BNN TV

BNN TV Welcome to My page BNN Tv

11/09/2025

سٹیٹ بینک کی رپورٹ اپریل2022میں مجموعی قرض44ہزار ارب تھا تو ملک دیوالیہ ہو رہا تھا اور اب 94 ہزار 197 ارب ہے تو ملک ترقی کر رہا
😥

11/09/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا یہ پیغام دنیا کے تمام مسلمانوں تک پہنچا دیں،
خصوصا علمائے کرام ائمہ کرام کو
میرے مسلمان بھائیو!! آپ دیکھ رہے ہیں کہ پوری دنیا میں مسلمان خصوصا پاکستان کےمسلمانوں کو سخت اذیت اور تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہے اور طرح طرح کے عذاب، اللہ کی طرف سے آرہے ہیں،
کبھی زلزلوں کے شکل میں، کبھی سیلاب اور کبھی کلاؤڈ برسٹ کی شکل میں، اور کبھی آپریشن کی شکل میں،،
اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم مسلمان گناہوں کی دلدل میں گرچکے ہیں
اللہ تبارک و تعالی ہم سے ناراض ہے، ایسا نہ ہو کہ قوم نوح اور قوم لوط کی طرح ہم پر بڑے بڑے عذاب آجائے ،
لہذا اللہ تبارک و تعالی کو راضی کرنے کے لیے آنے والے جمعہ کے دن بعد از نماز جمعہ سنتوں سے پہلے دو دو رکعت صلاۃ توبہ پڑھ کر رو رو کر اجتماعی توبہ واستغفار کرکےدعاء کریں،، یہ پیغام تمام گروپوں میں شئیر کیجئےگا،
منجانب: مولوی عبدالرحمن جوادی
فاضل حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشھرہ خیبر پختونخوا

بنو قابل باجوڑ:پروفیسر بخت منیر صاحب پرنسپل گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز تیمرگرہ،پروفیسر سالم جان صاحب،عمرزادہ صاحب پر...
09/09/2025

بنو قابل باجوڑ:
پروفیسر بخت منیر صاحب پرنسپل گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز تیمرگرہ،پروفیسر سالم جان صاحب،عمرزادہ صاحب پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول لوئی سم، شیرزاد قاصر صاحب صدر الخدمت فاونڈیشن باجوڑ ،ڈاکٹر سرادر محمد ودیگر الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کے منصوبہ بندی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں. انشاءاللہ بہت جلد باجوڑ میں بنو قابل پروگرام کا آغاز ہوگا جہاں سینکڑوں طلباء کو مختلف آئ ٹی کورسز کی مفت تعلیم دی جائے گی.

ضلع باجوڑ///آج اے این پی باجوڑ صدر محترم گل افضل خان اور ار زیڈ کے ٹیم کا وائیس چیئرمین و باجوڑ ہیومن رائٹس نمائندہ میاں...
02/09/2025

ضلع باجوڑ///
آج اے این پی باجوڑ صدر محترم گل افضل خان اور ار زیڈ کے ٹیم کا وائیس چیئرمین و باجوڑ ہیومن رائٹس نمائندہ میاں حبیب گل اور دیگر نےمحترم انورزیب خان کیساتھ ان کے بھانجی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔۔

پریس ریلیزتاریخ: 22 اگست 2025مقام: باجوڑعوامی نیشنل پارٹی ایم پی اے نثار باز خاں اور اے این پی ضلعی صدر گل افضل خان کی ق...
23/08/2025

پریس ریلیز
تاریخ: 22 اگست 2025
مقام: باجوڑ

عوامی نیشنل پارٹی ایم پی اے نثار باز خاں اور اے این پی ضلعی صدر گل افضل خان کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان سے ملاقات، ماموندو متاثرہ خاندانوں کے مسائل اور ریلیف اقدامات پر تفصیلی گفتگو
کی۔
ملاقات ملک عبدالباقی لالا ،حکمت اللہ خان اور تحصیل ووڑ ماموند اور تحصیل لوئی ماموندو سمیت دیگر پارٹی زمدران بھی موجود تھے،
ملاقات میں
متاثرین کی باعزت واپسی کو جلد از جلد یقینی بنانے پر زور دیا گیا،
متاثرینِ کو درپیش مسائل خاص کر رجسٹریشن کا مسلہ اور متاثرہ علاقوں میں کچھ علاقے جو ابھی تک اس میں شامل نہیں کی گئے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ ان علاقوں سے نکلنے والے آئی ڈی پیز کو بھی رجسٹریشن میں شامل کیا جائے۔
اس ملاقات میں واضح کیا گیا کہ جس طرح دیگر گاؤں کے متاثرین کو حکومتی پیکج میں شامل کیا گیا ہے، اسی طرح کٹکوٹ، گیلے گاخی اور دیگر رہ جانے والے گاؤں کو بھی شامل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اس موقع پر مکمل اطمینان دلایا اور یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ کٹکوٹ، گیلے اور تمام وہ علاقے بھی اس پیکج میں شامل کر دیے جائیں گے جو اب تک رہ گئے ہیں
ہم ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ وہ متاثرہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ اعلان جلد عملی شکل اختیار کرے گا اور تمام متاثرین کو انصاف اور اپنا حق ملے گا۔
حکمت اللہ خان عوامی نیشنل پارٹی ضلعی نائب صدر ، اے این پی سابقہ امیدوار پی کے ۱۹

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن  بہادر سید صیب الخیر پبلک ہائی سکول عمری ماموند، تاج محمد آور شیر زادہ کی والد...
14/08/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
بہادر سید صیب الخیر پبلک ہائی سکول عمری ماموند، تاج محمد آور شیر زادہ کی والدہ ماجدہ وفات پائی ہے۔ نماز جنازہ کل بروز جمعہ، 11:00 بجے عنایت کلی بائ پاس میں ادا کی جائے گی ۔ تمام احباب جنازہ میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔

الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کے رضاکار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑ میں مقیم متاثرین ماموند میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں.
12/08/2025

الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کے رضاکار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑ میں مقیم متاثرین ماموند میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں.

12/08/2025
الحمدللہ! جبران فاؤنڈیشن کی جولائی 2025 کی کارکردگی 🌟اللہ کے فضل و کرم اور آپ سب مخلص ڈونرز کے اعتماد و تعاون سے جبران ف...
07/08/2025

الحمدللہ! جبران فاؤنڈیشن کی جولائی 2025 کی کارکردگی 🌟
اللہ کے فضل و کرم اور آپ سب مخلص ڈونرز کے اعتماد و تعاون سے جبران فاؤنڈیشن نے جولائی کے مہینے میں کل 3 لاکھ 4 ہزار 750 روپے مستحقین میں تقسیم کیے۔

👇 تقسیم کی تفصیل:
📌 5 یتیم و بیوہ گھرانوں کو JWF کی طرف سے 55,000 روپے دیے گئے۔
📌 4 نادار و بیمار مریضوں کے علاج کے لیے 1,00,000 روپے امداد دی گئی۔
📌 2 غریب گھرانوں کو 18,000 روپے کی مالی مدد دی گئی۔
📌 ایک مدرسہ جہاں سو کے قریب طلباء دینی علوم حاصل کر رہے ہیں، وہاں سولر پینل کے لیے 1,21,750 روپے فراہم کیے گئے۔
📌 ایک معذور فرد کی مالی معاونت کے لیے 10,000 روپے دیے گئے۔

💖 یہ سب آپ جیسے درد دل رکھنے والے دوستوں کی دعاؤں، عطیات اور حوصلہ افزائی کی بدولت ممکن ہوا۔

اللہ تعالیٰ ان تمام بھائیوں اور بہنوں کی جان و مال میں برکت عطا فرمائے، اور انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
جزاکم اللہ خیراً!

انشاءاللہ، ہم سب مل کر اس کارِ خیر کو زندگی کی آخری سانس تک جاری رکھیں گے۔
آئیں! ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔ ✨

اعلانِ جنازہافسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد یار خان، جو کہ ہیڈ ماسٹر ریس خان،محمدجمیل، ممتاز خان اور نثار خان کے ...
07/08/2025

اعلانِ جنازہ
افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد یار خان، جو کہ ہیڈ ماسٹر ریس خان،محمدجمیل، ممتاز خان اور نثار خان کے والد محترم تھے، آج وفات پا گئے ہیں۔
ان کا جنازہ آج بروز جمعرات، 7 اگست کو دوپہر 2:30 بجے پھاٹک خار روڈ، نزد مدرسہ ریاض القرآن میں ادا کیا جائے گا۔
تمام عزیز و اقارب، دوست احباب سے شرکت کی درخواست ہے

Address

Khar
Bajauri Koruna
18650

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share