15/05/2025
عزیز بی بی زوجہ حفیظ اللہ قوم جام لاڑ سکنہ خان پور ضلع رحیم یارخان تحصیل لیاقت پور
بیوہ خاتون کی خان پور ضلع رحیم یارخان میں 5مرلے کا مکان اور 5۔1 مرلہ دکان ہے جوکہ شروع سے بیوہ کے قبضے میں اور رجسٹری انتقال بھی ہے جوکہ ملزم 1: جام عمران ولد حاجی اللہ بخش ملزم: بھورل ولد حاجی اللہ بخش ملزم 3: جام الطاف ولد بھورل اپنی بہن پروین بی بی کے نام جعلی انتقال دونمبر کاغذات بنوا کر بیوہ کی ساری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں بیوہ نے عدالت میں کیس کیا جوکہ عرصہ دراز سے پیشی پر پیشی مل رہی ہے بیوہ خاتون کی دکان جوکہ کرائے پر تھی وہ پولیس نے ملزمان سے پیسے لیکر بند کرا دی بیوہ خاتون کا گھر کا گزر بسر دکان کے کرائے سے ہوتا تھا جوکہ اب گھر کا گزارہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اعلی حکام وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلٰی مریم نواز سے گزارش ہے کہ فل فور نوٹس لیں ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دیکر بیوہ خاتون کو انصاف دلوانے میں اعلی کردار ادا کریں