Voice Of Balakot HD

Voice Of Balakot HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Balakot HD, Media/News Company, Balakot.
(1)

05/06/2025
ایس ایچ او تھانہ ناران اسرار شاہ کی فوری کاروائی موت کے سوداگر  آئس فروش عمران عرف چھس اور محمد طاہر کے خلاف 9C کا مقدمہ...
19/05/2025

ایس ایچ او تھانہ ناران اسرار شاہ کی فوری کاروائی موت کے سوداگر آئس فروش عمران عرف چھس اور محمد طاہر کے خلاف 9C کا مقدمہ درج۔

ٹریفک پولیس مانسہرہ کی جانب سے پہلی بار سکول کے ننھے بچوں کے لئیے ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد ، ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ ...
14/05/2025

ٹریفک پولیس مانسہرہ کی جانب سے پہلی بار سکول کے ننھے بچوں کے لئیے ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد ، ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ انس خان نے بچوں کو روڈ کراس کرنے کے حوالے سے بچوں کو بنیادی تربیت دی۔

ٹریفک پولیس مانسہرہ کی جانب سے پہلی بار نرسری، پری نرسری اور پلے گروپ کے بچوں کے لیے ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس منفرد پروگرام کا مقصد بچوں میں ابتدائی عمر سے ہی ٹریفک قوانین کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار کے دوران بچوں کو دلچسپ انداز میں ٹریفک سگنلز، سڑک پار کرنے کے اصول اور روڈ سیفٹی کے بنیادی نکات سے روشناس کروایا گیا۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور انہیں چھوٹے چھوٹے عملی مظاہروں کے ذریعے سکھایا گیا۔

والدین اور اساتذہ نے ٹریفک پولیس کے اس مثبت اقدام کو سراہا اور اسے بچوں کی تربیت کے لیے نہایت مؤثر قرار دیا۔

ایم این اے فارم 45 این اے 14 مانسہرہسلیم عمران خان سواتینے حاجی مسکین کے ماموں کمال دین بالاکوٹ والے کی دعائے مغفرت کران...
13/05/2025

ایم این اے فارم 45 این اے 14 مانسہرہ
سلیم عمران خان سواتی
نے حاجی مسکین کے ماموں کمال دین بالاکوٹ والے کی دعائے مغفرت کرانے رتی دندی سانڈے سر میں ان کے گھر گئے
دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

رجسٹر ہو کرایہ دار، محفوظ ہو ہر گھر بار !ایک قدم آج محفوظ سماجاپنی حفاظت یقینی بنائیں، کرایہ داروں کی بروقت رجسٹریشن کرا...
30/04/2025

رجسٹر ہو کرایہ دار، محفوظ ہو ہر گھر بار !

ایک قدم آج محفوظ سماج

اپنی حفاظت یقینی بنائیں، کرایہ داروں کی بروقت رجسٹریشن کرائیں!

یہ صرف رجسٹریشن نہیں، بلکہ آپ کے تحفظ کی ضمانت ہے!
کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً قریبی پولیس سٹیشن یا 15 پر اطلاع دیں !

*بنوں تھانہ صدر کے حدود کوٹ عادل کے قریب ایس ایچ او تھانہ صدر معہ پولیس نفری پر نامعلوم افراد کی فائرنگ* ، *ایس ایچ او ت...
30/04/2025

*بنوں تھانہ صدر کے حدود کوٹ عادل کے قریب ایس ایچ او تھانہ صدر معہ پولیس نفری پر نامعلوم افراد کی فائرنگ* ،

*ایس ایچ او تھانہ صدر وسیم سجاد اور گنر حیات اللہ لگ کر زخمی ، فوری طور پر ہسپتال منتقل ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم جانبحق جبکہ دوسرا مبینہ ملزم زخمی حالت میں رات کی تاریکی میں فرار ،جدید اسلحہ ،ہینڈ گرینیڈ برآمد* ،

*اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی آئی جی بنوں سجاد خان ، ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے ۔*

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر وسیم سجاد معہ پولیس نفری علاقے میں روٹین گشت پر تھے کہ نزد کوٹ عادل نامعلوم افراد نے تھانہ صدر پولیس پر فائرنگ شروع کی ۔جس کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ صدر وسیم سجاد اور اسکا گنر حیات اللہ لگ کر زخمی ہوئے جس کو فوری طور پر بغرض علاج ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہیں ۔
جبکہ پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم جانبحق جبکہ دوسرا مبینہ ملزم زخمی حالت میں رات کی تریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوچکا ہے ۔جسکی گرفتار کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
جانبحق اور زخمی ملزمان کو بغرض شناخت ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ جس کے قبضے سے جدید اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈ ،کلاشنکوف ، ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے ۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی آئی جی بنوں سجاد خان ، ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے ۔
جہاں پر زخمی اہلکاروں کی عیادت اور خیریت دریافت کی ۔
اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کی خاطر ہدایات جاری کئے ۔

ترجمان بنوں پولیس

پاک بھارت جنگ۔۔ مانسہرہ سمیت صوبے کے 29 اضلاع میں جدید سائرن نصب کرنے کا حکم۔۔۔۔سول ڈیفنس خیبرپختونخوا کا عوامی تحفظ کے ...
30/04/2025

پاک بھارت جنگ۔۔ مانسہرہ سمیت صوبے کے 29 اضلاع میں جدید سائرن نصب کرنے کا حکم۔۔۔۔
سول ڈیفنس خیبرپختونخوا کا عوامی تحفظ کے لیے اہم قدم
موجودہ ملکی صورتحال اور ایل او سی (Line of Control) پر کشیدگی کے پیشِ نظر، سول ڈیفنس خیبرپختونخوا نے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پورے صوبے میں جدید سائرن نصب کیے ہیں۔ جانیں یہ سائرن کیوں ضروری ہیں:
اہم نکات برائے عوامی آگاہی:
1. سائرن کا مقصد:
سائرن کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال، جنگی خطرے یا فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور پر عوام کو الرٹ کرنا ہے تاکہ لوگ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کر سکیں۔

2 . پورے خیبرپختونخوا میں تنصیب:
صوبے کے تمام اضلاع میں 50 جدید سائرن نصب کیے جا چکے ہیں تاکہ شہری علاقوں، بازاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات پر بروقت وارننگ ممکن ہو۔

3. سائرن صرف آواز نہیں، بروقت وارننگ ہے!
یہ سائرن کسی بھی ممکنہ خطرے، جیسے جنگی صورتحال یا فضائی حملے کی صورت میں بروقت آگاہی فراہم کرتے ہیں تاکہ لوگ فوری طور پر اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کر سکیں۔

4. سائرن بجنے پر کیا کریں؟

فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل ہوں

غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں

بزرگوں، بچوں اور خواتین کو ترجیحی طور پر محفوظ رکھیں

افواہوں سے بچیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں

5. عوامی تعاون ضروری ہے:
یہ سائرن آپ کے تحفظ کے لیے لگائے گئے ہیں۔ ان کا غلط استعمال، مذاق یا نظرانداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ سنجیدگی سے لیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔

محفوظ رہنا ہے تو ہوشیار رہیں!
سائرن کی آواز ایک انتباہ ہے، غفلت نہ برتیں۔
اپنے خاندان اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں سول ڈیفنس کا ساتھ دیں۔
انتظامیہ پولیس آپ کو ساتھ ساتھ آگاہ کرتی رہے گئی اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں رکھنا

بھارت جنگ۔۔ مانسہرہ سمیت صوبے کے 29 اضلاع میں جدید سائرن نصب کرنے کا حکم۔۔۔۔
سول ڈیفنس خیبرپختونخوا کا عوامی تحفظ کے لیے اہم قدم
موجودہ ملکی صورتحال اور ایل او سی (Line of Control) پر کشیدگی کے پیشِ نظر، سول ڈیفنس خیبرپختونخوا نے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پورے صوبے میں جدید سائرن نصب کیے ہیں۔ جانیں یہ سائرن کیوں ضروری ہیں:
اہم نکات برائے عوامی آگاہی:
1. سائرن کا مقصد:
سائرن کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال، جنگی خطرے یا فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور پر عوام کو الرٹ کرنا ہے تاکہ لوگ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کر سکیں۔

2 . پورے خیبرپختونخوا میں تنصیب:
صوبے کے تمام اضلاع میں 50 جدید سائرن نصب کیے جا چکے ہیں تاکہ شہری علاقوں، بازاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات پر بروقت وارننگ ممکن ہو۔

3. سائرن صرف آواز نہیں، بروقت وارننگ ہے!
یہ سائرن کسی بھی ممکنہ خطرے، جیسے جنگی صورتحال یا فضائی حملے کی صورت میں بروقت آگاہی فراہم کرتے ہیں تاکہ لوگ فوری طور پر اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کر سکیں۔

4. سائرن بجنے پر کیا کریں؟

فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل ہوں

غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں

بزرگوں، بچوں اور خواتین کو ترجیحی طور پر محفوظ رکھیں

افواہوں سے بچیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں

5. عوامی تعاون ضروری ہے:
یہ سائرن آپ کے تحفظ کے لیے لگائے گئے ہیں۔ ان کا غلط استعمال، مذاق یا نظرانداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ سنجیدگی سے لیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔

محفوظ رہنا ہے تو ہوشیار رہیں!
سائرن کی آواز ایک انتباہ ہے، غفلت نہ برتیں۔
اپنے خاندان اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں سول ڈیفنس کا ساتھ دیں۔
انتظامیہ پولیس آپ کو ساتھ ساتھ آگاہ کرتی رہے گئی اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں رکھنا

ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈوکیٹ کی پشاور  چیف سیکرٹری آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ ذولفقار حمید صاحب سے م...
29/04/2025

ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈوکیٹ کی پشاور چیف سیکرٹری آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ ذولفقار حمید صاحب سے ملاقات ۔

نادرا آفس بالاکوٹ کو حال ہی میں بازار کے مرکزی مقام سے ایک ایسی جگہ منتقل کر دیا گیا ہے جو نہ صرف دور ہے بلکہ عام لوگوں،...
29/04/2025

نادرا آفس بالاکوٹ کو حال ہی میں بازار کے مرکزی مقام سے ایک ایسی جگہ منتقل کر دیا گیا ہے جو نہ صرف دور ہے بلکہ عام لوگوں، خاص طور پر خواتین کے لیے انتہائی نا مناسب ہے۔ نئی جگہ ورکشاپس کے قریب ہے جہاں کا ماحول خواتین کے لیے موزوں نہیں۔خواتین کو روزانہ مردوں کی نظروں کا سامنا کر کے، ورکشاپس کے درمیان سے گزر کر جانا پڑتا ہے، جو کہ تکلیف دہ ہے.جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ہر وقت ویگنیں اور جیپیں سڑک پر کھڑی رہتی ہیں، راستہ تنگ اور گندا ہے۔ ایسے میں خواتین، بزرگ اور بچے کس حال میں وہاں جائیں؟
یہ فیصلہ عوامی سہولت کے بجائے ذاتی مفاد پر مبنی معلوم ہوتا ہے، اور اس میں بدعنوانی کا اندیشہ بھی ظاہر ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسا فیصلہ کس کے فائدے میں کیا گیا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نادرا آفس کو دوبارہ مرکزی مقام یا کسی بہتر جگہ منتقل کیا جائے۔

ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ  کی  بڑی کاروائی دو روز قبل بامپھوڑہ سے چوری ہونے والی مہران  گاڑی  مانسہرہ خاکی سے برا...
22/04/2025

ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ کی بڑی کاروائی دو روز قبل بامپھوڑہ سے چوری ہونے والی مہران گاڑی مانسہرہ خاکی سے برامد.

Address

Balakot

Telephone

+3269567856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Balakot HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share