
08/12/2024
ارشد کمال موبائل زون .
اللہ کا شکر ہے کہ ہماری کرکٹ ٹیم نے ملاکلے سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار فتح حاصل کی۔ میں اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا دل سے شکر گزار ہوں، خاص طور پر ہمارے ٹیم کپتان عثمان کا جنہوں نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا۔
اس کامیابی میں ہماری ٹیم کے تمام ارکان کی محنت اور عزم شامل ہے۔ ساتھ ہی میں ملاکلے سپر لیگ کی انتظامیہ اور ہمارے پیارے شائقین کا بھی دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں اپنی محبت اور حمایت سے نوازا۔
یہ فتح ہماری مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، اور ہم آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
منجانب۰ ارشد کمال