INSAF PAKISTAN

INSAF PAKISTAN This channel will Contain all about pakistani News and entertainment•••
(768)

🌄 عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن سیاحوں نے وادیِ کاغان کا رخ کر لیا، مختلف علاقوں میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا اور خوبصورت مقامات پر...
29/05/2026

🌄 عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن سیاحوں نے وادیِ کاغان کا رخ کر لیا، مختلف علاقوں میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا اور خوبصورت مقامات پر رونقیں بحال ہو گئیں۔
🚗 ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ متحرک، جبکہ ہوٹلوں، بازاروں اور تفریحی مقامات پر گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔
❄️ ٹھنڈی ہوائیں، برف پوش پہاڑ اور بہتے جھرنے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
⚠️ سیاحوں کیلئے اہم احتیاطی تدابیر:
• غیر ضروری تیز رفتاری سے گریز کریں
• لینڈ سلائیڈنگ والے مقامات پر احتیاط کریں
• بچوں کو دریا اور ندی نالوں کے قریب اکیلا نہ چھوڑیں
• گاڑی میں فیول، بریک اور ٹائر ضرور چیک کریں
• صفائی کا خیال رکھیں اور کچرا کھلے مقامات پر نہ پھینکیں
• مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ہدایات پر عمل کریں۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ کا بالآخر افتتاح ہونے جا رہا ہے، جو یقیناً علاقے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ 🏥اب عوام...
22/05/2026

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ کا بالآخر افتتاح ہونے جا رہا ہے، جو یقیناً علاقے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ 🏥

اب عوام کی امیدیں اس ہسپتال سے وابستہ ہیں کہ انہیں علاج کی بہتر اور مکمل سہولیات میسر آئیں، تاکہ بار بار "ریفر ٹو مانسہرہ" یا "ریفر ٹو ایبٹ آباد" کی ضرورت کم سے کم ہو اور مقامی سطح پر بہترین طبی سہولیات دستیاب ہوں۔

اس اہم منصوبے کی شروعات سے تکمیل تک جن جن افراد، نمائندوں، اداروں اور متعلقہ شخصیات نے کردار ادا کیا، ان کی کاوشیں یقیناً قابلِ ستائش ہیں۔

آپ کے خیال میں اس اہم منصوبے کا کریڈٹ کس کس کو جاتا ہے؟ اپنی رائے ضرور دیں۔ 👇

📢 گرینڈ اوپننگ سرمنیپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحصیل بالاکوٹ کے لیے منظور کیے گئے 1 ارب روپے کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپت...
22/05/2026

📢 گرینڈ اوپننگ سرمنی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحصیل بالاکوٹ کے لیے منظور کیے گئے 1 ارب روپے کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ کے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کل بروز ہفتہ کیا جائے گا۔

یہ ٹائپ ڈی ہسپتال بالاکوٹ کے عوام کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک اہم اور قابلِ قدر تحفہ ہے، جو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایم پی اے منیر حسین لغمانی کل ہسپتال کے او پی ڈی بلاک کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

تمام معزز شہریوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

22/05/2026

جمعہ رحمتوں، برکتوں اور دعاؤں کا دن ہے۔
اس بابرکت دن میں اپنے لیے، اپنے والدین، اپنے علاقے اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کریں۔

اللہ پاک ہمارے وطن میں امن، خوشحالی اور انصاف قائم فرمائے۔
🌙 جمعہ مبارک 🤍

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سُہیل آفریدی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ا...
18/05/2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سُہیل آفریدی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے گندم کی ترسیل کے مسائل اور CNG کی طویل بندش کے حوالے سے اعلیٰ سطح خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، کابینہ اراکین، حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبے کو درپیش توانائی اور خوراک کے ممکنہ بحران پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سیاسی و پارلیمانی قیادت عوامی مشکلات کے فوری حل، گندم کی بلاتعطل فراہمی، آٹے کی ممکنہ قلت کی روک تھام اور CNG بندش کے اثرات کم کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر متفق نظر آئی۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ، صنعتی سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی پر CNG بندش کے اثرات جبکہ پنجاب سے گندم ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صوبے کے حقوق، عوامی ریلیف اور وفاق و صوبے کے درمیان مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور نمائندگان نے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق اور مؤثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔

17/05/2026

📢 تازہ ترین اپڈیٹ |
بابو سر ٹاپ روڈ کو گٹی داس تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ الحمدللہ کام تیزی سے جاری ہے، اور اگر موسم سازگار رہا تو آئندہ 2 سے 3 دن میں بابو سر ٹاپ تک رسائی بھی ممکن ہو جائے گی۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے روڈ کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔ 🚗🏔️

08/05/2026

🌙 جمعہ مبارک 🌙
جمعہ رحمتوں، برکتوں اور دعاؤں کا دن ہے۔
آج اپنے دلوں کو درودِ پاک سے معطر کریں، والدین کے لیے دعائے خیر کریں اور کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کی کوشش کریں۔ 🤍
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

شہدائے بالاکوٹ سیمینار — جے یو آئی (ف) تحصیل بالاکوٹجمعیت علمائے اسلام (ف) تحصیل بالاکوٹ کے زیر اہتمام شہدائے بالاکوٹ سی...
06/05/2026

شہدائے بالاکوٹ سیمینار — جے یو آئی (ف) تحصیل بالاکوٹ
جمعیت علمائے اسلام (ف) تحصیل بالاکوٹ کے زیر اہتمام شہدائے بالاکوٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت کی مرکزی، صوبائی اور مقامی قیادت نے خطاب کیا۔
سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام (ف) پاکستان اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، صوبائی امیر خیبرپختونخواہ سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا امجد خان، امیر جمعیت تحصیل بالاکوٹ مولانا رضوان الحق، قاضی ابراہیم خلیل اور قاری مقبول الرحمٰن آسی شامل تھے۔
مقررین نے شہدائے بالاکوٹ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی بفہ میں جنرل سیکریٹری پاکستان تحر...
06/05/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی بفہ میں جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ عبدالشکور خان لغمانی کی رہائشگاہ پر منعقدہ ظہرانہ میں شرکت کرتے ہوئے، اس موقع پر بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز بھی موجود





لالا خورشید خان کے چاہنے والے دوست اور فالوورز بار بار میسجز اور کمنٹس میں پوچھ رہے ہیں، اس لیے سب کو آگاہ کرتے ہیں۔لالا...
05/05/2026

لالا خورشید خان کے چاہنے والے دوست اور فالوورز بار بار میسجز اور کمنٹس میں پوچھ رہے ہیں، اس لیے سب کو آگاہ کرتے ہیں۔
لالا خورشید خان اس وقت بالاکوٹ پولیس اسٹیشن واقعہ سے متعلق درج کیس کے سلسلے میں قانونی حراست میں ہیں۔ وہ مقتول جاوید مہانڈری کے لیے انصاف کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، اور ان کا کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
اللہ پر بھروسہ ہے، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور انصاف ضرور ملے گا۔

Address

Balakot
21230

Telephone

+923455136100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INSAF PAKISTAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INSAF PAKISTAN:

Share

Category