19/06/2025
📢 عوامی توجہ درکار ہے – ٹوٹا ہوا پل، جان کا خطرہ۔
جلال آباد میں رہائش پذیرافراد کےلیے ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ جلال آباد کے قریب جو سڑک شہر کی طرف جاتی ہے، وہاں ایک پل درمیان سے ٹوٹا ہوا ہے۔ یہ پل روزانہ سیکڑوں افراد کے گزرنے کا ذریعہ ہے، مگر اب اس کی خستہ حالی عوام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
🚫 پیدل چلنے والے، اسکول جانے والے بچے، مریض، بزرگ افراد، اور دیگر شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
🚗 گاڑیوں کا آنا جانا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔
⚠️ کسی بڑے حادثے کا خطرہ ہر وقت منڈلا رہا ہے۔
ہم حکومتِ وقت، ضلعی انتظامیہ، اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ براہِ کرم اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ ہماری آواز متعلقہ حکام تک پہنچے اور اس پل کی مرمت جلد از جلد ممکن ہو۔