
22/03/2025
آقا تیری محفل کا ہے ہر رنگ جُداگانہ
ہم نے تو جسے دیکھا دیکھا تیرا دیوانہ
آتے ہیں شہنشاہ بھی کشکول لیے در پر
کس شان کا ہے تیرا دربار کریمانہ
جی چاہتا ہے ان کے قدموں سے لِپٹ جاؤں
وہ دیکھ کے فرمائیں دیوانہ ہے دیوانہ
دنیا کے وَلی ہم نے یوں دَر پر کھڑے پائے
ہونٹوں پہ ہیں فریادیں حالت ہے فقیرانہ
عظمت ہو بیان کیسے دربارِ رسالت کی
جبرئیل بھی آتے ہیں جس دَر پہ غلامانہ
الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یا حبیب اللہ