Islamic online Quran acedmy

Islamic online Quran acedmy Here’s a description for a Quran Academy:

Quran Academy is dedicated to providing high-quality Quranic education to students of all ages.

Our mission is to nurture a deep understanding

ماں کی عظمت کو سلام  #ماں
29/12/2025

ماں کی عظمت کو سلام
#ماں

20/12/2025

فوج نوکری نہیں ہے بابا

14/11/2025

*یہ رہا تیرا حسن۔ جوانی۔ پیسہ۔  عزت ۔ شہرت۔  فین فالونگ ۔ رتبہ ۔ اعلیٰ معیار۔  اکڑ۔  انا ۔ غصہ۔ رعب ۔ دبدبہ۔ سب خاک براب...
06/11/2025

*یہ رہا تیرا حسن۔ جوانی۔ پیسہ۔ عزت ۔ شہرت۔ فین فالونگ ۔ رتبہ ۔ اعلیٰ معیار۔ اکڑ۔ انا ۔ غصہ۔ رعب ۔ دبدبہ۔ سب خاک برابر ہوئے پڑے ہیں اے انسان تجھ میں کس بات کے اکڑ ہے*.😭

28/10/2025
*کبھی ہم کسی کو جلد بازی میں جج کر لیتے ہیں، بغیر سمجھے کہ وہ کس مقام پر ہے…*  ایک مختصر مگر سبق آموز واقعہ: ایک خاتون ب...
18/10/2025

*کبھی ہم کسی کو جلد بازی میں جج کر لیتے ہیں، بغیر سمجھے کہ وہ کس مقام پر ہے…*
ایک مختصر مگر سبق آموز واقعہ: ایک خاتون بس میں سروے کرتی ہے، سب مرد سیٹ دینے کو تیار ہوتے ہیں، سوائے ایک کے۔
آخر کار معلوم ہوا... وہ تو بس کا *ڈرائیور* تھا!

📚 سبق: ظاہری عمل دیکھ کر دل کی نیت نہ تولیں، ہر شخص کی حیثیت اور ذمہ داری مختلف ہوتی ہے۔

💡 *حسنِ ظن رکھیں، بدگمانی نہیں۔*

مزید پڑھیے مکمل کہانی:
👇
*https://sirajzafar220.blogspot.com/2025/10/blog-post_17.html*

*"وہ کیوں سیٹ نہیں دے رہا؟"*
کیونکہ وہ *ڈرائیور* ہے!

*دوسروں پر رائے قائم کرنے سے پہلے، حقیقت کو جان لینا بہتر ہوتا ہے۔*

ایک معلمہ کہتی ہیں کہ میں نے طالبات کی ایک ٹیم کو سال کے آخر میں اپنی ماؤں کے سامنے نظم پیش کرنے کیلئے تیار کیا تیاری او...
16/10/2025

ایک معلمہ کہتی ہیں کہ میں نے طالبات کی ایک ٹیم کو سال کے آخر میں اپنی ماؤں کے سامنے نظم پیش کرنے کیلئے تیار کیا
تیاری اور ریہرسل کے مختلف مراحل کے بعد ب الآخر پروگرام کا دن آ گیا

مگر انکی اس خوبصورت کارکردگی پر اسوقت پانی پھر گیا جب ایک بچی جو اپنی سہیلیوں کے ساتھ نظم پڑھ رہی تھی اچانک اپنے ہاتھ، جسم اور انگلیوں کو حرکت دینے لگی اور اپنا منہ کسی کارٹون کے کیریکٹر کیطرح بنانے لگی.

اسکی ان عجیب وغریب حرکتوں کیوجہ سے دوسری تمام بچیاں پریشان ہو گئیں

معلمہ کہتی ہیں :

میرا جی چاہا کہ میں جاکر اس بچی کو ڈانٹ پلاؤں اور اسے تنبیہ کروں کہ وہ ڈسپلن اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے مجھے اس پر اتنا غصہ آیا کہ قریب تھا کہ میں اسے سختی کے ساتھ ان بچیوں سے کھینچ کر الگ کر دوں لیکن جوں جوں میں اس کے قریب جاتی وہ پارے کیطرح چھٹک کر مجھ سے دور ہو جاتی

اسکی یہ حرکتیں بڑھتی گئیں اور وہ سارے لوگوں کی نظر کا مرکز بن گئی

وہاں موجود تمام خواتین اسکی ان حرکتوں پر زور زور سے ہنس رہی تھیں

میری نظر پرنسپل پر پڑی جنکی پیشانی مارے شرمندگی کے پسینے سے شرابور تھی وہ اپنی سیٹ سے اٹھیں اور مجھ سے کہنے لگیں :

اس بدتمیز اور بیہودہ لڑکی کو سکول سے نکالنا ضروری ھے میں نے بھی انکی اس بات کی تائید کی

لیکن ایک چیز نے ہم سب کی نظروں کو متوجہ کیا کہ اس پورے وقفے میں اس بچی کی ماں کھڑی ہو کر اپنی بچی کی ان حرکتوں پر تالی بجاتی رہی، گویا وہ اسکی حوصلہ افزائی کر رہی تھی کہ وہ اپنا یہ فضول کام جاری رکھے

جیسے ہی نظم ختم ہوئی میں جلدی سے اسٹیج کیطرف بڑھی اور اس لڑکی کو زور سے پکڑ کر کھینچا اور بولی:

تم نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ نظم پڑھنے کے بجائے یہ اول جلول حرکتیں کیوں کی؟

وہ بولی :

اسلیے کہ پروگرام میں میری ماں بھی موجود تھی مجھے اسکے اس ڈھٹائی بھرے جواب پر بڑی حیرت ہوئی.

لیکن مجھے اسوقت بڑا دھچکا لگا جب اسنے آگے یہ کہا:

میری ماں بول اور سن نہیں سکتی،

میں نے گونگے لوگوں کی زبان میں اس نظم کا ترجمہ اپنی ماں کے لیے پیش کیا تاکہ دیگر تمام بچیوں کی ماؤں کیطرح میری ماں بھی اپنی بیٹی کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کر سکے

جیسے ہی اسنے یہ وضاحت کی وہ دوڑ کر اپنی ماں کیطرف بڑھی اور اسکے گلے لگ کر زار و قطار رونے لگی.

جب وہاں موجود سارے لوگوں کو حقیقت معلوم ہوئی تو سارا ہال سسکیوں سے گونج ا

22/09/2025

‏کھبی کھبی چھوٹے دوکانوں سے بھی سودا لیا کرے۔ کیونکہ یہ اربتی بننےکیلئے نہیں، بلکہ دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے پسینا بہاتے ہے

کہتے ہیں کہ بطخ کے بچے جب انڈوں سے نکلتے ہیں، تو اول اول جھیل میں بطخ کے اوپر سوار اترتے ہیں.  بطخ انکو لیکر تیرتی ہے. چ...
19/09/2025

کہتے ہیں کہ بطخ کے بچے جب انڈوں سے نکلتے ہیں، تو اول اول جھیل میں بطخ کے اوپر سوار اترتے ہیں. بطخ انکو لیکر تیرتی ہے. چند دن بعد اچانک ایک دن بطخ اپنا بدن جھٹکتی ہے اور بچے پانی میں گر جاتے ہیں. فطرت راہنمائی کرتی ہے اور جبلت کچھ ہی دیر میں انکو تیراک بنا دیتی ہے.

فرض کیا بطخ یہ نہ کرے تو کیا ہوگا.؟

ہر گزرتے دن بچوں کا وزن بڑھتا چلا جائے گا. اور بطخ ان کے وزن سے ہی ڈوب جائے گی.

یہی حال ہم انسانوں کا ہے. ہم اپنے بچوں کو سرد و گرم سے بچاتے بچاتے فطرت کی راہ میں مزاحمت شروع کر دیتے ہیں. یہ بھول جاتے ہیں کہ جس رب نے ہمارے لئے انکے تحفظ کی قوت و ہمت ودیعت کی، اُسی رب کے ہی یہ بندے ہیں. ہم انکی زندگیوں کو ریموٹ کنٹرول کی طرح پیرنٹ گائڈ کنٹرول سے باندھ دیتے ہیں. وقت گزرتا ہے. انکا بوجھ بڑھ جاتا ہے. اور ہم تھک ہار کر ایک دن کوئی ایک قصہ کوئی ایک وجہ پکڑ کر انکو جھٹک کر دور کر دیتے ہیں. اچانک بڑا بچہ دنیا کے بازار میں تنہا اپنی ذمہ داری کیلئے کوشاں ہو جاتا ہے. تب اس کے پاس سب کچھ ہوتے بھی اعتماد نہیں ہوتا. کیونکہ اعتماد لینے کے دور میں ہم نے اپنے خود ساختہ خوف کے پردوں میں انکو چھپا رکھا ہوتا ہے.
اپنے بچوں پر اعتماد کریں. انکو زندگی کے بازار کو سمجھنے دیں. یاد رکھیں چلنا سکھانے کیلئے انگلی پکڑی جاتی ہے. کندھوں پر بھٹا کر رکھنے سے وہ چلنا نہیں سیکھے گا

اقتباس

✍ *چند مشہور جاھلانہ جملے اور ان کے جوابات* 🔸جملہ: نماز بخشوانے گئے تھے، روزے گلے پڑ گئے،جواب: حدیث میں ہے؛ جس نے رسول ا...
17/09/2025

✍ *چند مشہور جاھلانہ جملے اور ان کے جوابات*

🔸جملہ: نماز بخشوانے گئے تھے، روزے گلے پڑ گئے،

جواب: حدیث میں ہے؛ جس نے رسول اللہ ﷺ پر نازل شدہ دین کی کسی چیز کا یا اس کی جزا و سزا کا مذاق اڑا یا اس نے کفر کا ارتکاب کیا۔ (اگر چہ اس نے ہنسی مذاق کے طور پر یہ بات کہی ہو۔)

🔸جملہ: "محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے"
جواب: بلکل غلط، بحیثیت مسلمان ہمارے لئے محبت اور جنگ دونوں کی متعین حدود ہیں، جن سے تجاوز جائز نہیں.

🔸جملہ: "نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی- اب نیک ہونے کا کیا فائدہ؟"
جواب: ١٠٠% غلط! بحیثیت مسلمان لاکھوں، کروڑ چوہے کھا کر بھی اگر بلی حج کو جائے گی تو ان شاء اللہ رب کی رحمت کو اپنے قریب پائے گی. گویا کوئی شخص کتنا ہی گناہ سے آلودہ کیوں نہ رہا ہو؟ اگر سچی توبہ کر کے پلٹ آنا چاہے تو مغفرت کا دروازہ کھلا ہے. فرمانِ باری تعالی ہے: وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَى اور جو شخص توبہ کرے، ایمان لائے، اچھے عمل کرے اور راہ راست پر گامزن رہے تو اسے میں یقینا بہت زیادہ معاف کرنے والا ہوں۔ [طه: 82]

(”بلی حج کو چلیں“ یہ کہنا شعائر اسلام کی توہین ہے اسلئے ایسا کوئی بھی جملہ جس سے اسلام و مسلمین کی تنقیص کا پہلو نکلتا ہو، اُس سے گریز کریں۔)

🔸جملہ: آج کے دور کے مطابق دین میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے```

جواب۔ اللہ فرماتا ہے۔

```الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً```

“(1400 سال پہلے )

آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا“
(المائدہ 3)

🔸جملہ: آخر اللہ کو ہماری یاد آہی گئی

جواب: اللہ فرماتا ہے.

َمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّاً

تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
[مريم : 64]

🔸`جملہ: زمانہ بہت خراب ہوگیا ہے، زمانہ بڑا غدار ہے```


جواب: حدیث القدسی
ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے ۔ وہ زمانے (وقت) کو گالی دیتا ہے جب کہ زمانہ “میں “ ہوں ہر حکم میرے ہاتھ میں ہے اور میں ہی دن رات کو پلٹاتا ہوں
(متفق علیہ )

🔸جملہ: فلان بہت منحوس ہے وغیرہ وغیرہ ۔

جواب: بلکل غلط وہمی لوگوں کی باتیں ہیں یہ۔ اسلام میں نحوست اور بدشگونی کا کوئی تصور نہیں، یہ محض توہم پرستی ہے۔ حدیث شریف میں بدشگونی کے عقیدہ

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic online Quran acedmy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share