Hakra Records

Hakra Records ہم بھی منہ میں زُبان رکھتے ہیں
Founder : Mubashir Rehman Bhutta
Admin : Qaisar Ali Rajput

07/07/2026

روونوں چپ کرے تے میں پُچھاں
اے اتنے سال کون روندا ھے

مدثر نول

30/06/2026

ناکامیوں پہ رونا نہیں آ رہا ہے آج
حالانکہ کامیاب دِنوں میں بھی روئے ہیں
فیاض بوستان ❤️


27/06/2026

عشق اگر کرنا ہے تو خدمات حاضر ہیں مری
چھوٹے موٹے کام تو مخدوم کر دے گا کوئی

مژدم خان

25/06/2026

راکب مختار 🖤❤️

24/06/2026

لڑائی آج بھی جاری ہے آب و تاب کیساتھ
وہی حسین کا کنبہ، وہی یزید کی فوج

ضیاء مذکور 🖤❤️

#کربلا

24/06/2026

احسان علی حیدر ❤️🖤

#کربلا

22/06/2026

دِل سوزاں پہ جیسے دست شبنم رکھ دیا دیکھو
علیؑ کے نام نے زخموں پہ مرہم رکھ دیا دیکھو

سنا ہے گرد راہِ بوترابؑ آنے کو ہے سر پر
سو میں نے خاک پر تاجِ مئے و جم رکھ دیا دیکھو

عرفان صدیقی
#کربلا

خیمۂ نصرت بپا ہوگا علیؑ آنے کو ہیںمعرکوں کا فیصلہ ہوگا علیؑ آنے کو ہیںدیکھتا ہوں آسمانوں پر غبار اُٹھتا ہوادلدلِ فرخندہ ...
22/06/2026

خیمۂ نصرت بپا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں
معرکوں کا فیصلہ ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

دیکھتا ہوں آسمانوں پر غبار اُٹھتا ہوا
دلدلِ فرخندہ پا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

دُور اُفق تک ہر طرف روشن چراغوں کی قطار
داغ دل کا سلسلہ ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

آئنے خوش ہیں کہ اُڑ جائے گی سب گردِ ملال
شہر میں رقصِ ہوا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

میں تو چپ تھا پھر زمانے کو خبر کیسے ہوئی
میرے چہرے پر لکھا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

ہو رہا ہے قید و بندِ رہزناں کا بند و بست
عاملوں کو خط ملا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

آج تک ہوتا رہا ظالم ترا سوچا ہوا
اب مرا چاہا ہوا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

جب اِدھر سے ہوکے گزرے گا گہر افشاں جلوس
میرا دروازہ کھلا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

چاکر دُنیا سے عرضِ مدّعا کیوں کیجیے
خسروِ دوراں سے کیا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

لفظ نذر شاہ کر دینے کی ساعت آئے گی
خلعتِ معنی عطا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

جان فرشِ راہ کر دینے کی ساعت آئے گی
زندگی کا حق ادا ہوگا علیؑ آنے کو ہیں

عرفان صدیقی

22/06/2026

اک رنج بہ پیرایۂ زر کیوں نہیں جاتا؟
کشکولِ ہوس ہے تو یہ بھر کیوں نہیں جاتا؟

اختر عثمان

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakra Records posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hakra Records:

Shortcuts

Share