Hazara Insight

06/07/2025
05/07/2025

دس محرم الحرام کا دن آپ کہاں اور کیسے گزارو گے دوستو

آپ کو کیا لگتا ہے آپ کسی کو تکلیف دیں گے....تو آپ خوش رہیں گے ؟*ہرگز نہیں*  بے شک اللّٰه بہترین انصاف فرمانے والا ہے۔اگر...
05/07/2025

آپ کو کیا لگتا ہے آپ کسی کو تکلیف دیں گے....تو آپ خوش رہیں گے ؟
*ہرگز نہیں*
بے شک اللّٰه بہترین انصاف فرمانے والا ہے۔

اگر آپ کسی کو خوشیاں دیں گے وہ پلٹ کر آپ کی طرف آئیں گیں.
اگر آپ کسی کو دھوکہ دیں گے ، تکلیف دیں گے ، کسی کو اذیت پہنچائیں گے تو وہ بھی پلٹ کر آپ کی طرف آئیں گیں۔

*کیونکہ مکافات عمل اٹل ہے نا*ذاکر شاہ سید

غصے پر کنٹرول صبر اور برداشت کرنا زندگی بہت آسان بنا دیتی ہے۔ دشمنی انسان کا سکون چھین لیتی ھے۔شوق سے بندوق اٹھانے والو ...
05/07/2025

غصے پر کنٹرول صبر اور برداشت کرنا زندگی بہت آسان بنا دیتی ہے۔

دشمنی انسان کا سکون چھین لیتی ھے۔
شوق سے بندوق اٹھانے والو جب یہ پکا کندھوں کا بوجھ بن جاتی ہے گلے پڑ جاتی ھے پھر انسان بھاگتا ھے یہ بوجھ برداشت نہیں ہوتا پھر قسمت والے ہی اس سے بچتے ہیں
یہ جان لے کر یا جان دے کر ہی ساتھ چھوڑتی ہے.
یہ دکھ کسی دشمنی والے سے پوچھیں ۔

بات بات پہ پستول تان لینے والے چھوٹی باتوں کو بڑھاوا دینے والے زندگی کی قیمت قبرستان والوں اور آزادی کی قیمت جیل والوں سے پوچھو کیسے دن رات جیل کی سلاخیں دیکھ دیکھ کہ کیسے جیتے ہیں۔
زندگی جینے کا نام ہے۔
خود بھی جیو دوسروں کو بھی جینے دو
محبتیں بانٹیں، نفرتیں تو پہلے ھی بہت ہیں..!
شکریہ ❣️ ذاکر شاہ سید

*💕اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*💕*فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھک...
05/07/2025

*💕اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*💕

*فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے--*
*تو کیا ہوتا ہے---؟*
*آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔*
*اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی تو آپ کا جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا-*
*غلط جواب ...*
*درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔*
*آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے*
*اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں لوگوں کے رویوں سے تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔*
*ہمارا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک ہمیں دھکا نہ لگے-*
*تو دیکھنا یہ ہے کہ جب ہمیں دھکا لگا تو کیاچھلکا--؟*
*صبر- خاموشی- شکرگزاری-*
*رواداری- سکون- انسانیت- وقار-*
*یا غصہ- کڑواہٹ- جنون- حسد- نفرت- حقارت-*
*چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے--؟*
*فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے-*
*تھوڑا نہیں پورا سوچیۓ--* ذاکر شاہ سید

04/07/2025

روایات میں بتایا گیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے جسم کو روندنے والے گھوڑوں کو "آواجیہ" کہا جاتا تھا اور ان کی خصوصیات دیگر گھوڑوں سے ممتاز تھیں۔ مہینوں تک ان خصوصیات کا مطالعہ کرنے والے ایک محقق کو آخر کار گھوڑوں کے ایک جرمن ماہر کی ایک کتاب مل گئی جسے "دنیا کے مضبوط ترین اسٹالینز" کہا جاتا ہے۔
اس کا کہنا ہے؛ "آواجیہ کے نام سے مشہور کچھ ڈنڈے ہیں اور ان کی خاصیت یہ ہے کہ ہر کھر کا ہر ایک ڈنڈا 65 کلوگرام وزنی ہوتا ہے اور اس کا مقصد اپنے نیچے کی چیزوں کو کچلنا اور پیسنا ہوتا ہے۔" پھر راوی کہتا ہے کہ مجھے ابن سعد کے لشکر کے سواروں میں سے ایک کا ذکر یاد آیا: میں نے حسین کی پسلیاں پھٹنے اور ٹوٹنے کی آوازیں سنیں جب ہم نے امام حسین علیه السّلامُ کو اپنے گھوڑوں کے نیچے کچل دیا۔
سوچیں!
10 گھوڑوں نے امام حسین کو روند ڈالا۔
ہر اسٹمپ 65 کلوگرام
ہر گھوڑے کے 4 کھر
4x10=40 اسٹمپس
40 اسٹمپ x 65 کلوگرام = 2600 کلوگرام
2600 کلوگرام نے فاطمہ الزہراس کے بیٹے کے سینے کو کچل دیا، جو جنت کے نوجوانوں کے 2 آقاوں میں سے ایک ہے۔
یہ روایت امام زین العابدین علیہ السلام کے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں ہے:
"میرے باپ کا سینہ اس کی پیٹھ پر ٹوٹ گیا۔" جب وہ اسے دفنانے آتا تو باپ کا ایک رخ اٹھا لیتا اور دوسری طرف ٹوٹ جاتا۔😭
#

کالےجادو کے حوالے سے اک حقیقی واقعہ.. جو دوسروں پر جادو کر کے ان کی زندگی تباہ کرتے ہیں... یہ کہانی لکھنے والی خاتون اپن...
04/07/2025

کالےجادو کے حوالے سے اک حقیقی واقعہ.. جو دوسروں پر جادو کر کے ان کی زندگی تباہ کرتے ہیں...

یہ کہانی لکھنے والی خاتون اپنی آب بیتی لکھتی ہیں کہ کیسے انھوں نے اپنی سوکن پر جادو کروایا، اور پھر اللہ نے انھیں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو کیسے سزا دی

کہانی سنانے والی خاتون کہتی ہیں کہ.. میں ایک اسکول کی پرنسپل ہوں،اللہ نے مجھے مال، حسن، طاقت اور اولاد سے نوازا
میرے شوہر کا بھی ایک مقام ہے
لیکن جب میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو میری زندگی ویران ہو گئی۔
سب لوگ میری سوکن کی دینداری کی تعریف کرتے تھے،
یہی بات مجھے اور زیادہ حسد میں ڈالتی
میں نے دیکھا کہ میرے شوہر بھی اس کی دین داری کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اللہ سے قریب ہے۔
جب میں اس پر بات کرتی یا کچھ برا کہتی، تو وہ مجھے کہتا:
"اس پر ظلم نہ کرو، وہ اللہ والے لوگوں میں سے ہے"
یہ سن کر میرا دل حسد سے جل اٹھتا تھا میں ڈرتی تھی کہ وہ ماں نہ بن جائے۔
میں نے اپنی ایک کولیگ سے اپنا دل ہلکا کیا، تو اُس نے مشورہ دیا کہ "اُس کا حمل بند کرا دو، اُس پر جادو کروا دو تاکہ وہ طلاق لے لے۔"
شروع میں.. میں نے انکار کیا اور ڈر گئی۔
تو اُس نے کہا:"جب وہ طلاق لے لے تو اس کے حق میں صدقہ دے دینا اور توبہ کر لینا"

شیطان میرے دل پر غالب آ گیا اور میں نے ہاں کر دی۔

ہم علاقے کی مشہور جادوگرنی کے پاس گے۔
میں نے اُس سے کہا "میں نہیں چاہتی کہ میری سوکن حاملہ ہو، اور چاہتی ہوں کہ وہ طلاق لے لے "جب میرا دل اور سیاہ ہو گیا تو میں نے مزید کہا "میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ وہ میرے شوہر یا کسی اور سے کبھی ماں بنے

جادوگرنی نے کہا "مجھے اس کی خوشبو یا کوئی ذاتی چیز چاہیے میں نے اپنی بڑی بیٹی اور ساتھی سے مشورہ کیا،ہم نے پلان بنایا کہ بیٹی اپنے باپ سے ملنے اور اُسے ہمارے گھر کھانے پر بلائے
مقصد یہ تھا کہ اس کی کوئی چیز حاصل کی جائے
بیٹی نے اُس کی چادر (اسکارف) حاصل کر لی اور مجھے دے دی میں نے وہ چادر جادوگرنی کو دے دی اس نے کہا:
"وہ کبھی ماں نہیں بنے گی!"
اس نے مجھے کچھ چیزیں دیں کہ جنہیں میں اس جگہ چھڑکوں جہاں وہ داخل ہوتی ہے اور کچھ چیزیں کھانے میں ملاؤں میں نے اُسے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور بہت پیار سے کہا:"ہم سب بہنوں کی طرح ہیں، تم آج رات میرے ساتھ کھانا کھاؤ
میں نے وہ سحر اُس دروازے پر چھڑکا جہاں سے میری سوکن داخل ہونے والی تھی اور دوسرا سحر قہوے (کافی) میں ملا دیا

میں خوشی سے پاگل ہو رہی تھی جب میں نے اُسے وہ قہوہ پیتے دیکھا
مجھے لگا جیسے میں نے دنیا جیت لی ہو! لیکن مجھے کیا خبر تھی کہ میں نے اپنا دین، دنیا اور آخرت برباد کر لی ہے…

چند دنوں بعد اُسے شدید بلڈنگ شروع ہو گئی
جو تین ہفتے بلکہ ایک مہینے تک جاری رہی اس کی حالت بگڑنے لگی،
شوہر مجھے بتاتا کہ وہ نماز میں روتی ہے،واش روم میں روتی ہے،اور بعض اوقات تو رات کو بے ہوش ہو جاتی ہے۔
میں شوہر سے کہتی "ہاں، یہ سب بلیڈنگ کی وجہ سے ہے
"اور اس کے لیے خود کو فکرمند ظاہر کرتی
اُس کی جسمانی اور ذہنی حالت بگڑتی گئی،ڈاکٹروں نے بتایا کہ رحم میں کینسر نما رسولیاں ہیں
لہٰذا رحم نکالنا پڑے گا لیکن اُس نے آپریشن سے انکار کر دیا
انکار کا سبب یہ تھا کہ اس نے خواب میں دیکھا"ایک کالا کتا اس کے رحم کو چیر رہا ہے خواب کی تعبیر دینے والی نے کہا "تم پر جادو کیا گیا ہے،زیتون کا تیل اپنے پیٹ پر لگا کر خود کو دم کرو شوہر نے مجھے یہ سب بتایا تو میں نے فوراً کالا علم کرنے والی کو بتایا
تو اس نے کہا "اگر اُس نے زیتون کا تیل لگایا تو گانٹھیں کھل جائیں گی اور وہ ماں بن جائے گی اس لیے "پھر سے کھانے میں سحر ملا دو
جو عورت میری سوکن کے خوابوں کی تعبیر بتا رہی تھی،اسی نےاُس پر سحر کیا تھا،اور کہا کہ میرے پاس عصر سے پہلے آؤ،پھر اسے فون کرو اور لمبی بات کرو... تاکہ عصر کی اذکار کا وقت نکل جائے اور میں اس وقت اس پر گانٹھیں لگا دوں
ایسا ہی ہوا،اس دوران اُس تعبیر والی عورت کو گلا بند ہو گیا،ل
اور وہ بول نہ سکی
یوں سحر مکمل ہو گیا
اور سوکن دوبارہ تعبیر کے لیے اس سے رجوع نہ کر سکی
دوسری بار میں نے کھانے میں جادو ملا دیا جس کے بعد اُس کی حالت مزید بگڑ گئی اور شوہر نے مجبوراً اس کا آپریشن کروایا اور رحم نکال دیا گیا لیکن مجھے غصہ تب آیا
جب دیکھا کہ شوہر اُس کی حالت پر غمگین ہے اب میں چاہتی تھی کہ وہ طلاق لے لے تاکہ میری جیت مکمل ہو۔
میں نے کولیگ سے مشورہ کیا
کہ ہم اس پر جادو کا الزام لگا دیں تاکہ شوہر طلاق دے دے
میری بیٹی کی شادی کو ایک سال ہوا تھا

ہم نے منصوبہ بنایا کہ شوہر پر بھی جادو کروا دیں،اور میں وہ عمل گھر کے دروازے کے پاس دفن کر دوں ایسا ہی کیا
پھر میں نے شوہر سے کہا:
"خوابوں کی تعبیر بتانے والی نے کہا ہے کہ تم پر جادو ہے،اور سوکن نے خود کیا ہے
اور اسے جگہ بتائی
شوہر نے درخت کے پاس گڑھا کھودا تو واقعی سحر ملا
یہ اس کے لیے صدمہ اور میرے لیے خوشی کا موقع تھا! شوہر نے بیوی کے بھائی کو فون کیا اور کہا:
"تیری بہن کافرہ، فاجرہ، جادوگرنی ہے…
وہ مجھ پر حرام ہو گئی، تین طلاقیں!"
اس نے سفلی جادو کی تصویریں بھی بھیجیں ۔
میں نے سمجھا کہ میں جیت گئی…
لیکن انجام میرے لیے، بیٹی کے لیے، اور کولیگ کے لیے تباہی تھا۔
اب شوہر کو اُس عورت سے طلاق دیے پانچ سال ہو گئے
میری بیٹی کو طلاق ہو گئی،اور وہ بانجھ ہو گئی،ایسا عجیب مرض کہ اس کے انڈے ختم ہو گئے،
اور وہ اب نفسیاتی علاج لے رہی ہے۔
میری ساتھی کا اکلوتا بیٹا ایک حادثے میں مر گیا اور وہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث دماغی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
شوہر کو خواب آتے ہیں کہ اس کا مرحوم والد ناراض ہے،
اور وہ قرآن کی آیت پڑھتا ہے:
"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ"

معاملہ یہاں ختم نہ ہوا…
مجھے میرے کام سے نکال دیا گیا،ایک بہت بڑی بدنامی ہوئی،سازش کے تحت مجھے تعلیم کے شعبے سے نکالا گیا اور میری عزت خاک میں مل گئی۔
عبرت کا مقام:
جو دوسروں کی زندگی برباد کرتا ہے،
اللہ اُس کی دنیا و آخرت برباد کر دیتا ہے۔
جادو حرام ہے،اور اس کا انجام دنیا میں ذلت،آخرت میں جہنم ہے
"ومن يتوكل على الله فهو حسبه

پھر میرا سب سے لاڈلا بیٹا چرس کا عادی ہو گیا اور اب وہ نشے کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہے

رہی میں... تو مجھ پر کام کی جگہ پر الزام ثابت ہو گیا
میں بدنام ہو گئی، اور مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا یہ سب کیسے ہوا۔

پھر میری طبیعت بگڑنے لگی،جب چیک اپ کروایا تو پتہ چلا کہ میں دماغ کے کینسر میں مبتلا ہوں اور کینسر ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ چکا ہے اور پورے جسم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس بیماری کی تشخیص اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی اور مجھے مکمل طور پر بھول گیا

میں اب اپنے مرض کے آخری مراحل میں ہوں اور صرف درد کم کرنے والی دوائیوں پر زندہ ہوں۔
میں نے اپنی سوکن کو بلانے کا کہا،تو میری بہنیں اسے لائیں

میں نے اسے سب کچھ سچ سچ بتایا،اور اس سے معافی مانگی، یہاں تک کہ اس کے پاؤں چومنے کو تیار تھی

اس نے روتے ہوئے کچھ الفاظ کہے،جنہیں سن کر میری خواہش ہوئی کہ کاش میں سو بار مر جاتی اور یہ الفاظ نہ سنتی

اس نے کہا:
"تو نے مجھے ماں بننے سے محروم کر دیا،میرے دین میں مجھ پر ظلم کیا، مجھے میرے شوہر کے گھر سے بدنامی اور جھوٹے جادو کے الزام میں نکالا، اور آج… نہ میرے پاس بچے ہیں، نہ شوہر… صرف تیرے ظلم کی وجہ سے۔
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے…"

یہ واقعہ سبق ہے ہر اُس دل کے لیے جو حسد، جادو یا ظلم کے راستے پر ہے…
انجام ہمیشہ بربادی ہے۔
اللہ ہمیں معاف فرمائے اور دین پر ثابت قدم رکھے
آمین یا رب العالمین
ذاکر شاہ سید

...زندگی ہمیشہ ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم چاہتے ہیں، لیکن جیسی ہمیں ملتی ہے، اسے قبول کرنا اور اس میں خوبصورتی تلاش کرنا ایک...
04/07/2025

...زندگی ہمیشہ ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم چاہتے ہیں، لیکن جیسی ہمیں ملتی ہے، اسے قبول کرنا اور اس میں خوبصورتی تلاش کرنا ایک فن ہے۔

برداشت وہ خزانہ ہے جو ہر زخم کو مرہم میں بدل سکتا ہے۔اللہ کی رضا پر راضی رہنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا...!!

ذاکر شاہ سید

ہم اپنی خلوص بھری محبتوں سے کبھی کبھار ایسے لوگوں کو عزت دے بیٹھتے ہیں جو اس کے لائق ہی نہیں ہوتے۔وہ ہماری قربت کو کمزور...
04/07/2025

ہم اپنی خلوص بھری محبتوں سے کبھی کبھار ایسے لوگوں کو عزت دے بیٹھتے ہیں جو اس کے لائق ہی نہیں ہوتے۔
وہ ہماری قربت کو کمزوری سمجھتے ہیں، اور خاموشی کو شکست۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ وقت سب کچھ واضح کر دیتا ہے۔
اور جنہوں نے دل دکھایا ہوتا ہے، وہ خود کبھی نہ کبھی اپنے ضمیر سے ہار جاتے ہیں۔
ہماری آنکھیں آنسو ضرور بہاتی ہیں،
لیکن وہی آنسو ہماری روح کو مضبوط بھی کرتے ہیں۔
اور ایک دن ہم ان زخموں سے ایک بہتر انسان بن کر ابھرتے ہیں
ذاکر شاہ سید ۔

Address

Balakot

Telephone

+923408410738

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara Insight posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara Insight:

Share