Pakhtunkhwa Radio Bajaur

Pakhtunkhwa Radio Bajaur Pakhtunkhwa Radio Bajaur

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں شہریوں کی شکایات کی سماعت۔کمیشن نے سماعت سے غیر حاضری پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سرو...
06/08/2025

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں شہریوں کی شکایات کی سماعت۔
کمیشن نے سماعت سے غیر حاضری پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن پشاور نے شہریوں کی شکایات پر مختلف کیسز کی سماعت کی ۔ سماعت میں ایل آر یچ، خیبر میڈیکل کالج، اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کمیشن میں پیش ہوئے۔ معلومات کی عدم فراہمی اور سماعت سے غیر حاضری پر کمیشن نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جبکہ3 مختلف کیسز میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، اور پی ایم آئی یو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے معلومات فراہم کردیے۔ اس کے علاوہ خیبر میڈیکل کالج، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور پلاسٹک سرجری سنٹر پشاور نے مطلوبہ معلومات ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مردان سے ضیاء اللہ سمدانی نامی شہری نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے 2022 میں فارمیسی منیجر کے پوسٹ پر بھرتی سے متعلق تفصیلات مانگی تھی۔ جس کی سماعت میں ایل آر ایچ کے پبلک انفارمیشن آفیسر نے مطلوبہ معلومات فراہم کردئے، جبکہ اسی ادارے سے پشاور کے شہزاد نامی شہری نے ایک فرم کی جانب سے فراہم کردہ میڈیکل اور سرجیکل آئٹمز کی تفصیلات مانگی تھیں، جس کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔
ایک اور کیس جس میں ڈاکٹر شاندانہ عامر نامی شہری نے خیبر میڈیکل کالج سے فارماکالجی ڈیپارٹمنٹ کی چئیر پرسن کی سلیکشن سے متعلق تفصیلی معلومات مانگی تھیں، جس کی سماعت میں پبلک انفارمیشن آفیسر نے معلومات فراہم کر دئے تاہم کمیشن نے فراہم کردہ معلومات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مکمل معلومات ایک ہفتے میں فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اس کے علاوہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، اورڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول اینڈ فارمیسی سروز نے مطلوبہ معلومات فراہم کئے۔ جبکہ سماعت سے غیر حاضری پر کمیشن نے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری کردی

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پیغام”مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے ظلم ...
05/08/2025

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پیغام
”مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے ظلم وستم خصوصاً گزشتہ 6 سالوں سے بھارتی حکومت کی طرف سے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارت نے اس عرصہ کے دوران کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق "حق خودارادیت" سے محروم رکھنے کیلئے ظلم و ستم کی انتہاء کر رکھی ہے۔ جب فاشسٹ بھارت نے دیکھا کہ تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں تو فاشسٹ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو بھارت کے آئین میں شامل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل۔370 ) کا خاتمہ کرکے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ایک نئی داستان کا آغاز کیا جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ہم بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 6 سالوں سے جاری بدترین ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہمارے نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سینہ سپر ہیں اور تشویش کی بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی قرارداد وں کی موجودگی میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم وستم کا نوٹس لیں اور انہیں ان کی مرضی سے جینے کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات اور استصواب رائے سے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے کیونکہ اس پورے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔ بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسر پیکار جرات مند کشمیری مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر اُن کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر جس انداز میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ہمیں یقین ہے کہ کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا، ظلم کی طویل داستان اپنے انجام کو پہنچے گی اور کشمیری مسلمان حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔“

یومِ استحصالِ کشمیر 2025 کے موقع پر باجوڑ میں یکجہتی ریلی اور تقریب کا انعقاد(خار، باجوڑ - 5 اگست 2025)صوبائی حکومت کے ا...
05/08/2025

یومِ استحصالِ کشمیر 2025 کے موقع پر باجوڑ میں یکجہتی ریلی اور تقریب کا انعقاد
(خار، باجوڑ - 5 اگست 2025)
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے زیر اہتمام، باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج سول کالونی خار میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ جناب شاہد رفیق گنڈاپور نے کی۔ ان کے ہمراہ تحصیل میونسپل آفیسر خار جناب محمد جاوید خان، پرنسپل باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج جناب حاجی نظیر ملاخیل، ٹی ایم اے خار کا عملہ، گورنر ماڈل سکول کے اساتذہ، طلباء، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی کے دوران شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اور بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی اور اقوامِ متحدہ و سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری اور پرامن حل کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی، سلامتی، اور خودمختاری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

5 اگست يوم استحصال كشميرآرٹیکل 370 اور 3704 کی منسوخی بھارتی آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ یومِ استحصال، عالمی براد...
05/08/2025

5 اگست يوم استحصال كشمير
آرٹیکل 370 اور 3704 کی منسوخی بھارتی آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ یومِ استحصال، عالمی برادری کو یہ یاد دلانے کا دن ہے کہ کشمیری عوام آج بھی انصاف اور آزادی کے منتظر ہیں۔

05/08/2025
يوم استحصال كشمير5 اگست کا یکطرفہ بھارتی اقدام نہ صرف غیر قانونی بلکہ انسانی حقوق کی صریح پامالی ہے۔ یومِ استحصال پر خیب...
05/08/2025

يوم استحصال كشمير
5 اگست کا یکطرفہ بھارتی اقدام نہ صرف غیر قانونی بلکہ انسانی حقوق کی صریح پامالی ہے۔ یومِ استحصال پر خیبر پختو نخوا کی حکومت واضح کرتی ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی، سماجی اور انسانی جد وجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔


وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں امن و امان سے متعلق علاقائی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے م...
04/08/2025

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں امن و امان سے متعلق علاقائی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں دوسرا مشاورتی جرگہ پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاو¿س پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلع باجوڑ اور مہمند کے عمائدین اور منتخب عوامی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔وزیر اعلی کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف، سنیٹر نور الحق قادری، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ متعلقہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام بھی جرگے میں شریک ہوئے۔ جرگہ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر سیر حاصل مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر سفارشات پیش کی گئیں۔ جرگے کے شرکاءنے سفارش کی کہ ہم امن چاہتے ہیں، حکومت ہمیں امن دے، ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف سب متحد ہیں ، دہشتگرد سب کے دشمن ہیں۔ آپریشن اور نقل مکانی قابل قبول نہیں ہے۔ مزید سفارش کی گئی کہ دہشتگردی کے مستقل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں ، قبائلی عمائدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل وسیع البنیاد اور با اختیار جرگہ تشکیل دیا جائے ، جو افغان حکومت اور عوام سے بامقصد مذاکرات کرے۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ مقامی جرگوں کی کاروائی ایک نیک شگون ہے اسے مزید با مقصد بنایا جائے تاکہ اِس کا اچھا نتیجہ دوسرے علاقوں کے لئے بھی مفید ثابت ہو۔
َِ

محکمہ ایکسائز کی ضلع خیبر میں بڑی کاروائی، نزد شاہ کس مدرسہ دوران کاروائی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ AHT 935  گاڑی سے کروڑوں ...
04/08/2025

محکمہ ایکسائز کی ضلع خیبر میں بڑی کاروائی، نزد شاہ کس مدرسہ دوران کاروائی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ AHT 935 گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 240000 گرام چرس برآمد، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے ایس ایچ او تھانہ ایکسائز خیبر کی مدعیت میں مقدمہ درج

صوبے بھر کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی یومِ شہدائے پولیس خیبرپختونخوا عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس کے ز...
04/08/2025

صوبے بھر کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی یومِ شہدائے پولیس خیبرپختونخوا عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس کے زیرِ اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پولیس لائن مسجد میں قرآن خوانی و دعا سے دن کا آغاز ہوا، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن نوید اقبال و دیگر افسران نے یادگار شہداء پر حاضری دی، سلامی دی، پھول چڑھائے اور اجتماعی دعا کی۔
مرکزی تقریب جرگہ حال سول کالونی خار میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور، ایس پی انوسٹی گیشن نوید اقبال، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سہیل سالار، انتظامی افسران، شہداء کے لواحقین، صحافیوں، معززینِ علاقہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب میں تلاوتِ کلام پاک کے بعد شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مقررین نے باجوڑ پولیس کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
آخر میں شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

04/08/2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں امن و امان سے متعلق علاقائی جرگوں کا سلسلہ جاری۔

اس سلسلے کا دوسرا مشاورتی جرگہ آج وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہوا۔

جرگے میں ضلع باجوڑ اور مہمند کے عمائدین اور منتخب عوامی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وزیر اعلی کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف، سنیٹر نور الحق قادری، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاؤہ متعلقہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام بھی جرگے میں شریک تھے۔

*جرگہ سفارشات*
1. ہم امن چاہتے ہیں، حکومت ہمیں امن دے، ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

2. دہشتگردی کے خلاف سب متحد ہیں ، دہشتگرد سب کے دشمن ہیں۔

3. آپریشن اور نقل مکانی قابل قبول نہیں ہے۔

4. دہشتگردی کے مستقل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں ، قبائلی عمائدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل وسیع البنیاد اور با اختیار جرگہ تشکیل دیا جائے ، جو افغان حکومت اور عوام سے بامقصد مذاکرات کرے۔

5. مقامی جرگوں کی کاروائی ایک نیک شگون ہے۔ اسے مزید با مقصد بنایا جائے تاکہ اِس کا اچھا نتیجہ دوسرے علاقوں کے لئے بھی مفید ثابت ہو

04/08/2025

باجوڑ ۔ 4 اگست یومِ شہدائے پولیس—ضلعی پولیس کی جانب سے سول کالونی خار میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد۔

Address

Bajauri Koruna
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtunkhwa Radio Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category

Pakhtunkhwa Radio Bajaur

Pakhtunkhwa Radio Bajaur