Updates OnAir

Updates OnAir UpdatesOnAir News A page to make u sure from the authentic alerts from worldwide specially from your beloved city bahawalpur.

06/05/2026

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ”بنیان المرصوص، معرکہ حق“ کے ایک سال مکمل ہونے کے سلسلے میں تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر آفس بہاولپور میں منعقد ہوا، جس میں یومِ تاسیس کو بھرپور قومی جذبے اور منظم انداز میں منانے کے لیے جامع حکمت عملی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، ایڈیشنل کمشنر جنرل خضر حیات منج، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر نیئر مصطفیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر عائشہ خان، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقرا مبین سمیت ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن (کالجز)، پولیس، میونسپل کارپوریشن، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”بنیان المرصوص، معرکہ حق“ پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک اہم اور سنہری باب ہے جسے قومی سلامتی کے تحفظ اور دشمن کی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈویژن بھر میں باوقار، منظم اور بھرپور تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملی شعور کو مزید فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، تقاریر، ملی نغموں، ٹیبلوز اور دیگر پروگرامز کا انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو قومی تاریخ، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور ملکی دفاع کے تقاضوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ کمشنر نے کہا کہ تعلیمی ادارے نئی نسل میں قومی جذبہ بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی بھرپور شرکت ناگزیر ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی، طلبہ، اساتذہ اور معززین شہر کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی تاکید کی گئی۔کمشنر بہاولپور نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ مزید مضبوط بنانے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تاسیس کی تقریبات کو منظم، باوقار اور یادگار بنایا جائے تاکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا پیغام عام ہو اور شہریوں میں ملک و قوم کے لیے جذبہ فخر مزید مستحکم ہو۔اجلاس کے اختتام پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنی تیاریوں اور مجوزہ پروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ کمشنر نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

شعیب سکندر مجسٹریٹ صاحب کی نگرانی میں عامر شہزاد سرکل آفیسر انٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر بہاولپور نے سراج احمد بلڈنگ انسپکٹر نق...
06/05/2026

شعیب سکندر مجسٹریٹ صاحب کی نگرانی میں عامر شہزاد سرکل آفیسر انٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر بہاولپور نے سراج احمد بلڈنگ انسپکٹر نقشہ برانچ کو شہری سے 15 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

06/05/2026

ایڈیشنل چیف سیکریٹری فواد ہاشم ربانی کا چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور کے متعدد افسران و ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار۔

05/05/2026

جیو کراکری شاپ نزد میلاد چوک کی چھت پر پڑی سولر پلیٹس کو شارٹ سرکٹ کے باعث اگ لگی چھت پر تقریبا 20 کے قریب سولر پلیٹس انسٹال تھیں جن میں سے پانچ سے چھ پلیٹیں جل گئی
ریسکیو سٹاف کے مطابق اگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے

تھانہ بغداد الجدید کے علاقہ میں افسوسناک قتل—ڈی پی او عبدالوہاب کا فوری موقع پر وزٹ، شواہد کی خود نگرانی، انصاف کی فراہم...
04/05/2026

تھانہ بغداد الجدید کے علاقہ میں افسوسناک قتل—ڈی پی او عبدالوہاب کا فوری موقع پر وزٹ، شواہد کی خود نگرانی، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم۔

منشیات سے پاک پنجاب ،صحت مند اور محفوظ پنجاب ۔۔۔۔بہاولپور ۔ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدا...
01/05/2026

منشیات سے پاک پنجاب ،صحت مند اور محفوظ پنجاب ۔۔۔۔

بہاولپور ۔ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالمنان کی قیادت میں آپریشن جاری۔۔

بہاولپور ۔پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور کی خیر پور ٹامیوالی میں انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی۔۔۔ترجمان

بہاولپور ۔دوران کاروائی منشیات فروش عبدالوحید گرفتار۔۔۔ترجمان

بہاولپور ۔ملزم کے قبضہ سے 7 کلو 200 گرام منشیات چرس برآمد ۔۔۔ترجمان

بہاولپور ۔نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پرعزم ہے۔۔۔ترجمان

بہاولپور ۔کسیںبھی شکایت یا اطلاع کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔۔۔۔
ہیلپ لائن نمبر۔۔1012
واٹس ایپ ۔03300495429
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور ڈویژن ۔۔

30/04/2026

پیٹرول پمپس پر ابھی سے لمبی قطاریں

لگتا ہے اس بار تیل کا  نیا ریٹ نئے انداز میں لکھا جائیگا۔
30/04/2026

لگتا ہے اس بار تیل کا نیا ریٹ نئے انداز میں لکھا جائیگا۔

30/04/2026

او سی (OC):
بہاولپور: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع بہاولپور پروفیسر محمد تسلیم عالم کی ملاقات، الحاق شدہ کالجز، داخلہ مہم 2026 اور تعلیمی معیار کی بہتری پر تبادلہ خیال۔
تفصیلی خبر:
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع بہاولپور پروفیسر محمد تسلیم عالم نے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ضلع بہاولپور کے سرکاری و نجی الحاق شدہ کالجز کے تعلیمی و انتظامی امور، ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
داخلہ مہم 2026 کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی جس میں سرکاری کالجز اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبہ کے داخلوں اور انرولمنٹ میں اضافہ یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الحاقی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ملاقات میں ڈاکٹر شہزاد احمد (پی آر او اسلامیہ یونیورسٹی)، ڈاکٹر خالد شیخ (سیکرٹری ٹو وائس چانسلر) اور رانا عامر یعقوب (ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری PML-N بہاولپور) بھی موجود تھے۔

چک نمبر 93 ڈی بی چنن پیر میں صفدر سیال عرف جٹو کی پولیس تھانہ صدر یزمان کی سرپرستی میں چولستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کی ک...
23/04/2026

چک نمبر 93 ڈی بی چنن پیر میں صفدر سیال عرف جٹو کی پولیس تھانہ صدر یزمان کی سرپرستی میں چولستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کی کوشش۔ ظلم کے ستائے چولستانیوں نے صفدر جٹو اور اسکے حواریوں کی درگت بنا دی۔

Address

Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Updates OnAir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Updates OnAir:

Shortcuts

Share