Naya Sawera Development Orgnaization Pakistan

Naya Sawera Development Orgnaization Pakistan Elim, Aman, Insaf Khush Haal Pakistan (Aik Nayi Subah ka Aghaz)

Non-Governmental Organization (NGO) Non-Governmental Organization (NGO)

08/09/2024

Watch this beautiful song Payaliya Payaliya by the very talented Kumar Sanu and Alka Yagnik. This song is from the film Deewana (1992) starring Rishi Kapoor ...

اسد سرفراز خان (ڈی پی او) کی بہاول پور پریس کلب آمد ، ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا ۔۔!!!پولیس اور پریس میں دوریاں ختم ...
12/04/2024

اسد سرفراز خان (ڈی پی او) کی بہاول پور پریس کلب آمد ، ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا ۔۔!!!
پولیس اور پریس میں دوریاں ختم ہونگی جس پر چودھری محمد سلیم اور محمد ذیشان لطیف بھر پور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔۔!!!
تحریر : محمد شکیل تسکین ، بہاول پور
موبائل نمبر : 03146609539
بہاول پور علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے اور یہ بات کون نہیں جانتا ، جوش ملیح آبادی بھی بہاول پور کے علم و ادب میں اونچے نام کے داعی رہے ہیں جس کا بر ملا اظہار انہوں نے اپنی ایک کتاب ''یادوں کی بارات ''میں بھی کیا ہے ۔ بہاول پور کے اخبارات ہوں یا رسائل و جرائد ، مقامی شعراء اور ادباء نے ہمیشہ سے ہی معیاری خبر و ادب کو شائع اور عوام تک شعور کی بیداری کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کیا جس پر وہ بھر پور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
بہاول پور پریس کلب بہاول پور رجسٹرڈ بھی اپنے آغاز سال ١٩٥٣ء سے تاحال علم و ادب کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے ، بہاول پور پریس کلب نے اپنے دروازے ہمیشہ مثبت و کار آمد سرگرمیوں کے لیے کھلے رکھے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری و ساری ہے ۔ معاشرے کے سدھار کے لیے پریس کلب کے ارکان و عہدیداران نے ہمیشہ اپنے قلم و کیمرے کو مثبت و ، غیر جانبدارانہ انداز میں استعمال کیا ۔ ختم نبوت کانفرنس ہو یا کسی علمی و ادبی شخصیت کی شہر میں آمد ، پریس کلب نے بطور میز بان اپنا فرض نبھایا اور شہر میں آئے معزز مہمان یا افسر کو خوش آمدید کہا اور یہیں نہیں چاہے '' میٹ دی پریس'' ہو یا غزل و گائیکی کی اِک شام ، اپنا کردار خوب نبھایا ۔ بہاول پور پریس کلب کی صدارت کی کرسی پر کئی نامور لکھاری اور قلم کے ذریعے مختلف کار ہائے نمایاں سر انجام دینے والے افراد براجمان رہے ۔ سیّد مسعود حسن دہلوی ، امجد قریشی ، شاہد چشتی ، ایم زاہد خان (مرحوم) ، شاہد اختر بلوچ ، محمد امین باسط ، رانا عبدالسلام ، نذیر احمد ناز (مرحوم) ، اے مجید گل ، مرحومہ ، محترمہ خالدہ رفعت صاحبہ ، بی کے طاہر (مرحوم) ، ہمایوں گلزار ، نصیر احمد ناصر ، اسلام ضمیر (مرحوم) ، سہیل پاشی (مرحوم) سمیت دیگر کئی اہم صحافیوں نے بہاول پور پریس کلب کے عزت و وقار کو بڑھانے اور اُسے حقیقی معنوں میں مظلوم کی آواز بنانے کے لیے کردار ادا کیا ۔ اِسی طرح جلال الدین بھٹی ، راجہ شفقت محمود ، عبدالخالق قریشی ، انور گریوال ، وسیم قریشی ، مختار انجم ، سیّد عمران علی رضوی ، نذر عباس گھلو ، محمد سہیل تسکین ، خالد ضمیر ، بقاء المحسن ، میاں محمد عزیز الدین ، یاسین انصاری ، رانا محبوب علی ، رحیم شیر خان ، رانا محمد مقصود ، ہر دلعزیز ایگزیکٹو ممبر مرتضیٰ نذیر ، رانا محمد اسلم ، اکرم ناصر ، راشد ہاشمی ، حسیب رضا ، ملک سلیم ، افتخار مغل ، جمال محمد یوسف ، توصیف احمد بھٹی ، اشرف خان ، عاطف عباسی ، احمد علی بلوچ ، مجید ہاشمی ، سیّد پرویز اختر شاہ ، محمد ذیشان ملک ، ایاز قریشی ، طاہر خان ، رانا ذیشان اقبال ، سمیع اللہ خاں ، جنید نذیر ناز ، ڈاکٹر رضوان اشرف ، عاطف اختر ، حکیم مختار احمد ، مشتاق احمد بھٹی ، حامد گلزار ، کامران عباسی ، جنید صفدر بخاری ، ملک زادہ فلک شیر اور وہ سب صاحبان اور وہ بھی جن کے نام یہاں تحریر نہیں کر سکا بھر پور خراج تحسین و عقیدت کے مستحق ہیں ۔ بہاول پور شہر میں کئی اعلیٰ افسران علمی و ادب کے حامل اور کتاب سے دوستی رکھنے والے بھی تعینات رہے ہیں جن میں حالیہ بتایا جاتا ہے کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ بھی کتاب دوست ایک علمی شخصیت ہیں اور اِسی طرح نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان بھی علمی پرور شخصیت ہیں ۔
بہاول پور پریس کلب کے موجودہ ہر دلعزیز صدر محمد سلیم چودھری جن کے بارے میں بر ملا یہ کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بہاول پور پریس کلب کے ممبران کے ہی صدر نہیں ہیں بلکہ وہ بہاول پور کی تمام صحافیوں برادری کے صدر ہیں اور جو بھی علم و قلم دوست ہے ، وہ اُن کی ایک آواز پر موجود رہتے ہیں ۔ چودھری محمد سلیم کے ہمراہ اُن کی بہترین ٹیم جن میں محمد ذیشان لطیف سینئر نائب صدر ماس کمیونکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے کے قریب ہیں اور نائب صدر عاصم اختر بھی ایم اے جرنلزم ہیں ۔ اِسی طرح دیگر عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پریس کلب کو حقیقی معنوں میں عوامی ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ، ایگزیکٹو ممبر سعیداحمد ثاقب ، سیکرٹری جنرل اطہر اعوان ، آفس سیکرٹری شاہ ثقلین حیدر و دیگر نے اِس عزم کا اظہار کیا ہوا کہ وہ امسال کلب کا نقشہ اور اُسے حقیقی و عامل صحافیوں کا ادارہ بنا کر ہی دم لیں گے ۔ جس کی ایک واضح مثال اٹھائیسویں روزہ بروز ٨ اپریل ٢٠٢٤ء کی اِک شام میں ممبران پریس کلب ، عمائدین شہر ، سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پریس کلب محمد سلیم چودھری اور محمد ذیشان لطیف سینئر نائب صدر کی خصوصی کاوشوں سے علم دوست شخصیت کے حامل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بہاول پور اسد سرفراز خان نے بھی اِس پر وقار تقریب میں شرکت کی ۔ اِس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید، صدر بہاول پور بار ایسوسی ایشن بہاول پور ایاز کلیار اور صدر متحدہ مرکزی انجمن تاجران بہاول پور حافظ خرم سلیم بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ اِس پر وقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سینئر صحافی نصیر احمد ناصر نے حاصل کی جبکہ تقریب کی نقابت کے فرائض سیکرٹری جنرل پریس کلب اطہر فاروق اعوان نے سر انجام دیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، صحافی نہ صرف معاشرے کی آ نکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں بلکہ وہ ایک تھنک ٹینک کا بھی کردار ادا کرتے ہیں ، صحافیوں کی نشاندہی جہاں جرائم کی بیخ کنی کے لیے کار آمد ہوتی ہے ، وہیں صحافیوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قلم کی حرمت کا پاس رکھیں۔اِس موقع پر اسد سرفراز خان نے پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کی تقریبات سے صحافی برادری اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعلقات بہتر ہوں گے جس کے مثبت اثرات معاشرے پر بھی رونما ہوں گے۔تقریب سے اپنے خطاب میں صدر پریس کلب چودھری محمد سلیم نے ڈی پی او اور دیگر معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ بہاول پور پریس کلب ایک تاریخی کلب ہی نہیں بلکہ اِسے یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ قیام پاکستان کے ساتویں سال ہی اِس کی بنیاد ڈالی گئی اور یہ کلب پاکستان کے کراچی پریس کلب کے بعد دوسرے نمبر پر قیام پذیر کلب ہے جس نے شروع دن سے ہی اپنی علمی و ادبی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کے طول و عرض پر اپنے نام کا سکہ جمایا اور یہی نہیں یہاں سے تعلق رکھنے والے بہت سے لکھاریوں نے نیشنل اور نٹر نیشنل سطح پر نام کمایا ۔ انہوںنے اِس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ امسال بہاول پور پریس کلب بہاول پور رجسٹرڈ کو اپنی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے بام و عروج پر لے جائیں گے اور پریس کلب کے ممبران کے زندگیوں میں موثر تبدیلی کے ساتھ ساتھ چھت جیسی نعت کے حصول کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں جبکہ عید کے بعد کلب میں کینٹین ، ریسٹ رومز ، آئی ٹی سنٹر سمیت دیگر سہولیات ممبران پریس کلب کو بہم پہنچانے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ آخر میں راقم الحروف ایک بار پھر معذرت خواہ ہیں کہ وہ جن جن شخصیات کے نام نہیں لکھ سکا ، امید ہے وہ جگہ کی کمیابی پر میری معذرت کو قبول فرمائیں گے جبکہ یہاں یہ بھی واضح کر دوں کہ بہاول پور پریس کلب میں چشم دید راقم الحروف کے ، کہ آج کم از کم بیس سال کے بعد ایسی کوئی اصلاحی تقریب بہاول پور پریس کلب میں منعقد ہوئی کیونکہ قبل ازیں کچھ حالات و واقعات نے اِن مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کو تقریباً ختم کر کے رکھ دیا تھا جسے سلیم چودھری نے ایک بار پھر شروع کیا اور اُن کا عزم ہے کہ عید ملن پارٹی پر بھی شہر کے علم دوست احباب بہاول پور پریس کلب میں موجود ہوں گے ۔

Address

University Chowk
Bahawalpur
63100

Telephone

+92-3146609539

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naya Sawera Development Orgnaization Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naya Sawera Development Orgnaization Pakistan:

Share