میرے لیے سکون کا مطلب اب بس خاموشی اور تنہائی ہے۔

Today is your birthday, and even though we were never truly together in the way most people imagine love, you’ve been th...
04/06/2025

Today is your birthday, and even though we were never truly together in the way most people imagine love, you’ve been the center of my world for almost nine years. We only met once—just one lunch, one simple meeting—but to me, it felt like a lifetime of feelings packed into a single moment. We never held hands, never sat side by side as lovers do, but I loved you more than I’ve ever loved anyone. You were in my thoughts every day. I built dreams around you, imagined a future with you, gave you my loyalty, my emotions, and a kind of love that asked for nothing in return but honesty. Yet, what I got was silence, lies, and moments where you came close only to disappear again. For almost six years, I’ve been living with the pain of your distance—trying to move on, failing every time. You made promises you never kept, you gave me hope only to take it away, and still, I kept believing in you. Your unloyalty didn’t come in loud ways—it came in quiet, cold absences, in long silences, in sudden disappearances, in loving someone else while I was still here, waiting. I never touched your hand, but I held on to your memory like it was my oxygen. Now I suffer in silence, dealing with anxiety, depression, and a deep sadness that no one sees. And even though you broke me in ways you may never understand, a part of me still aches for you, still wonders if you ever truly cared. So today, with a heart full of pain and a mind full of memories that never became real, I say—Happy Birthday. Not because you earned it, but because loving you, even from a distance, was the only thing that ever felt real to me.

Today is your birthday, and even though we were never truly together in the way most people imagine love, you’ve been the center of my world...

11/04/2025

اگر دس لاکھ لوگ تمھارے عاشق ہوں تو ان میں سے ایک میں بھی نکلوں گا، اور صرف ایک ہی شخص تمھارا گرفتارِ محبت ہو تو وہ میں ہی ہووں گا، اور اگر کوئی بھی بھی تمھارا اسیرِ زلف نہ ہو تو سمجھ لینا میں مرچکا ہوں۔
😞

01/04/2025

دیکھو،
تمہارے ہجر نے میرے دن, میری راتیں اور میری عیدیں بھی تباہ کر کے رکھ دی ہیں. مجھے آج تم سے کوئی شکایت یا شکوہ نہیں کرنا ہمارا کیا ہم کون ہیں اور ہماری عیدیں بھی کیا ہیں ہمیں تو دکھ کہنا ہے اور دکھ ہی سہنا ہے. تمہیں تمہاری عید مبارک ہمیں تمہارا ہجر مبارک

20/03/2025

‎ہم عُمر کو جینے آئے تھے اور وقت کے ہاتھوں بَسَر ہوئے۔۔۔

18/03/2025

جب جون صاحب کہتے ہیں کہ "میں سید آدمی ہوں، شرابی ہوگیا کوئی تو وجہ ہوگی ناں" تو میں سوچتا ہوں میں ایک ذہین اور خوب صورت لڑکا پچھلے کچھ سالوں سے ایک اذیت سے گزر رہا ہوں، ذہن اٹکا ہوا ہے جیسے میری قسمت لفظ کے آگے فل سٹاپ لگا ہوا ہو، سب چیزوں سے بھاگ رہا ہوں یہاں تک کہ خوشیوں سے خود سے لوگوں سے، کوئی تو وجہ ہوگی ناں

03/02/2025

میں ٹھیک نہیں ہو سکتا
میں اپنے وجود سے کٹے ہوئے بازو کی طرح الگ ہو چکا ہوں۔

14/01/2025

سردیوں کی اداس راتوں کا اپنا ایک الگ ہی المیہ ہوتا ہے، خاص طور پر جب دل محبت کے زخموں سے چور ہو اور یادوں کا بوجھ روح کو تھکا دے۔ ان راتوں ...

♡بارھا کوشش کی کہ ذہن کے ان دریچوں کو بند کر دوں جہاں سے تیری یاد کے جھرونکے داخل ہو کر مجھے مضطرب کرتے ہیں لیکن میں جان...
07/01/2025


بارھا کوشش کی کہ ذہن کے ان دریچوں کو بند کر دوں جہاں سے تیری یاد کے جھرونکے داخل ہو کر مجھے مضطرب کرتے ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ میں انسان ہوں ان سے کیسے پیچھا چھڑا سکوں گا آخر مجھے بھی تو محبت نے ہی جنم دیا تھا اور محبت ہی میری مِیراث میں شامل ہے

کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ شاید میں محبت کیلئے پیدا ہوا تھا اور محبت کیلئے ہی مر جاؤں گا پھر کیونکر یہ ممکن ہو کہ میں اس حقیقت سے آنکھیں بند کر لوں

بارھا کوشش کی تمہیں نا پکاروں
بارھا کوشش کی کہ تمہیں صدا نہ دوں

27/12/2024

ہجر و وصل کی خواریاں لا پٹختی ہیں مجھے حقیقت کی بےرحم تاریکی میں

کبھی اک نگاہ، تبسم، سسکی، ہُوک یا دلربائیاں، ویران پٹریوں کا غم دل کو لگا جاتا ہے ،

کمبخت ریل گاڑیوں کی سبک رفتار، سفید ٹیولپ، نیلا آسمان ، اور

"خالی دل میں"
میرے غم پہ صحرا نے بھی آنسو بہائے ہوں گے پر میں کہ مخبوط الحواس گنگناتا رہا

مدتوں میں تیرے لئے مثلِ بہار بنا رہا

کسی کے پہلو میں پل بھر کو ٹھہرتے لمحہ بھر بھی تمہیں میرا ادھورا خط یاد نہ آیا جس میں کچھ نہیں تھا بس بےبسی کے سوا ؟

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Whispers of Sorrow posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Whispers of Sorrow:

Share