Bahawalpur Roze news

Bahawalpur Roze news بھاولپور نیوز کے ساتھ انٹرٹینمنٹ

12/07/2025

پنجاب پولیس شہداء کے بچوں کے لیے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تمام انڈر گریجویٹ شعبہ جات میں مخصوص نشستوں پر داخلے کی نامزدگیاں شروع،
پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔ اسی سلسلے میں شہید اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مخصوص نشستوں پر داخلے کی سہولت دی جا رہی ہے۔ یہ اقدام اس عزم کی عکاسی ہے کہ شہداء کے خاندان تنہا نہیں، پنجاب پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔

12/07/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب کا "محفوظ پنجاب" وژن، پنجاب پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،
منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن میں 110 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے 413 سرچ آپریشنز میں 14560 افراد سے پوچھ گچھ، 41 مشتبہ افراد گرفتار۔ بجلی چوری سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 71ملزمان گرفتار، 198مقدمات درج۔ پتنگ بازی جیسے قاتل کھیل کی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار، مقدمات درج. ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری مہم کے نتیجے میں 28919ڈرائیونگ لائسنسز جاری کئے گئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 44295ٹریفک چالان کر کے 26ملین روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ پولیس خدمت مراکز کی ایک چھت تلے دستیاب 21 سہولیات سے 13140شہری مستفید ہوئے۔

12/07/2025

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(AVLS/CCD) ماڈل ٹاون کی علاقہ/تھانہ کاہنہ/میں ملزمان کی گرفتاری اورریکوری کے لئےکاروائی
بین الضلاع ڈکیت گینگ کا سرغنہ ،ڈکیتی،ہاؤس راہبری ،شاپ راہبری ،روڈ راہبری ،نقب زنی ،وہیکل سنیچنگ و چوری،دوران واردات معصوم شہریوں کو زخمی کرنے،پولیس مقابلہ اور فائرنگ کرنے جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھا جانے والے انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری مقدمہ نمبر1439/24 جرم392/356/411 تھانہ مانگا منڈی لاہور اور مقدمہ نمبر2570/21 جرم380/457/411 تھانہ سبزہ زار لاہور ،دیگر اضلاع ساہیوال،وزیرآباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور لاہور میں سابقہ ریکارڈ یافتہ روحیل مسیح عرف سنی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سارنگ خاںASI اور ان کی ٹیم نے
نزد علاقہ تھانہ کاہنہ ملزمان کی گرفتاری اورریکوری کے لئےآئے کہ 4 کس ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر آئے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا ۔
ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ملزم روحیل عرف سنی مضروب ہوگیا جس کو ہسپتال لے جا رہے تھے جو راستے میں ہی

12/07/2025

*بدنامِ زمانہ ڈاکو اور اشتہاری ملزم سی سی ڈی ساہیوال سے مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار*

بدنامِ زمانہ، ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم محمد بلال عرف بلا ولد ریاض سی سی ڈی ساہیوال کے ساتھ ہونے والے ایک مسلح مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

سی سی ڈی کی ٹیم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے روانہ تھی کہ راستے میں تین مسلح افراد نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جان بچاتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ رکنے کے بعد موقع پر ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

زخمی ملزم کی شناخت محمد بلال عرف بلا ولد ریاض کے طور پر ہوئی، جو کہ ایک اشتہاری ملزم اور تقریباً 40 مقدمات میں ملوث ایک خطرناک اور بدنامِ زمانہ مجرم ہے۔ اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

*ڈسٹرکٹ آفیسر، سی سی ڈی ساہیوال*

12/07/2025

ڈولفن سکواڈ کا موٹر سائیکل چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،فوٹیج کی مدد سے ملزم گرفتار۔

ڈیفنس ڈولفن کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی،پیشہ ور موٹر سائیکل چور گرفتار۔

ڈولفن ٹیم نے CCTV فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔

ملزم نے 1 روز قبل شہری کی موٹر سائیکل چوری تھی۔ترجمان ڈولفن

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہورہا ہے۔ترجمان ڈولفن

ملزم سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد۔ترجمان ڈولفن

ملزم گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا۔ترجمان ڈولفن

ملزم ماجو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس بی کے حوالے۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی طرف سے ڈولفن ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان۔

ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد

12/07/2025

ٹک ٹاک کا ایس پی پنجاب پولیس کے پروٹوکول میں تھانے منتقل
بریکنگ نیوز`
*بھکر جعلی ایس پی گرفتار — تھانہ سرائے مہاجر پولیس کی شاندار کارروائی*

بھکر تھانہ سرائے مہاجر پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس پی کو گرفتار کر لیا، جو پولیس افسر بن کر عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل منصور علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او اکرام اللہ خان اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی پولیس افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے ایس پی کی وردی، رینک اسٹارز اور افسرانہ چھڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔
ایس پی بھکر شوکت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم مختلف علاقوں میں خود کو اعلیٰ رینک کا پولیس افسر ظاہر کر کے معصوم شہریوں کو لوٹتا رہا۔ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس پی شوکت علی نے مزید کہا کہ:
> "ایسے عناصر قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر تھانہ سرائے مہاجر کی ٹیم نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو ایک بڑے فراڈیے سے نجات دلائی ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

12/07/2025

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور،

*نواں کوٹ کے علاقہ میں شہری کے لاکھوں مالیت کے زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کا معمہ حل*

*ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کےخصوصی ٹاسک پر ملزم گرفتار/مال مسروقہ برآمد*

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواں کوٹ راشد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا،

*ملزم سے شہری کا چوری کیا گیا تقریباً 43 لاکھ مالیت کا 12.5تولے کے زیورات برآمد،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن*

اس کے علاوہ ملزم سے چوری کیئے گے 3عدد سامسنگ ٹیبلیٹ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا، ایس پی سدرہ خان،

مدعی مقدمہ اپنی فیملی کے ہمراہ ملزم کےرکشہ میں سوار ہو نجی بس سٹینڈ پر آیا،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن،

ملزم نے مدعی مقدمہ کا سامان رکشہ سے اتارا مگر قیمتی سامان والا بریف لیکر فرار ہو گیا،ایس پی سدرہ خان،

ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن،

*ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان نے مال مسروقہ مدعی مقدمہ کے سپرد کیا*

*مال مسروقہ واپس ملنے پر مدعی مقدمہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا*

*شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کروا کر ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن*

عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے انویسٹی گیشن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں، سید ذیشان رضا،

جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان،

12/07/2025

نویں محرم کی دوپہر کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر شاپ رابری کا معاملہ

اسٹیٹ منیجر کا بھائی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ

ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی 2 ملزمان گرفتار کر لیے

نجی برانڈ کی اسٹیٹ منیجر نویں محرم کی چھٹی کے باعث شاپ کی چابیاں گھر لیے آئی

ملزم عمان اپنے ساتھی عاطف سے مل کر واردات کا پلان بنایا، ایس پی اخلاق اللہ

ملزمان نویں محرم کی دوپہر کو دوکان میں سپرے کرنے کے بہانے داخل ہوئے

ملزمان نے دوکان میں موجود پڑی رقم لوٹ لی جس پر سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی

مزاحمت کے باعث ملزمان سکیورٹی گارڈ کو 2 فائر مار کر فرار ہو گئے تھے، ایس پی ماڈل ٹاؤن

ملزمان سے 50 ہزار نقدی 2 پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد

ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن

عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ

12/07/2025

میاں بیوی پولیس۔ ماشاءاللہ آفیسر ۔۔۔۔۔!
ائیرپورٹ رحیم یار خان میں میاں بیوی پولیس آفیسر شعیب کھتران اور اسکی بیوی اقراء طارق سب انسپکٹر اکٹھے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے آج میڈم اقراء طارق کو SHO بی ڈوپژن کا چارج دیا گیا ہے ۔ رحیم یار خان کی تاریخ میں اقراء طارق سب انسپکٹر پہلی اور واحد خاتون ہیں جو SHO لگی ہیں ۔
دونون میاں بیوی کی تصویر ۔۔۔
شعیب کھتران صاحب اپنی وائف اقراء طارق کا بیج لگاتے ہوئے

12/07/2025

فیصل آباد

تھانہ رضا آباد کی حدود چراغ ٹاؤن میں سسرالیوں نے بہو سے شیرخوار بچی بعمر 8 ماہ کو چھین لیا اور بہو کوگھر سے نکال دیا۔۔۔

ایس ایچ او تھانہ وویمن مدیحہ ارشاد نے CPO کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروا لیا۔۔۔

ایس ایچ او وویمن نے بچی کو اس کی ماں میرب کےحوالے کردیا۔۔۔

بچی کی والدہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی خدمات کو سراہا۔۔۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔۔۔سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد

12/07/2025

*لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت۔*

مختلف جرائم کی نصف سینچری کرنیوالے پیشہ ور 4 ملزمان گرفتار۔

چاروں ملزمان پر مجموعی طور پر 248 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو ملت پارک، مغلپورہ، نواں کوٹ سے گرفتار کیا۔ ترجمان ڈولفن

ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق چاروں ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں، مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔ترجمان ڈولفن

گرفتار ملزمان انعام 73، عارف 40، ارسلان 50، تیمور 85 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ترجمان ڈولفن

ملزمان کاررورائی کیلئے تھانہ ملت پارک، مغلپورہ، نواں کوٹ کے حوالے۔

سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد

کرائم ہاٹ سپاٹس و کرائم پاکٹس پر ڈولفن ٹیمیں ٹارگٹڈ کارروائیاں کریں۔ارسلان زاہد

12/07/2025

*اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈذ ر ڑ ز ڑ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ی ے 😂😂*

*A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z*🤣🤣🤣
*تسی اپنا کام کرو 🙄*
*🙈😁🤣شکر ہے سارے بٹن کام کر رہے ہیں 😂 موبائل گر گیا تھا ہاتھ سے 🙈🙈🤣🤣😂*

Address

Bahawalpur

Telephone

+923013957777

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawalpur Roze news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bahawalpur Roze news:

Share