27/09/2025
اپڈیٹس۔۔۔۔مشتاق صاحب کی وال سے
ہم گذشتہ 14 دنوں سے سمندر میں ہیں، 2 دن کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غ زہ نے ایک بار پھر اپنا سفر غ زہ کیطرف شروع کردیا،۔
الحمدللہ مختلف کشتیوں کے مکینیکل مرمت ہوگئی،ری فیولنگ ہوگئی اور اب انٹرنیشنل واٹر میں داخلے اور پھر غ زہ کے پانیوں میں داخلہ ہوگا۔ان شاءاللہ۔
یہ 3 دن اور 3 راتیں بہت اہم اور ہائی رسکی ہیں، ازرائیل نے نیوی کمانڈو یونٹ 13 فلوٹیلا کیخلاف تعینات کیا ہے۔کمیونیکیشن جامنگ،ریڈیو جامنگ،واٹس گروپ ہیک کرنا،ڈرون پروازیں، زیر آب سبوتاژ سرگرمیاں یہ سب صہ یونی، نسل پرست ناجائز ریاست ازرائیل ہمیں روکنے کیلئے کررہاہے لیکن ناکام ہوگا ان شاءاللہ۔
ہم۔غ زہ پہنچ کر رہینگے، اس جینوسائیڈ کو روکینگے اور انسانیت کیخلاف جرائم کے صہ یونی ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر نہیں رکیں گے۔
یہ وقت دعا بھی ہے کہ غ زہ کے مظلوم بہت شدت سے ہمارا انتظار کررہے ہیں اور آواز اٹھانے، قدم بڑھانے کا وقت بھی۔
حکمرانوں پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ تمام ڈپلومیٹک چینلز کو متحرک کرے،گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غ زہ کو تحفظ دینے کے لیے خود بھی آگے آئے اور دنیا کو بھی آگے لانے کی کوشش کرے،اس فیصلہ کن وقت میں خاموشی، غیر جانبداری جرم عظیم ہے اٹھئے ،آگے بڑھئے اور کردار ادا کیجئے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دو۔