Salman UK tv

Salman UK tv "داغ مٹائے، کپڑے چمکائے – بنیامین واشنگ پاوڈر آزمائیں!"

Very soon insha'Allah with a new set-up
31/05/2025

Very soon insha'Allah with a new set-up

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن اعلان جنازہاحسان اللہ او عرفان ۔مولانا سرفراز کا والد وفات پا چکی ہے، جسکی نما...
09/05/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
اعلان جنازہ
احسان اللہ او عرفان ۔مولانا سرفراز کا والد وفات پا چکی ہے، جسکی نماز جنازہ اج بمورخہ 9 مئی 2025ء، بروز جمعہ بوقت شام 4 بجے بمقام ماندل مانوگئے ڈاب میں آدا کی جاءیگی۔ تمام رشتہ دار اور دوست احباب جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

*’سندور بن گیا تندور‘، بھارت کے آپریشن سندور پر پاکستانی صارفین کے دلچسپ تبصرے*بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بز...
07/05/2025

*’سندور بن گیا تندور‘، بھارت کے آپریشن سندور پر پاکستانی صارفین کے دلچسپ تبصرے*

بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا اور اسے ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ’سندور_بن_گیا_تندور‘ اور ’آپریشن سندور‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔

عاطف رؤف نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کہا تھا کہ شروع تم کرو گے ختم ہم کریں گے۔

محفوظ الرحمن اعوان نے لکھا کہ بھارت ’آپریشن سندور‘ لے کر آیا تھا، ہم نے تندور میں ڈال کے سینک دیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگلی بار ناپ تول کر آنا، یہ لائن آف کنٹرول ہے، لائن آف رسوائی نہیں۔

شبانہ شوکت لکھتی کہ بھارت کا مشن سندور جل کر راکھ ہو گیا۔

ایک ایکس صارف نے بھارت کے آپریشن سندور پر طنزاً لکھا کہ ایک چُٹکی سندور سے 6 فائٹر جیٹ۔

عثمان نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بھارتی اداکارہ مانگ میں سے سندور ہٹا رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ 6 جیٹ طیارے، 12 ڈرون، 52 فوجی اور برگیڈ کوارٹر کھونے کے بعد آپریشن سندور کی حالت یہ ہو گئی ہے۔

اطہر سلیم نے گرے ہوئے بھارتی طیارے کی ویڈیو اپلوڈ کی اور لکھا کہ جب بھارتی طیارہ گرا تو انڈیا کے مقامی لوگوں نے یہ ویڈیو بنائی۔ انہوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا کیسا لگا سرپرائز‘۔

مونا خان لکھتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن سندور کو آپریشن تندور میں تبدیل کر دیا۔

حسین فراز نے لکھا کہ ابھی تو شروعات ہوئی تھی اور بھارت نے سفید جھنڈا بھی لہرا دیا؟ پہلے یہ تحقیقات سے بھاگے تھے، اب میدان سے بھاگ گئے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن میں 26 بے گناہ شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ پاک فضائیہ نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا ڈرون تباہ کر دیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 شامل ہے، جبکہ دشمن کا ایک بڑا ڈرون بھی مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں اور فضائی دفاع مکمل طور پر فعال ہے۔

پشاورباجوڑ سے منتخب رکن قومی اسمبلی مبارک ذیب خان کے فوکل پرسن میاں حبیب گل کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا ف...
04/05/2025

پشاور
باجوڑ سے منتخب رکن قومی اسمبلی مبارک ذیب خان کے فوکل پرسن میاں حبیب گل کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، وفد میں پیپلز پارٹی ریسرچ کوارڈی نیشنل سیل کے انچارج محمد حسیب خان، جنرل سیکرٹری پی پی پی باجوڑ محمد انیس خان شامل تھے ، پبلک ڈے کے موقع پر ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ باجوڑ میں اقلیتوں کے قبرستان کی زمین کے حوالہ سے متعلقہ وزارت کو آگاہ کیا جائے گا ، علاقہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کا دائرہ وسیع کرنے کے حوالہ سے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے چیئرپرسن اس حوالہ سے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے آپکے لیئے ہر وقت کھلے ہیں باجوڑ کے نوجوانوں نے اسمبلی میں نوجوان قیادت بھیج پر سیاسی شعور کی پختگی کا ثبوت دیا ہے

لوئر کوہستان پنڈی سے گلگت آنے والی گاڑی لوئر کوہستان قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری، حادثے ...
01/05/2025

لوئر کوہستان پنڈی سے گلگت آنے والی گاڑی لوئر کوہستان قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں تین خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان ب حق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مٹہ بانڈہ کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ جانبحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ریسکیو اہلکار مقامی رضاکاروں کی مدد سے لاشوں کو کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔

#وقت #میں #میں

30/04/2025

شیخوپورہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سالگرہ سے واپس آنیوالے 2 بھائی جاں بحق

30/04/2025

بریکنگ نیوز
ملک بھر میں کل چھٹی ، تمام سرکاری ادارے بند،سرکاری ملازمین کی موجیں

*انڈیا کیلئے پاکستان کے اتحادی چین اور ترکیہ خطرہ بننے لگے، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا**چین کی میزائل سپورٹ نے بھارتی حلقوں م...
29/04/2025

*انڈیا کیلئے پاکستان کے اتحادی چین اور ترکیہ خطرہ بننے لگے، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا*

*چین کی میزائل سپورٹ نے بھارتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی*

*چین کی جانب سے پاکستان کو فضائی جنگ کا نقشہ بدلنے والے تباہ کن پی ایل 15 میزائل دیئے گئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے*

باجوڑ: تحصیل ماموند کے علاقے برہ لغڑئی میں اقبال کے گھر پر گولہ گرنے سے چار بچے زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں نساء عمر 6 سال،  ...
29/04/2025

باجوڑ: تحصیل ماموند کے علاقے برہ لغڑئی میں اقبال کے گھر پر گولہ گرنے سے چار بچے زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں نساء عمر 6 سال، ریان عمر 5 سال، ہمسا عمر 8 اور مہناز ولد اقبال شامل ہیں۔

دوسری جانب باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن نے لغڑئی بازار میں واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جنگ کے دوران عام آبادی کو تحفظ فراہم کریں۔

#عمر #عمر #عمر

. . .  . . . . افسوسناک تازہ ترین خبر  . . . . . اٹک، بوٹا گاؤں، ہرو دریا میں نہاتے ہوئے 2 بھائی ڈوب گئےتفصیلات کے مطابق...
29/04/2025

. . . . . . . افسوسناک تازہ ترین خبر . . . . .
اٹک، بوٹا گاؤں، ہرو دریا میں نہاتے ہوئے 2 بھائی ڈوب گئے

تفصیلات کے مطابق اٹک کے گاؤں بوٹا اکھوڑی میں ہرو دریا میں نہاتے ہوئے ڈھوک سوائیں کے رہائشی 2 سگے بھائی 12 سالہ حامد علی اور 19 سالہ فاروق علی ولد احمد نواز ڈوب گئے
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع کی طرف روانہ ہوئیں
مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال لیں جنہیں لواحقین نے گھر منتقل کر دیا

باجوڑ۔تحصیل لوی ماموند برلغڑی میں گھر پرمارٹر گولہ گرنے سے 3 بچیں اور ایک بچی شدید زخمی ہوئے تھے۔زخمی بچی کو پشاور منتقل...
29/04/2025

باجوڑ۔تحصیل لوی ماموند برلغڑی میں گھر پرمارٹر گولہ گرنے سے 3 بچیں اور ایک بچی شدید زخمی ہوئے تھے۔زخمی بچی کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔ہیڈکوارٹر ہسپتال۔ خار۔ذرائع

#میں #سے #کر

پشاور  کے علاقے فقیر آباد میں فائرنگ سے جنت کوکو نامی خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق جبکہ انکی بہن چاہت زخمی ہوگئی ہے۔پولیس کے مط...
26/04/2025

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں فائرنگ سے جنت کوکو نامی خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق جبکہ انکی بہن چاہت زخمی ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تھانہ فقیر آباد کے علاقے دلہ زاک روڈ پر پیش آیا، چاہت نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عبداللہ نامی لڑکے نے دوستی سے انکار پر ان پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں زخمی ہوگئیں جنہیں مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کردیے جہاں جنت کوکو نامی ٹک ٹاکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

Address

Bajaur
Bajauri Koruna

Telephone

+923025846827

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salman UK tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Salman UK tv:

Share