
01/06/2025
📢 بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے اہم اطلاع!
اگر آپ گزشتہ تین سالوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں، تو آپ کے لیے دوبارہ سروے کروانا لازمی ہے۔
🔴 آخری تاریخ:
30 جون 2025 تک سروے مکمل کروالیں۔
مقررہ تاریخ تک سروے نہ کروانے کی صورت میں آپ کی مالی امداد روک دی جائے گی۔
✅ قریبی BISP دفتر جائیں اور درج ذیل دستاویزات ساتھ لائیں:
• شناختی کارڈ (CNIC)
• بچوں کا “ب” فارم
• زیرِ استعمال موبائل نمبر
برائے مہربانی اس عمل کو مقررہ وقت پر مکمل کریں تاکہ آپ کی مالی معاونت بغیر کسی تعطل کے جاری رہے۔