Musafir Khana Bahawalpur

Musafir Khana Bahawalpur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Musafir Khana Bahawalpur, News & Media Website, Bahawalpur.

"مسافر خانہ بہاولپور – ایک عوامی پلیٹ فارم، جہاں مسافرخانہ بہاولپور کے مسائل پر آواز بلند کی جاتی ہے، ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی ہے، اور ہم سب مل کر اپنے شہر کو بہتر بناتے ہیں۔"

17/06/2025

"مسافر خانہ بہاولپور" صرف ایک پیج نہیں، ایک کوشش ہے – اپنے شہر کے مسائل سننے، سمجھنے اور ان کا حل نکالنے کی۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کی آواز بنے، تو اس سفر کا حصہ بنیں۔
پیج کو فالو کریں، لائیک کریں… کیونکہ تبدیلی تب آتی ہے جب ہم ساتھ چلتے ہیں۔

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر ...
13/06/2025

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇

میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر کیلف مسلز (Calf Muscles) کو اکثر "Peripheral Heart" یا "Second Heart" کہا جاتا ہے، کیونکہ؛
یہ پٹھے خون کو نیچے سے اوپر، یعنی دل کی طرف واپس دھکیلنے میں مدد دیتے ہیں۔

جب ہم چلتے ہیں یا حرکت کرتے ہیں تو یہ پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں، جو رگوں پر دباؤ ڈال کر venous return کو بہتر بناتے ہیں
اس طرح خون کی گردش کو فروغ دیتی ہے۔رگوں میں خون کے جم جانے (venous stasis) کو روکتی ہے، جو خطرناک clots (جیسے DVT – Deep Vein Thrombosis) سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
خاص طور پر لمبے وقت تک بیٹھنے والے افراد کو حرکت میں رہنے کا مشورہ اسی لیے دیا جاتا ہے۔

روزمرہ کی معتدل جسمانی سرگرمی جیسے واکنگ، سیڑھیاں چڑھنا، ہلکی ورزش دل کی صحت بہتر بناتی ہے۔بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
دل کے دورے اور اسٹروک کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

12/06/2025

ایئر انڈیا کے مطابق: حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی، اور ایک کینیڈین تھا۔

11/06/2025

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعہ 99 لاکھ خاندانوں کی معاونت کی جا رہی ہے جو حکومت کے سماجی تحفظ کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔
پیر کو اکنامک سروے جاری کرتے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024ء میں بی آئی ایس پی کا بجٹ 593 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جو مستحق اور نادار خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ بی آ ئی ایس پی کا دائرہ کار مسلسل وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے کمزور، محروم اور پسماندہ طبقوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے، یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کوئی بھی پاکستانی شہری غربت کی لکیر سے نیچے نہ رہے۔

11/06/2025

آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 18580 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 14 جاری منصوبوں کیلئے 18280 ملین روپے جبکہ 3 نئے منصوبوں کیلئے 300 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

10/06/2025
10/06/2025

آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے 129 جاری اور 12 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 39488 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 129 جاری منصوبوں کیلئے 38488 ملین روپے جبکہ 12 نئے منصوبوں کیلئے 1000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

10/06/2025

حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی ) کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) 67جاری اور 4 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 2کھرب 26 ارب 98 کروڑ 16 لاکھ 50ہزار روپے کے خطیر فنڈز مختص کئےہیں ۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 4 نئے منصوبوں کیلئے 2ارب 15 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ، جس پر لاگت کا تخمینہ 2کھرب 29 ارب 43 کروڑ 40 لاکھ 52 ہزار روپے لگایاگیا ہے ۔

04/05/2024

5 جی کی دنیا کیسی ہو گی؟


Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musafir Khana Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

خبروں اور اشتہار کے لیے رابطہ کریں

خبروں اور اشتہار کے لیے رابطہ کریں