
10/04/2025
قلعہ موج گڑھ صحرائے چولستان میں فورٹ عباس اور یزمان کے درمیان واقع ہے۔ یہ قلعہ بہاول پور سے 120 کلومیٹر یزمان 70کلومیٹر فورٹ عباس90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مٹی اور اینٹوں سے بنا ہوا یہ قلعہ معروف خان کہرانی نے 1743ء میں تعمیر کروایا تھا۔ یہ قلعہ انڈیا، پاکستان کے سرحد کے بالکل قریب ہے۔ قلعہ موج گڑھ بہاول پور کے عباسی دور میں بنائے گئے قلعوں میں سے ایک قلعہ ہے۔ یہ قلعہ بھی اپنی تباہی کی آخری منزلوں پر ہے اور حکومتی اداروں کی توجہ کا طلب گار ہے۔ یہ قلعہ پکی اینٹوں سے تعمیر کیا گیا تھا، اس کی فصیل بہت بلند ہے۔ قلعہ کی خوب صورت مسجد اور معروف خان کا مقبرہ دیکھنے کے قابل ہے۔ قلعہ کے مشرق میں تالاب سوکھا پڑا ہے۔ یہ قلعہ قلعہ مروٹ سے سے 33 کلومیٹر، قلعہ جام گڑھ سے 43 کلومیٹر‘ قلعہ میر گڑھ سے 50 کلومیٹر اور قلعہ دراوڑ سے 83 کلومیٹر دور واقع ہے
Your life is beautifully planned and written by Allah. Keep turning each page with prayer and faith..
– 🤍
-
-
-
-
‘
‘’
‘
‘